Tag: ڈاکار ریلی

  • ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز کے نام رہا، ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔

    سین یوآن سے چیلسیٹو تک ریس کا چوتھا مرحلہ چھ سو ستاون کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ طویل راستے میں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئین اسپین کے کارلوس سینز نے ابتدا سے ہی برتری کو قائم رکھا اور مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے بیس منٹ اور بتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا اور ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔

    فرانس کے اسٹیون پیٹر ہینسل دوسرے نمبر پر رہے۔ موٹر بائیک ریس میں اسپین کے یوآن پیڈریرو فاتح رہے۔ اسپینش رائڈر پانچ گھنٹے انتیس منٹ اور تیرہ سیکنڈز کے وقت کے ساتھ تیز ترین رائڈر رہے۔ پیڈریرو کے ہم وطن یوآن بریڈا کو ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے۔

     

  • ارجنٹائن:ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ فرانس نے جیت لیا

    ارجنٹائن:ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ فرانس نے جیت لیا

    ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ فرانس کے اسٹیون پیٹرہینسل نے جیت لیا۔ فرانسیسی ڈرائیور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ سین لوئس سے سین ریفل تک کار ریلی کا دوسرا مرحلہ چار سو تینتیس کلو میٹر پرمشتمل تھا۔ ڈرائیورز کو اونچے نیچے راستوں میں دشواری کا سامنا رہا۔

    دفاعی چیمپئین فرانس کے اسٹیون پیٹرہینسل نے گاڑی پر کنٹرول برقرار رکھا اور تمام ڈرائیورزکو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے باون منٹ اور پانچ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ اسپین کے کارلوس سینز دوسرے نمبر پر رہے۔

    فرانسیسی ڈرائیور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ موٹربائیک ریس میں برطانیہ کے سیم سدر لینڈ نے میدان مارلیا۔ برطانوی رائڈر تین گھنٹے بیالیس منٹ اور دس سیکنڈز کے ساتھ دوسرے مرحلے کے فاتح رائڈر رہے۔