Tag: ڈاکو گرفتار

  • پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

    پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

    اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ڈاکو فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت  شیر محمد عرف لنڈا کے نام سے ہوئی، ڈاکو شیر محمد ڈکیتی اور راہزنی کی 27 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔

    پولیس حکام نے کہا کہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا اور 3 فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو سے چھینی موٹر سائیکل، رقم ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • ہائی پروفائل ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان ڈاکو گرفتار

    ہائی پروفائل ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان ڈاکو گرفتار

    کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن میں ہائی ہروفائل ڈکیت گینگ کے سرغنہ عدنان ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جنوب میں واقع کلفٹن میں بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دروان پولیس نے ہائی پروفائل ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شہری سے 50 ہزار ڈالر چھیننےکے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے، ملزم نے 24 نومبر 2022 میں کلفٹن بلاک 5 میں واردت کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے واردات میں چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد ہوا، ڈکیت عدنان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھویں نے غیر ملکی شہری کو بھی لوٹ ہے، گرفتار ملزم کا ساتھی آصف کو بھی پولیس نے گرفتارکر کے جیل بھیجا تاہم ڈکیت کا ایک ساتھی منی چینجز سے ڈکیتی کے بعد مارا گیا تھا۔

  • کراچی میں 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمن آباد پولیس نے تین سو وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

    ملزمان نے دوران تفتیش تین سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان جہانزیب اور سمیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دکان میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    ادھر نیو کراچی صنعتی علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیےگئے ہیں، ملزمان سے دو پستول، گولیوں سے بھرا تیس بور کا میگزین اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی۔

    زخمی ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ ممتاز ولد جان محمد اور 27 سالہ جمیل ولد وزیر علی عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایک اور کارروائی میں گڈاپ پولیس نے کراچی میں سپر ہائی وے پر وارداتیں کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان میں شاہ نواز، رفیق، کیشور اور کرم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور ایک کار برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہائی وے پر پٹرول پمپ لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • شہریوں کو لوٹنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے

    شہریوں کو لوٹنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے

    کراچی: شہریوں کو لوٹنے والے 2 مزید ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر ایک کارروائی میں 2 ملزمان شاہ رخ عرف لیون اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔

    فوٹیج میں ملزم وقار کو شہری سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے، شاہ رخ عرف لیون نے ساتھی کے ہمراہ لوٹ مار کی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ رخ نے محمود آباد ماڈل پارک روڈ پر کار سوار کو لوٹا تھا۔

    ملزم وقار احمد منشیات کا عادی اور پولیس سے بھگوڑا ہے، فوٹیج میں وقار احمد کے ہاتھ میں پستول واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم ملزم گرفتار، فوٹیج بھی جاری

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا اور تفتیش کے لیے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا، عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

  • کراچی : خطرناک ٹارگٹ کلر سمیت تین ڈاکو گرفتار، آوان بم، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

    کراچی : خطرناک ٹارگٹ کلر سمیت تین ڈاکو گرفتار، آوان بم، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

    کراچی : پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گارڈن پولیس نے دوسری کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتائی ہیں کہ مسعود عرف کالا کے قبضے سے آوان بم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، دوران تفتیش ملزم نے مخالف جماعت کے عہدیدار سمیت5افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملزم نے2012میں مخالف سیاسی جماعت کے انچارج کو بھی قتل کیا،گرفتار ملزم مسعود نے یہ واردات نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کی تھی، فائرنگ سے سیاسی جماعت کے عہدیدار کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے ناظم آباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کو مارنے اور رضویہ میں بھی ایک شخص کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتارملزم مسعود عرف کالا سےمزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نبیل اور آصف شامل ہیں، جن کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے پڑوس میں واقع اسکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان سے جیولری، لاکھوں روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، موبائل فون، گرین کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

  • لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا، جبکہ پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی میں مسلح افراد قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال پولیس نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمیر نواز ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، زیورات اور بڑی تعداد میں نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم عمیر نواز پنجاب کانسٹیبلری کا ملازم ہے پولیس کے مطابق ملزم ڈی پی او چکوال کے گھر واردات میں بھی ملوث تھا، چکوال پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم کو سی آئی اے لاہور کے حوالے کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں مسلح افراد دکان سے موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، اے آر وائی نیوز نے دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    اپنے بیان میں دکان مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد افراد نے دکان سے سامان لوٹا اور مجھ پر تشدد بھی کیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی : مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی : مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس نے شہر کت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےسولجر بازار سے گزرتی گاڑی روک کر ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کی تو کارسوار خاتون نےمزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے35 سال کی عنبرین کو موت کےگھاٹ اتاردیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب ہوٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

    ادھرشہرقائد میں حیدری کےعلاقے میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کوچھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی مقتولہ کے دیور کوحراست میں لے لیا، ملزم نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پیٹرول پمپ پرڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔


    کراچی: رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک ‘ 1 گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہرملتان میں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں کائیاں پور کےقریب تین ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے جنہیں ناکے پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اسے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔


    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب میں شیخوپورہ کےعلاقے صفدر آباد میں پولیس مقابلے کےدوران بچے کےقتل میں ملوث 3ملزمان مارے گئےتھے۔

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔


    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک


    واضح رہےکہ رواں برس مارچ میں صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، پولیس نے ڈکیتوں کے دو بڑے گروپوں کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی پرنا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی فاروق عوان کے مطابق نیو کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمسروقہ گاڑی برآمدہوئی ہے۔۔ ایس پی وقار شعیب کے مطابق کراچی میں اسی سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد پر مشتمل گروہ بلال کالونی سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔