Tag: ڈاکوؤں

  • ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    پتوکی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واردات تھانہ صدر کی حدود آدھن روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق 26 سالہ اعظم سر اور گردن میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کردی گئی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • قطر سے وطن واپس پہنچنے والی فیملی کو وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    قطر سے وطن واپس پہنچنے والی فیملی کو وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    راولپنڈی میں قطر سے اسلام آباد آنے والے خاندان کو ایوب پارک کے قریب پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں نے خواتین سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات نوچے، ملکی و غیر ملکی لاکھوں مالیت کی کرنسی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    متاثرین کا آج قطر سے پاکستان پہنچنے تھے یہاں سے متاثرین کو میرپور آزاد کشمیر جانا تھا، مقامی پولیس تنویر صابر کی اطلاع پر جائے واردات پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

    متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس وردیوں میں ملبوس کار سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا، ڈاکوؤں نے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ بھی تھام رکھے تھے، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی تعداد تین تھی اور وہ سندھ نمبر کی سفید کار میں ناکہ لگا کرکھڑے تھے۔

  • فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے بیٹری شاپ لوٹ لی

    فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے بیٹری شاپ لوٹ لی

    فیصل آباد: ڈجکوٹ سمندری روڈ پر تین ڈاکوؤں نے بیٹری شاپ لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ پر ڈجکوٹ میں ڈاکو دکاندار سے پچاس ہزار روپے لوٹ کر موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

    دکاندار نے تھانہ ڈجکوٹ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے لیکن پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے، دوسری جانب  اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چادر سے چہرے چھپائے دو ڈاکو دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، ایک ڈاکو دکان کے باہر موٹرسائیکل پر کھڑا پہرا دیتا رہا۔

    دونوں ڈاکوؤں کو دکاندار اور اس کے بچوں پر پستول تانے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ایک ڈاکو دراز اور دکاندار کی جیبوں سے رقم نکالتا ہے اور کمسن بچوں کو بھی ہاتھ اوپر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • دو کم عمر چور دکان سے سگریٹ اورنقدی رقم لوٹ کر فرار

    دو کم عمر چور دکان سے سگریٹ اورنقدی رقم لوٹ کر فرار

    فیصل آباد: پیپلز کالونی میں دو کم عمر ڈاکوؤں نے دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر سگریٹ کی شاپ لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج ہے جہاں دن دہاڑے کبھی کراچی کا شہری لوٹ رہا ہوتا ہے تو کبھی کسی دوسرے شہر کا، ایک ایسا ہی واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔

     فیصل آباد میں واقع پیپلز کالونی میں ڈاکو موبائل فون، سگریٹ کا سامان اور 24 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، ماسک پہنے ڈاکوؤں نے ایک گاہک کی گھڑی بھی اتروا لی۔

    اے آر وائی نیوز نے واردات کی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں ایک ڈاکو پستول تان کر دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بناتے نظر آتا ہے۔

    فوٹیج میں دوسرے ڈاکو کو درازوں سے رقم، سامان اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو زمین پر بیٹھے گاہک سے گھڑی چھینتا نظر آرہا ہے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والےعمر رسیدہ شخص کو گھرکی دہلیز پر لوٹ لیا اور زدوکوب بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر لوٹنا شروع کر دیا۔

    بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا گیا، ایف بی ایریا بلاک 13 میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے واردات کی۔

    عمر رسیدہ شخص رکشے سے اتر کر جیسے ہی گھرکی دہلیزپرپہنچا تو ملزمان لوٹ مار کیلئے آگئے، ملزمان نے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ مار کے دوران زدوکوب بھی کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص سے رابطہ کرکےتفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ، قانونی کارروائی کررہے ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ملزمان 45 سیکنڈ میں نوجوان کو لوٹ فرار

    یاد رہے کراچی میں گلشن حدید فیز 2 میں ملزمان 45 سیکنڈ نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، فوٹیج میں نوجوان کو موبائل فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا تھا، اسی دوران گلی کی دوسری جانب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے نوجوان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیز کردی۔

    موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے نوجوان کو گلے سے پکڑا تو نوجوان نے گھبرا کو الٹے قدموں واپس بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد شلوار قمیض میں ملبوس ملزم گن تان کر پیچھے دوڑا۔

    نوجوان نے پہلے موبائل فون پیچھے ہاتھ کرکے بچانے کی کوشش کی لیکن پھر ملزم کے حوالے کردیا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم دوڑتا ہوا آیا اورنوجوان کو تھپڑ مارنے لگا اور تلاشی بھی لی تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

    ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

    پشاور : ڈکیتی کی بڑی واردات میں پولیس کی وردی میں ملبوس نقاب پوش ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کنال ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی وادارت ہوئی ، جہاں ڈاکو گھر سے 143 تولہ سونا اور 10 لاکھ نقدی لوٹ کر لے گئے۔

    مکان مالک محمد طاہر نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں  نے پولیس وردی پہن رکھی تھی، وقوعہ کو 10 دن گزر گئے لیکن پولیس نے ایف آئی درج نہیں کی۔

    مکان مالک کا مزید کہنا تھا کہ تہکال پولیس نے روزنامچہ درج کر کے فائل بند کردی ہے اور واقعہ کا روزنامچہ درج کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کمہ تفتیش کی جارہی ہے،جلد ایف آئی آردرج کرلی جائے گی۔

    دوسری جانب پشاور میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینا جھپٹی کے واقعات کم نا ہوسکے۔

    اسٹریٹ کرائم واقعات میں ملزمان اب کلاشنکوف کا استعمال بھی کرنے لگے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم واقعات میں زیادہ ملزماں آئس نشے کی لت پورا کرنے کے لیے اسلحہ کی مدد سے موبائل چھینا جھپٹی کرتے ہیں جن میں زیادہ تر کم عمر نوجوان شامل ہیں۔

    پولیس نے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث 270 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا مگر اسٹریٹ کرائم نہ تھم سکے۔

    سی سی پی پشاور نے کہا کہ پولیس کے کرائم گراف پر اسٹریٹ کرائم واقعات پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاہم شہر میں بڑھتے ہوے موبائل اسنیچنگ واقعات تشویش کی علامت سے کم نہیں۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے دو بھائیوں سے تنخواہ چھین کر ایک کو مار ڈالا

    کراچی : ڈاکوؤں نے دو بھائیوں سے تنخواہ چھین کر ایک کو مار ڈالا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، آج بھی سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت25سالہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں  نے ہم سے واردات کی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تنخواہ لے کر گھر جارہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے ہم سے نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل نہ دینے پر فائرنگ کرکے میرے بھائی پر گولیاں چلا دیں۔

    مقتول کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں سے80ہزار کی نقدی رقم لوٹی اور موٹر سائیکل نہ دینے پر میرے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، متعلقہ حکام مؤثر  اقدامات کریں۔

  • کراچی:  ڈاکوؤں  کا  پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

    کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

    کراچی : ایم نائن ملیر میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا اور جاتے ہوئے موبائل فون اور سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا اور جاتے ہوئے موبائل فون اور سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سپر ہائی وے گڈاپ کے علاقے میں سادہ لباس پولیس سب انسپیکٹر شہزاد اور کانسٹیبل ذاکر کو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا جبکہ ڈاکو اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد بھی کیا تاہم دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واردات کے وقت دونوں اہلکار سادہ لباس میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

    بعد ازاں ایم نائن ملیرمیں پولیس اہلکاروں پرڈاکوؤں کےتشددکا مقدمہ درج کرلیا گیا، گڈاپ تھانےمیں زخمی ایس آئی شہزادکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوکےحکم پرلیڈی ہیڈکانسٹیبل کےہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش کیلئےگئے، سرکاری پستول ،نجی گاڑی اورموٹرسائیکل ساتھ تھی، دوپہر2 سےرات 8بجےتک موجود رہے اور رات8بجےخاتون اہلکار کو روانہ کرکےموٹرسائیکل پرجارہے تھے۔

    اس دوران ایک موٹرسائیکل پرسوار3مسلح ملزمان نےسرکاری پستول،موبائل،کیش چھینا، مزاحمت پر ملزمان نے سرپرپستول کےبٹ مارے، پستول کےبٹ لگنےسےہم شدیدزخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرارہوگئے، شاہین فورس کو اطلاع دی بعدمیں اسپتال پہنچایاگیا،ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • صادق آباد: پولیس پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی

    صادق آباد: پولیس پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی

    صادق آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو فصل میں چھپا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک بشیر شر نے بنائی تھی ڈاکوؤں کو کماد کی فصل میں پولیس کے انتظار میں بیٹھے دیکھا جاسکتاہے۔

     ویڈیو میں نظر آنے والے بیشتر ڈاکو ماچھکہ پولیس حملے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں، جبکہ ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی، دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے۔

    پولیس اہلکار کچے میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی رات گئے تک مدد نہ ملنے کہ وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کردیا تھا۔

  • ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس لوٹ لی

    ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس لوٹ لی

    شکارپور : ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس لوٹ لی، بس میں سوار تمام افراد قیمتی سامان، موبائل فون اور نقدی چھینی۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور میں مسلح ڈاکوؤں نے خانپورانڈس ہائی وےحاجی خواستی کےمقام پر مسافر کوچ پر دھاوا بول دیا۔

    ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ میں لوٹ مار کی اور بس میں سوار تمام افراد کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

    جس کے بعد مسافروں نے شکارپور کندھ کوٹ روڈ انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا ، دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ مکمل بلاک ہوگئی۔

    مظاہرین کا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ لٹیروں کو گرفتار کر کے چھینا گیا سامان برآمد کرایا جائے۔