Tag: ڈاکوؤں

  • کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور 17 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ مزمل جاں بحق ہوگیا، مقتول کی نماز جنازہ مواچھ گوٹھ میں ادا کی گئی جس مین اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول گھر کے باہر موجود تھا ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مزمل شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول مزمل میٹرک کا طالب علم تھا، ایک گولی سینے میں لگی جس نے بیٹے کی جان  لے لی۔

  • بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    روجھان: سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ سے انٹر کاطالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل روجھان کے علاقے سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

    روجھان پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی جو انٹر کا طالب علم تھا۔

    دوسری جانب اہل علاقہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

  • کراچی میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں کی ایک اور بڑی واردات، فوٹیج بھی ساتھ لے گئے

    کراچی میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں کی ایک اور بڑی واردات، فوٹیج بھی ساتھ لے گئے

    کراچی: گلشن معمار میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے ایک اور بڑی واردات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محافظ ہی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، کراچی کے علاقے  گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب گھر میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے ایک اور بڑی واردات کی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گھر سے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ، پولیس اور رینجرز  نفری جائے واردات پر موجود ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس تھے اور ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی سادہ لباس تھے، ڈاکو گھروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ خاندان کا بتایا ہے کہ ایک گھرمیں لوٹ مار کے بعد ڈاکو دوسرے گھر میں گھسے، گھر سے کچھ ہی فاصلے پر پولیس چوکی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 19 نومبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ملزمان 2 کروڑ روپے، 70 سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    متاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا کر تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔

    اس کے اگلے ہی دن اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ضلع ساؤتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

  • گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کے کتنے گروپ سرگرم ہیں؟ ہوشربا انکشاف

    گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کے کتنے گروپ سرگرم ہیں؟ ہوشربا انکشاف

    گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کے سرگرم گروپ کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکوؤں کے گھوٹکی میں 6 اور کشمور میں 11گروپ سرگرم ہیں، جس میں سب سے زیادہ متاثر ضلع کشمور ہے جہاں کئی پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گھوٹکی، سکھر میں پولیس چوکیاں بننے سے اغوا کے کیسز تھم گئے، لیکن کشمور میں کئی افراد اغوا ہیں، راہب شر، جانو اندھر، سومارشر، رانو شر، چاندی شر اور پرویز جاگیرانی گینگ ایکٹو ہیں۔

    کچے کے ڈاکو بی 10 اینٹی ٹینک گن، آر پی جی 7 اور 12.7 اینٹی ایئر کرافٹ گن استعمال کرتے ہیں، ڈاکوؤں کے لیے سندھ پولیس بھی اسی طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

    گھوٹکی سے پنجاب تک7 چیک پوسٹیں تیار، مجموعی طور پر 140 پوسٹیں بنانی ہیں

    74 چیک  پوسٹوں  پر 500 سے زائد اہلکار تعینات کردئیے گئے، ڈاکوؤں سے لڑنے والے اہلکاروں کے لیے کچا الاؤنس کی سمری بھیجی گئی ہے، ممکنہ طور پر بجٹ میں 5 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیاجائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کی 3 چیک پوسٹ پنجاب کی حدود میں ہیں، 8 ماہ کے دوران  5 ہزار 400 ایکڑ کا علاقہ کلیئر کرایا ہے، اس کے علاوہ اب تک 65 مغویوں کو بازیاب کرتے ہوئے 37 ڈاکوؤں کو جہنم واصل کیاگیا،  11 ڈاکو زخمی، 85 سہولت کار اور 100 جرائم  پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون سے طلائی چین کیسے چھینی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون سے طلائی چین کیسے چھینی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں لُٹیروں نے راہ چلتی خاتون کےگلے سے سونے کا چین چھینتے ہوئے اسے چند سکینڈ گھسیٹ کر لے گئے۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں ایک چین چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں نے عورت کی جان خطرے میں ڈال دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہ چلتی خاتون کے پیچھے سے ایک کار آتی ہے، دیکھتے ہی دیکھتے کھڑکی سے ایک ڈاکو باہر کی جانب نکلتا ہے اور خاتون کے گلے میں موجود چین کو چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک ڈاکو چین کھینچتا ہے تو کار کی رفتار بڑھ جاتی ہے اسی دوران خاتون چند سکینڈ گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے آگے جاتی ہے۔

    تاہم متاثرہ خاتون کے رویے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لُیٹروں کو جو چاہیے تھا وہ مل گیا، یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    فوٹیج کو قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ غائب تھی جس کی وجہ سے پولیس کے لیے چوروں کو پکڑنا مشکل ہو گیا تھا۔

  • کراچی میں‌ ڈاکوؤں کا راج، 3 نوجوان گھر کے باہر لٹ گئے

    کراچی میں‌ ڈاکوؤں کا راج، 3 نوجوان گھر کے باہر لٹ گئے

    کراچی : نارتھ کراچی میں نوجوان گھر کے دروازے پر لٹ گیا، مسلح ملزمان سیکیورٹی گارڈ کی موجودگی میں موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اورپولیس کراچی میں بت لگام ڈاکو کو قابو کرنے میں ناکام ہے، کراچی کے علاقے نارتھ کراچی 11 بی میں 3 نوجوان گھر کے باہر لٹ گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز کو موصول ہوگئی ، جس میں موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان کو گھر کے باہر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی تینوں نوجوان اپنے گھر کے باہر رکتے ہیں پیچھے سے 2 ڈکیٹ پہنچ جاتے ہیں جس میں سے ایک نوجوان صورتحال بھانپ جاتا ہے  اور دوسری جانب دوڑتا ہے۔

    مسلح ملزم نے پہلے ایک نوجوان سے موبائل فون چھینا دوسرے نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزم نے پستول دکھا کر جھپٹا مارا اور فرار ہوگئے۔

    لوٹ مار کے وقت گلی میں سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا ملزمان کے فرار ہونے کے بعد بھی نوجوان گارڈ کو آتا دیکھتے رہے، سیکیورٹی گارڈ چلتا ہوا آیا تو لٹنے والے نوجوان نے برہمی کا اظہار  کیا۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کو بزرگ خاتون پر بھی رحم نہ آیا ، سونے کی بالی اور چین لے کر فرار

    کراچی : ڈاکوؤں کو بزرگ خاتون پر بھی رحم نہ آیا ، سونے کی بالی اور چین لے کر فرار

    کراچی : ڈاکوؤں کو بزرگ خاتون پر بھی رحم نہ آیا ، ملزمان خاتون پر تشدد کے بعد سونے کی بالی اور چین لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 سیکٹر 35 اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    جہاں ملزمان نے گلی سے گزرتی بزرگ خاتون کو تشدد کانشانہ بنایا اور تشدد کے بعد سونے کی بالی اور چین لے کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ خاتون گلی میں چیختی چلاتی رہی لیکن ملزمان کو رحم نہ آیا۔

    یاد رہے گذشتہ چار روز کے دوران کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ، کورنگی میں ڈکیتوں کی جانب سے قتل وغارت گیری کے باوجود پولیس سڑکوں سے غائب ہیں۔

    ستمبر کے چار روز میں جاں بحق افراد کی تعداد نوہوگئی ہے ، لیاقت آباد چار نمبرپر چوبیس سالہ مزمل کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی تھی۔

    لواحقین نے بتایا تھا کہ مقتول دو بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور پنکچرکی دکان چلاتا تھا۔

    ایک اور واردارت میں زمان ٹاؤن اورماڈل کالونی میں دوافراد ڈاکووں کی فائرنگ سےقتل ہوئے۔

    دو ستمبرکواورنگی مومن ِآبادمیں عثمان اورعبدالحسیب جاں بحق ہوئے جبکہ گلستان جوہرمیں فیملی کے سامنے زیشان نامی شخص کو قتل کیا گیا اور کورنگی میں بھی نوجوان طلحہ اور محمد صالح کو ڈاکووں نے قتل کیا۔

  • افسوسناک واقعہ : ڈاکوؤں  کی بچوں کے سامنے ماں سے  اجتماعی زیادتی

    افسوسناک واقعہ : ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی

    مظفرگڑھ : ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ظفرگڑھ کے علاقے ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی مسلح ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا تھا، ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی کی۔

    حکام نے بتایا کہ فرانزک شواہد اکٹھے اورخاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    آر پی اوڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کو غیر سنجیدہ لینے پر ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عمران حمید کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    محمد سلیم نے ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ کو انکوائری افسرمقرر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

  • کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکار  اغوا کرلئے

    کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکار اغوا کرلئے

    راجن پور: کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا اورپولیس اہلکاروں کی رہائی کےبدلےساتھی کی رہائی کی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکار اغواکر لیے ، اغواہونےوالوں میں عرفان منظوراورارشد شامل ہیں، پولیس ملازم رات گئے دعوت سےواپس چوکی پرآرہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کوجرائم پیشہ گینگ نےاغواکیا جبکہ ڈاکوؤں نےپولیس اہلکاروں کی رہائی کےبدلےساتھی کی رہائی کی مانگ لی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کےلئےاغواکاروں سےمذاکرات کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب کچے کے علاقےگڑھی تیغومیں چھٹے روزبھی آپریشن جاری ہے، امیرسعودمگسی کےتبادلےکےبعدآپریشن کی سربراہی اے ایس پی سیدفاضل شاہ کررہے ہیں۔

    اےایس پی سیدفاضل شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سےآنےوالےتازہ دم  200 کمانڈوزکی آپریشن مین بھرپور کارروائیاں جاری ہے ، آپریشن میں ڈرون سے شیلنگ کی جارہی ہے اور جدیداسلحےکااستعمال کیاجارہاہے جبکہ ڈاکوؤں کےفرارہونےکےراستےبند کردیے گئےہیں۔

    سید فاضل شاہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے 220 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران12مغویوں میں سے 10 کو بازیاب کروایا جا چکا، گزشتہ رات بھی 2 مغویوں کو مقابلے کے بعد بازیاب کروایا گیا تھا۔

  • نائیجیریا کی حکومت کی ڈاکوؤں کو انوکھی پیشکش

    نائیجیریا کی حکومت کی ڈاکوؤں کو انوکھی پیشکش

    کانو: نائیجیریا کی حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو دو گائے دینے کی انوکھی پیشکش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی زامفارہ ریاست کے حکام نے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو فی کس دو گائے دینے کی منفرد پیشکش کی ہے۔گورنر بیلو ماتوالی کا کہنا ہے کہ ایک بندوق حکومت کے پاس جمع کرانے والے ڈاکو یا اجرتی مجرم کو دو زندہ گائے کی شکل میں معاوضہ دیا جائے گا۔

    گورنر زامفارہ کے مطابق یہ علاقہ اغوا کاروں، مسلح شدت پسندوں، راہزنوں اور مویشی چوروں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پیشکش کا مقصد ڈاکوؤں کو اپنے ہتھیار ڈالنے پر امادہ کرنا ہے۔حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں کو کی جانے والی پیشکش کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔

    خیال رہے کہ شمال مغربی نائیجیریا میں لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے جرائم کے بعد 2011 کے بعد اب تک 8 ہزار افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔