Tag: ڈاکارریلی

  • ڈاکارریلی:فرانسیسی ڈرائیوراسٹیفن پیٹرہینسل کو مجموعی برتری حاصل

    ڈاکارریلی:فرانسیسی ڈرائیوراسٹیفن پیٹرہینسل کو مجموعی برتری حاصل

    فرانس کے اسٹیفن پیٹرہینسل نے ڈاکارریلی کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔ فرانسیسی ڈرائیور نے ریس میں مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔

    ڈاکار ریلی میں اسپین کے نینی روما مجموعی برتری برقرار نہ رکھ سکے۔ بارہویں مرحلے کے اختتام پر فرانس کے اسٹیفن پیٹرہینسل نے نینی روما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھبیس سیکنڈز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    سیلویڈر سے لاسیرینا تک ریس کا بارہواں مرحلہ تین سو انچاس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ فرانسسی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اڑتیس منٹ اور انیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔

    قطر کے نصیر ال عطیہ اڑتیس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور نینی روما تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹربائیک ریس میں اسپین کے مارک کوما لیڈ کررہے ہیں

     

  • ڈاکارریلی : اسپین کے مارک کوما کی گیارہواں مرحلے میں شاندارفتح

    ڈاکارریلی : اسپین کے مارک کوما کی گیارہواں مرحلے میں شاندارفتح

    اسپین کے مارک کوما نے ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر کی مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ کار ریس میں نینی روما لیڈ کررہے ہیں۔ چلی میں جاری ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ چھ سو پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

    اسپین کے مارک کوما نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے اور چھتیس منٹ میں سب سے پہلے طے کیا۔ اس کامیابی کے بعد اسپینش رائڈر کی ریس میں مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

    مارک کوما کو دوسرے نمبر کے رائڈر پر باون منٹ اور چھتیس سیکنڈز کی برتری حاصل ہے۔ کار ریس میں ارجنٹائن کے فیوزا ٹیرانووا نے میدان مارلیا۔ اسپین کے نینی روما ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔

    نینی روما کو قطر کے نصیر ال عطیہ سے خطرہ ہے۔ نصیر ال عطیہ نے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اسپینش ڈرائیور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔