Tag: ڈاکوؤں کی واردات

  • کراچی: ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں 3 پیٹرول پمپس سے لاکھوں کی قم لوٹ‌ لی

    کراچی: ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں 3 پیٹرول پمپس سے لاکھوں کی قم لوٹ‌ لی

    کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی، چند گھنٹوں کے دوران عملے کو یرغمال بنا کر3 پیٹرول پمپس کا کیش لوٹ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ساڑھے 6 گھنٹے کے دوران اسٹریٹ کریمنلز نے تین پیٹرول پمپس پر دھاوا بولتے ہوئے عملے سے نقد رقم ہتھیالی۔ تینوں وارداتوں میں مجموعی طورپر20 لاکھ روپے کے قریب کیش لوٹا گیا ہے جبکہ ڈاکو اپنے ساتھ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

    پٹرول پمپس پر لگے کیمروں میں واردات کرنے والے ملزمان کی فوٹیج اور تصاویر واضح ہیں جنھیں اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پہلی واردات صبح ساڑھے 6 بجے سکھن کےعلاقے میں کی گئی،4 ملزمان نے پہلے پیٹرول پمپ کے گارڈ سے اسلحہ چھینا پھر 32 ہزارروپے چھینے۔

    دوسری واردات صبح ساڑھے 11 بجے الکرم ایف سی ایریا میں کی گئی، جہاں پمپ کے ملازمین سے ساڑھے 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے جو وہ بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے۔

    تیسری واردات مومن آباد فقیر کالونی میں واقع فلنگ اسٹیشن پرکی گئی جہاں عملے سے رقم چھین کر ملزمان فرار ہوگئے۔

  • ڈکیتی کی واردات ، بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

    ڈکیتی کی واردات ، بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

    گوجرانوالہ : بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کی واردات ناکام بنا دی ، لڑکی کی مزاحمت پر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں صنعت روڈ پر بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنا دیا، نقاب پوش مسلح 2 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روکا تو لڑکی نے بہادری سے مزاحمت کی اور ڈاکو کا نقاب اتار دیا۔

    لڑکی کی مزاحمت پر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے ، ڈاکوؤں کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔