Tag: ڈاکو فرار

  • گھر کے باہر کھڑی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش، شور مچانے پر ڈاکو فرار

    گھر کے باہر کھڑی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش، شور مچانے پر ڈاکو فرار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر کھڑی خاتون سے لوٹ مارکی کوشش، خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، دستگیر بلاک 14 میں گھرکے باہر پہنچی خاتون کو اکیلا دیکھ کر ڈکیتوں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

    موٹرسائیکل سوار ڈاکو گلی سے گزرا، خاتون کو تنہا دیکھ کر اسلحہ نکالا، اس دوران خاتون نے مزاحمت کی اور شور مچایا، جس کے باعث ڈکیٹ فرار ہوگئے، خوش قسمت خاتون کافی دیرتک گھرکا دروازہ کھٹکھٹاتی رہی۔

    دوسری جانب شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا تاہم مختلف پہلوؤں سے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا، واقعات گھگر پھاٹک، صفورہ غازی گوٹھ، کورنگی ضیاکالونی میں پیش آئے۔

    پولیس نے بتایا کہ قائد اباد کے علاقے مسلم اباد میں اپسی جھگڑے کے دوران رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے کامران شاہد نامی نوجوان کو قتل اور اس کے بھائی عبید شاہد کو زخمی کر دیا۔

    ایک واقعے میں محمود آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے انتظار حسین نامی شہری کو گھر کے اندر گلا کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ سپرہائی وے غازی گوٹ کے قریب بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

    آتش بازی کے سامان میں زوردار دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے 2 واقعات ممکنہ طور پر ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • فیصل آباد : شہری نے گولی لگنے کے باوجود ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا

    فیصل آباد : شہری نے گولی لگنے کے باوجود ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا

    فیصل آباد : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کرکے ڈاکو کو گرالیا، گولی لگنے کے باوجود ہار نہ مانی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ریلوےاسٹیشن کے قریب ڈاکو نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا، زخمی ہونے کے باوجود نوجوان نے ہمت نہ ہاری۔

    شہری نے مسلح ڈاکو کو ناکوں چنے چبوادیے اور ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا، پولیس چوکی کے سامنے واردات کے باوجود کوئی اہلکار بچانے نہ آیا۔ واقعہ چار ستمبر کو پیش آیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد شیراز نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو نے گولی چلادی جو شیراز کے بازو کو چھوتی ہوئی پاؤں میں جا لگی۔ شیراز نے ہمت نہ ہاری اس دوران موٹرسائیکل گرگئی، ڈاکو نے موٹرسائیکل اٹھانے کی کوشش کی تاہم شیراز نے ڈاکو کو زمین پر گرالیا۔

    آس پاس کھڑے لوگ اسے تماش بینوں کی طرح دیکھتے رہے لیکن بیچ میں کوئی نہ آیا، شیراز کی بہادری نے ڈاکو کو خالی ہاتھ بھاگنے پر مجبورکردیا، واردات پولیس چوکی کے عین سامنے پیش آئی لیکن کوئی اہلکار جائے واردات پر نہ پہنچا ۔

    اس کے علاوہ قریب ہی سی آئی اے اور پولیس کا آفس بھی ہے، ایف آئی آر میں بھی ڈکیتی کے بجائے صرف فائرنگ کا ذکر کیا گیا ہے۔