Tag: ڈاکوؤں کی فائرنگ

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے6  سالہ بچہ جاں بحق ، نوجوان شدید زخمی

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے6 سالہ بچہ جاں بحق ، نوجوان شدید زخمی

    کراچی : سہراب گوٹھ جونیجو کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ جاں بحق اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے رحم اسٹریٹ کر منلز کے سامنے پولیس بے بس ہوگئی اور معصوم شہری بے لگام ڈاکوں کے رحم وکرم پر ہے۔

    ذرا سی مزاحمت پر جان لے لینا معمول بن گیا ، پولیس حکام عملی کارروائی کے بجائے صرف دعووں و اعلانات تک محدود رہ گئے ہیں۔

    رات گئے سہراب گوٹھ کے علاوقے جنیجو کالونی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ جاں بحق اور 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 8 سالہ بچے کی شناخت اسرار اور زخمی کی بیس سالہ عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق گلی میں دو ڈاکو آپس میں لڑ رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ بھتیجا جاں بحق اور چچا زخمی ہوگیا، مقتول کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی سے تھا، جو کراچی میں اپنے والد کے ساتھ چائے کے ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزم نصر اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تاہم ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔۔ ہلاک ملزم سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    خیال رہے شہر قائد میں رواں سال کے 82 دونوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل کیے جانے والوں کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 4 بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 4 بچوں کا باپ قتل

    کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو قتل کردیا ، مقتول فیاض 4 بچوں کا باپ تھا اور کورنگی سیکٹر 50 سی میو کالونی کا رہائشی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شخص کی جان لے لی، پولیس حکام نے بتایا کہ ویٹا چورنگی کے قریب ملزمان لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

    مقتول کی شناخت محمد فیاض اور زخمی کی شناخت فواد بخش کے نام سے ہوئی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مقتول اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض واقعے کے وقت فیکٹری ملازم فوادبخش کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار تھا، ڈاکوؤں نے ویٹاچورنگی کے قریب روک کر لوٹ مار کی اور فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق زخمی فوادبخش نے بتایا مقتول اوراس نےمزاحمت نہیں کی، ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی۔

    مقتول فیاض کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، زخمی فواد بخش کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    لواحقین نے بتایا کہ مقتول فیاض کے 4 بچے ہیں،کورنگی سیکٹر 50 سی میو کالونی کا رہائشی تھا، فیاض7بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔

    یاد رہے دوروزپہلے ہی کورنگی میں ملزمان نےڈکیتی مزاحمت پرنوجوان طالب علم لاریب کو قتل کیا تھا۔

  • کراچی :  ڈاکوؤں کی فائرنگ 2 سالہ حورین چل بسی

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ 2 سالہ حورین چل بسی

    کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ2سال کی حورین چل بسی ، ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی تو گولی گھر کے اندربچی کو جالگی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے اور عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں ، کورنگی چار نمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکؤں نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے گھر میں موجود دو سالہ حورین جاں بحق ہوگئی۔

    حورین کے چچا نے بتایا بڑے بھائی آفس سے گھرآئے اور گیٹ پر اپنی نئی موٹرسائیکل روکی تو تین نقاب پوش ڈاکو پہنچ گئے، موٹرسائیکل چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے گیٹ پردو فائر کیے، فائرنگ سے ایک گولی گھر میں حورین کو لگی جبکہ دوسری سے بچی کی پھوپھو زخمی ہوگئی تاہم بچی موقع پر دم توڑ گئی اور ڈاکو بھائی سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ، رواں برس شہر میں پچیس سے زائد شہری لوٹ مار کے دوران قتل ہوچکے ہیں جبکہ پولیس بیشترملزمان کو گرفتار کرنےمیں ناکام رہی۔

    کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 2 سالہ حورین کی کی نمازجنازہ ورنگی انتظار شہید مسجد میں ادا کردی گئی ہے، نمازجنازہ میں عزیز واقارب اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

  • کراچی : 5  بچوں کا باپ  ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    کراچی : 5 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    کراچی : تین ہٹی کے قریب پھول منڈی میں فائرنگ سے کورنگی کے گل فروش کی جان چلی گئی، مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نےایک اورشہری کوموت کی نیند سلا دیا، تین ہٹی کے قریب پھول منڈی میں گلاب خریدنے آنے والا کورنگی کا گل فروش ڈاکووں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔

    42 سالہ جبران خریداری میں مصروف تھا، اسی دوران ایک دکاندار کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 42 سالہ جبران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    مقتول جبران کورنگی چار نمبر ایف ایریا کا رہائشی اور 5 بچوں کا باپ تھا، مقتول پانچ بھائیوں میں بھی سب سے چھوٹا تھا۔

    لواحقین کا مزید بتانا ہے کہ جبران کچھ سال قبل سبزی فروشی کا کام ختم کرکے بھائیوں کے ساتھ گل فروشی کا کاروبار شروع کیا اور اکثر خریدداری کے لیے تین ہٹی جاتا تھا۔

    خیال رہے رواں سال میں ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد میں بے لگام ڈاکوﺅں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا قتل ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا سہیل ہاشمی ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس کا بٹوہ چھینا تو پولیس کا کارڈ دیکھ کر گھبرا گئے، فرارہوتے ہوئے ملزمان نے مزاحمت کا خطرہ سمجھ کر فائرنگ کردی۔

    اہل خانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ مقتول سہیل نے ڈاکوؤں سےمزاحمت نہیں کی تھی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول سہیل خود پولیس اہلکار نہیں لیکن اس نے اپنا پولیس کارڈ بنا رکھا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گھر واپس جاتے ہوئےدو نوجوانوں کو راستے میں روک لیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، نوجوانوں کی شناخت اکمل اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔

  • کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

    کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان لڑکے کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، نوجوان کو ڈاکوؤوں نے ڈکیتی کے دروان فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کےجاں بحق اور والد سمیت 2 افرادکے زخمی ہونےکا واقعہ پیش آیا، پولیس حکام نے بتایا کہ واقعےکامقدمہ جاں بحق نوجوان کے زخمی والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدمہ کورنگی کے عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان شہری کی جان لےلی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی گئیں، جبکہ مقتول نوجوان کی شناخت 26 سالہ اظہرکے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی شناخت مقصود اختر اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈکیت کو موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    صادق آباد : پولیس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمےمیں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ  کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کےجاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں تھانہ کوٹ سبزل میں درج کیا گیا، مقدمہ گینگ کے 15 ملزمان اور سہولت کاروں کیخلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ کو بھی نامزد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ جان محمد نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا، ورثا نے لاشیں گڈو کشمور روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

  • فیصل آباد  :  ڈاکوؤں کی فائرنگ ، معروف قوال شیر میانداد زخمی

    فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ ، معروف قوال شیر میانداد زخمی

    فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شیر میانداد بیٹے سمیت  زخمی ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی معروف قوال شیر میانداد فیصل آباد کے علاقے گٹ والا میں مندراں والی سرکار کے عرس کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ علی الصبح ساڑھے تین بجے کے قریب کینال روڈ پر موٹرسائیکل دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا زخمی ہوئے ، شیر میانداد کے سینے اور ان کے بیٹے عبید علی کے ہاتھ پر گولیاں لگیں جبکہ ڈاکو گاڑی میں موجود بیگ چھین کر فرار ہوگئے، بیگ میں دو لاکھ روپے رکھے تھے ۔

    زخمی شیر میانداد اور ان کے بیٹے کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بہتر ہونے پر اہلخانہ انہیں لاہور کے نجی اسپتال لے گئے۔

    تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے قوال شیر میانداد کے بیٹے عبید کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمے میں راہزنی کی دفعہ شامل کی گئی ہے، مدعی عبید کے مطابق ملزمان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

    دوسری طرف آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے فائرنگ اور ڈکیتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

    آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو واقعےکی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا ملزمان کوجلدگرفتارکرکےسخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف قوال شیرمیاندادپرفائرنگ کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلدگرفتاری کاحکم دیتے ہوئے کہا زخمی قوال شیرمیاندادکوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ہجرت کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، آئی جی سندھ نےایس ایس پی ساؤتھ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔

    مقتول جہانگیر سول لائن تھانے میں تعینات تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے ۔

    اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکارجہانگیر کے سینے میں جالگی، زخمی اہلکار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، یاد رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

    کراچی : نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی، یو پی موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیریاں جاری ہیں، کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں انڈا موڑ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والی لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی۔

    مبینہ مقابلے کے عینی شاہد نیازعالم کا کہنا ہے کہ دو ملزمان ایک لڑکی سے لوٹ مار کررہے تھے کہ لڑکی کے شورمچانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    اس دوران شاہراہ نورجہاں پولیس پہنچی اور ملزمان پر فائرنگ کردی، جس سے زخمی ہوکر دونوں ڈکیت گرگئے عینی شاہد کے مطابق پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑا اور موبائل میں ڈال کر لے گئے۔

    موقع پر موجود لوگوں نے زخمی لڑکی کو رکشے میں ڈال کرقریبی اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں طبی امداد کے دوران مذکورہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

    علاوہ ازیں یو پی موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا، دونوں مقتولین کی میتیں ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دی گئیں۔