Tag: ڈاکوؤں

  • کراچی: 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی: 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی میں 2 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنادی۔

    ڈاکوؤں کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینے گئی نقدی برآمد ہوا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کئی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر چکے تھے، ملزمان چمڑا چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، شہریوں نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو پکڑلیا اور تشدد کیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت رفیق اور منیر کے نام سے کی گئی ہے۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق

    کشمور: ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے نواحی علاقے میں پولیس اہلکار اور بیٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں اہلکار کا بیٹا جاں بحق جبکہ چوکی انچارج زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار لکمیر اوڈ ڈیوٹی پر جا رہا تھا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تلاشی جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی: شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کر لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لوٹ مار کی، ڈاکوؤں موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر اطلاع پر شرافی گوٹھ تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی لیکن ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ ندی کے اطراف سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکر لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

  • ڈاکوؤں نے چائے خانے کو لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے چائے خانے کو لوٹ لیا

    کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے چائے خانے کو لوٹ لیا، ملازمین نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔

      پولیس کے مطابق الصبح چائے خانے کے ملازمین ہوٹل بند کررہے تھے کہ چار ڈاکوؤں نے واردت کی، ہوٹل سے نقدی رقم لوٹی اس دوران ملازمین نے ڈاکوؤں کو پکڑے کی کوشش کی جس پر انبہوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین ہوٹل ملازمین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈاکوؤں کا ساتھی بھی زخمی ہوگیا، ملزمان ساتھی کو چھوڑ کر کار میں فرار ہوگئے، ملزم کو پولیس نے پہنچ کر گرفتار کرلیا۔

    پولیس نبے مزید بتایا کہ ملزمان اپنے تین پستول اور میگزین چھوڑ کر فرار ہوئے، پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  • ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت اغوا کرلیا

    ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت اغوا کرلیا

    جیکب آباد کی حدود سے رات دیر مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ محمد پور کی حدود سے رات دیر مسلح ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت اغوا کرلیا، جس کے بعد ایک ہفتے میں اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اغوا اور ڈکیتی کی واردات تھانہ محمد پور کی حدود گاؤں دودوجکھرانی کی حدود میں کی گئی کہ رات دیر سے ڈرائیور علی محمد بروہی ڈاکٹر شہزاد وجکھرانی کی زمینوں میں ہلل چلارہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے حملہ کرکے اسلحہ کے زور پر حملہ کرکے ڈرائیور کو ٹریکٹر سمیت اغوا کرلیا۔

    پولیس کے مطابق صبح اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے تاحال مغوی اور اغوا کاروں کا کئی سورغ نہ مل سکا، اس سے قبل تھانہ میر پوربرڑو سے عطاحسین برڑو اور تھانہ آر ڈی 52 کی حدود سے زمیندار بہرام کھوسو کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

  • ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کو لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کو لوٹ لیا

    عارف والا: ساہیوال روڈ پر ڈاکوؤں نے لاہور کے بیوپاریوں کو لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال روڈ پر ڈاکوؤں نے لاہور کے بیوپاریوں کو لوٹ لیا، ڈاکو بکرے، موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق عارف والا میں بیوپاری منڈی دنیا پور لودھراں سے قربانی کے جانور لا رہے تھے، بائی پاس پر چک 145 کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے روکا، ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کو فصلوں میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ دیے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر گاڑی سمیت 11 بکرے، 2 موبائل فون اور نقدی لے گئے، تھانہ صدرپولیس نے بیوپاری خلیل کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی انجینئر دم توڑ گیا

    کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی انجینئر دم توڑ گیا

    کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں سندھ پولیس جرائم پر قابو نہ پاسکی، دن با دن شہر قائد جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا جہاں دن ہو یا رات گھر کی دہلیز ہو یا شاہراہیں، کراچی والے کہیں محفوظ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 افراد جان سے چلے گئے، ملیر کے علاقے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری بھی دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت انجینئر شعیب شفقت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا آبائی تعلق میرپور خاص نوکوٹ سے ہے اور وہ ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتا تھا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول شعیب اپنی خالہ کے گھر افطاری کیلئے آیا تھا، اس دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت نے اس سے موبائل، بائیک اور پرس چھینے کی کوشش کی، مزاحمت  کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار اور ایک فرار ہوگیا۔

  • ڈاکوؤں نے تاجر کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

    ڈاکوؤں نے تاجر کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

    دیپالپور: پنجاب کے شہر میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تاجر کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر دیپالپور میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کسان تاجر کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیا۔

    حکام نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کسان دوست زرعی ٹریڈرز کی دکان پر ہوئی، 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ روپے اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ ایک اور واردت گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، ڈاکو مقتول سے نقدی اور موبائل چھین کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

  • فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ چکی ہیں جس کا قصہ اداکارہ نے سنایا ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہر دوسرا گھرانہ کسی نہ کسی طرح کے جرم کا شکار ہو چکا ہے، قریباً نصف آبادی ڈکیتی چوری یا اسی نوعیت کے کسی نے کسی ناخوشگوار تجربے سے گزر چکی ہے۔

    جبکہ شہر میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینا جاتا ہے، تاہم پاکستان کی اداکارہ فاطمہ آفندی بھی اپنے فون سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

    اداکارہ فاطمہ نے بتایا کہ’ ایک اپارٹمنٹ کی چھت پر ایک شوٹ تھا جسے قریبی لوگ اپنی چھت سے دیکھ رہے تھے، جب شوٹ ختم ہوا تو پیک کے بعد میں گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی‘۔

    ’’کچھ سامان تھا جو کہ لڑکے نے گاڑی میں رکھنا تھا، اور میں اس انتظار میں بیٹھ کر فون استعمال کرنے لگی، اچانک سے دو لڑکے آئے اور انہوں نے وہاں موجود ہر ایک کا فون چھین لیا، اور میں حیرانگی سے دیکھنے لگی‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میں بندوق دیکھ کر ڈر گئی اور گاڑی کا شیشہ ہی نہیں کھول رہی تھی، لیکن پھر ڈاکو نے مجھ سے بھی فون چھین لیا اور فرار ہوگئے‘۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی : ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کے باہر لوٹ لیا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں آفس جانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان چند سیکنڈز میں واردات کر کے فرار ہوگئے۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے ار وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں شہری کو گھر سے باہر موٹر سائیکل نکالتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو آتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سے ملزم اترتا ہے موبائل  اور پرس لیتا ہے، پھر واپس شہری کے پاس آتا ہے اور موٹرسائیکل کی چابی نکال کر لے جاتا ہے، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ، ماسک اور کیپ کا استعمال کیا۔