Tag: ڈاکوؤں کا گروہ

  • شہریوں کے ہاتھوں ڈاکووں کی پٹائی

    شہریوں کے ہاتھوں ڈاکووں کی پٹائی

    فیصل آباد: دھنولہ میں شہریوں نے دکان لوٹنے والے تین ڈاکووں کو تشدد کر کے مار ڈالا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھ شہری زخمی ہوگئے، پولیس اطلاع کے باوجود ایک گھنٹے بعد پہنچی۔

    تھانہ ملت ٹاؤن سے صرف ایک کلومیٹر دور کریانہ ا سٹور پر تین ڈاکوؤں نے دکان پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے ،مزاحمت پر ڈاکووں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چھ شہری زخمی ہو گئے۔

     علاقہ مکینوں نے گھیراؤ کر کے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ڈاکوؤں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے ۔

     شہریوں نے ڈکیتی اور پولیس کی نااہلی کے خلاف ٹائر جلا کر ملت روڈ کو بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی،پولیس واقعہ کے ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    دوسری جانب حیدر آباد میں بھی شہری ڈاکوئوں سے خود نمٹنے لگے، پولیس نے بمشکل ڈاکوئوں کی عوام سے جان بچائی۔

    کراچی میں ڈاکوئوں کی عوام کے ہاتھوں پٹائی کے بعد حیدر آباد کے عوام نے بھی ڈاکوئوں سے خود نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ پھلیلی میں راہ گیر سے موبائل فون اور پچاس ہزار روپے لوٹنے والے تین ڈاکوئوں کا عوام نے مار مار بھرکس نکال دیا۔

    ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نےہمت کا مظاہرہ کرتے وہے انہیں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

  • شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: نواحی گاؤں میں پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہدادپور کے نواحی گاؤں دوران بروہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ مطلوب ڈاکوؤں کا گروہ روش پوش ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ۔ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو حیدر بروہی اور یونس بروہی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی میں پولیس نے پانچ ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔