Tag: ڈاکوؤں سے اینٹی ائیر کرافٹ گنز برآمد

  • کچے میں ہلاک ڈاکوؤں سے اینٹی ائیر کرافٹ گنز جیسے مہلک ہتھیار برآمد

    کچے میں ہلاک ڈاکوؤں سے اینٹی ائیر کرافٹ گنز جیسے مہلک ہتھیار برآمد

    کچے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے جدید اور خود کار اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحے میں اینٹی ائیر کرافٹ گنز، 6 ایس ایم جیز شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں کارروائی کے دوران جن ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ان کے قبضے سے جدید اور خود کار اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ان ڈاکوؤں سے ملنے والے جدید اسلحے میں اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور 6 ایس ایم جیز شامل ہیں، یہ ہتھیار کافی مہلک تصور کیے جاتے ہیں۔

    ان سے 2 آر پی جی راکٹ اور 9 آر پی جی گولے بھی برآمد کیے گئے ہیں، 760 اینٹی ائیر کرا فٹ گن کی گولیاں اور 1390 ایس ایم جیز کی گولیاں بھی ملی ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو جدید اسلحہ پولیس اور مغویوں کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کرتےتھے۔