Tag: ڈاکوؤں

  • ڈاکوؤں کی رحم دلی، لوٹا ہوا سامان واپس کیوں کیا؟ ویڈیو وائرل

    ڈاکوؤں کی رحم دلی، لوٹا ہوا سامان واپس کیوں کیا؟ ویڈیو وائرل

    کراچی: ڈاکوؤں کی دہشت اور مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے واقعات تو آپ نے سنے ہوں گے لیکن ہم آپ کو ایسے رحم دل چوروں سے ملوانے جارہے ہیں جنہوں نے ناصرف لوٹا ہوا سامان واپس کیا بلکہ شہری کو گلے بھی لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا تو ملزمان آدھمکے اور اس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔

    اسٹریٹ کرمنلز نے ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کے بعد جیسے ہی فرار ہونے لگے تو لڑکے نے ڈاکوؤں سے کچھ کہا جس پر ملزمان نے چھینا ہوا سامان ڈلیوری بوائے کو واپس کردیا اور پیارے سے لگے لگا کر چلے گئے۔

    لٹیروں کی جانب سے اس رحم دلی کا مظاہرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ڈاکوؤں کی تعریف کی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے پاس بھی دل ہوتا ہے، کوئی بلاوجہ چور نہیں بنتا۔


    www.facebook.com
    facebook.com

  • راولپنڈی : ڈاکوؤں کی گھر میں تین گھنٹے تک لوٹ مار، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

    راولپنڈی : ڈاکوؤں کی گھر میں تین گھنٹے تک لوٹ مار، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

    راولپنڈی : ڈاکو مزاحمت پر گھرکے پانچ افراد کو زخمی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے، ڈکیتی کی تین گھنٹے طویل واردات کے باوجود پولیس کو کانوں کان خبرنہ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں مسلح ڈاکو تین گھنٹے تک ایک گھر میں لوٹ مار کے بعد لاکھوں روپے مالیت کازیور اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

    ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو رسیوں سےباندھ کرتین گھنٹے تک لوٹ مار کی، اہل خانہ کی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    اس تمام واردات کے موقع پر پر پولیس کو کانوں کان خبر تک نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق ڈکتیی کا نشانہ بننے والے گھر میں گزشتہ روز شادی ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی: گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی: گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی: گلشن اقبال میں ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شہریوں نے درگت بنادی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والا ڈکیٹ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، گلشن اقبال بلاک گیارہ میں دو ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے مالک کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا۔

    فائرنگ کی آوازسننی تھی کہ دکان کے باہر شہری جمع ہوگئے، دوڈاکوؤں میں سے ایک فرار ہوگیا جبکہ ایک کو شہریوں نے پکڑ کر وہ پٹائی لگائی کہ ڈاکو لہولہان ہوگیا۔

     درگت بنانے کے بعد شہریوں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا یہ گروپ اس علاقے میں پہلے بھی وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے تھے، گرفتار کئے گئے ڈاکو کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔