Tag: ڈاکوؤں کے ہاتھوں.

  • کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: ڈکیتوں کے ہاتھوں بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی ، ملزمان نے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے بلال کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کے قتل کی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 19 جنوری کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو تعاقب کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل کی مدد سے نوجوانوں کو روکا، پیچھے بیٹھے کاشف سے کچھ چھینے کی کوشش کی، اسی دوران چھوٹے بھائی بلال کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

    ملزم نے نوجوان کو مزاحمت کرتا دیکھ کر فائرنگ کردی،موٹر سائیکل پر بیٹھا بلال زخمی ہوکر زمین پر گرا اور دم توڑ گیا تاہم ڈاکو بھائیوں سے کچھ بھی لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد حاصل کی جائے گی۔