Tag: ڈاکو فائرنگ

  • کراچی کی ایک گلی میں‌ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی کی ایک گلی میں‌ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد نمبر پانچ کے قریب ایک گلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    سرویلنس کیمرے کی فوٹیج میں تنگ گلی میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکار کو فرار ہونے والے ڈاکو کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار رضوان، راگیر خاتون فائزہ اور رکشہ ڈرائیور عمران زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کو بائیں ران میں، راہ گیر خاتون کو کمر اور رکشہ ڈرائیور کو سینے پر گولی لگی ہے۔

    کراچی

    مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی، جس سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی : اورنگی ٹاؤن سے 2 بچوں کا اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق

    کشمور: ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے نواحی علاقے میں پولیس اہلکار اور بیٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں اہلکار کا بیٹا جاں بحق جبکہ چوکی انچارج زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار لکمیر اوڈ ڈیوٹی پر جا رہا تھا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تلاشی جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔