Tag: ڈاکوؤں کے حملے

  • ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہ ہونے کا انکشاف

    ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہ ہونے کا انکشاف

    صادق آباد : کچے میں ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماچھکہ میں پولیس پارٹی پر حملے سے پہلے کی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں کچے کے خطرناک علاقے میں اہلکاروں کو بنا بلٹ پروف جیکٹوں کے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کی گاڑی کیچڑ میں پھنسنے پر مدد کے منتظر اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔

    یاد رہے ماچھکہ ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملہ میں بارہ اہلکارشہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔

    پولیس اہلکار ماچھکہ بیس کیمپ سے ڈیوٹی کےبعد واپس آرہے تھے کہ ایک گاڑی کیچڑمیں پھنس گئی، اہلکار مدد کے انتظارمیں تھے کہ ڈاکوؤں نے راکٹوں سے حملہ کردیا اور شدید فائرنگ بھی کی۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےحملوں کی مذمت کی گئی ہے اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لاپتہ پولیس اہلکاروں کوبازیاب کرانے کیلئے آپریشن کاحکم دیا۔

  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ 70 نامزد اور 30 نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ رونتی میں 70نامزد اور30 نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمے میں قتل، پولیس مقابلہ اور سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مقدمےمیں ڈاکو جانو انڈھڑ، راحب شر ،ثنااللہ، رانوشرسمیت 70ملزمان نامزد ہیں اور نامزد مرکزی ملزمان پر کروڑوں روپے انعام بھی مقرر ہے۔

    واضح رہے ہفتےاوراتوارکی درمیانی شب کو150 سے زائدڈاکوؤں نے پولیس حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی ،2ایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ رونتی کے علاقے میں شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے کہ راکٹ لانچروں سے حملہ کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے جس وقت پولیس کیمپ پر حملہ کیا اس وقت وہاں 50 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ودیگر افراد موجود تھے۔

  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت، اہم اجلاس طلب

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت، اہم اجلاس طلب

    کراچی : آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس واہلکاروں کی شہادت کے بعد آئی جی سندھ نے آج دن گیارہ بجے سکھر،لاڑکانہ رینج کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز شریک ہوں گے، غلام بنی میمن پولیس افسران سے کچے پر مکمل بریفنگ لیں گے اور متعلقہ افسران تجاویز پیش کریں گے۔

    اجلاس میں ڈاکوؤں کے زیراستعمال ہتھیاروں پر بھی بریفنگ دی جائےگی اور کچےمیں موجود ڈاکوؤں کے خلاف حکمت عملی بنائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں منصوبہ بندی کی جائے گی، جوانوں کی شہادت میں ملوث عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

    یاد رہے گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے

    پولیس نے بتایا تھا کہ رونتی کے علاقے میں شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے کہ راکٹ لانچروں سے حملہ کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے جس وقت پولیس کیمپ پر حملہ کیا اس وقت وہاں 50 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ودیگر افراد موجود تھے۔