Tag: ڈاکو ہلاک

  • سی سی ڈی سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک

    سی سی ڈی سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد(21 جولائی 2025): کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان حسنین اور شاہجہان قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں کے 40 مقدمات میں مطلوب تھے، تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی سی ڈی کے سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ نے ماہلاں روڈ پر ناکے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشکوک افراد کو روکا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے خیر والا بنگلہ کی طرف فرار ہو گئے۔

    سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ نصف گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہو گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت حسنین اور شاہجہاں کے نام سے ہوئی جو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اجرتی قاتل اور دوران ڈکیتی متعدد افراد کو زخمی کر چکے تھے جبکہ وہ پولیس مقابلوں سمیت چالیس مقدمات میں مطلوب تھے،  تھانہ ٹھیکری والا میں ہلاک اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلےکہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں  گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-encounters-one-killed-3-arrest/

  • کراچی میں شہری نے ایک اور ڈاکو کو گولی مار دی

    کراچی میں شہری نے ایک اور ڈاکو کو گولی مار دی

    کراچی : شہید ملت روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے ایک مبینہ ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس موقع پر ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے انہیں دیکھ لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو کو گولی مار دی، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 19 مئی کو کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل کردیا گیا تھا جبکہ ایک شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا تھا۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہریجاں بحق ہوگیا تھا، قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • کراچی : شہری نے ڈکیتی کے دوران ایک اور ڈاکو ہلاک کردیا

    کراچی : شہری نے ڈکیتی کے دوران ایک اور ڈاکو ہلاک کردیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کردیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا ملزم پنجاب بس اڈے کے قریب اپنے ساتھی کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا۔

    لوٹ مار کے دوران ایک شہری نے موقع پاتے ہی اپنی پستول سے ڈاکو پر گولی چلادی جو زخمی ہوکر زمین پر گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی ڈاکو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ڈاکو زیادہ خون بہہ جانے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں راہ گیر سے ڈکیتی کے دوران وہاں موجود ایک شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی۔

    شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • کراچی : شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کر ڈالا

    کراچی : شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کر ڈالا

    کراچی کے علاقے سولجر بازار میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی مار ڈالا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہلیان شہر قائد آئے روز کی چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کی وارداتوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان بے رحم ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو سبق سکھانے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

     ایسے ہی کراچی کے ایک شہری نے سولجر بازار میں فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا، افراتفری کا فائدہ اٹھا کر اس کا ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ مذکورہ شہری نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے ایک ڈاکو زمین پر گرتے ہی مرگیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے، بہت جلد دوسرے ملزم کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

     شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

    واضح رہے کہ کراچی کی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    پولیس کے مطابق جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ان میں شارع فیصل، بلوچ کالونی، سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی تلاش اور منشیات فروشوں کیخلاف کیا جارہا ہے، علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھرگھر تلاشی کاعمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی جارہی ہے۔

  • گاڑی کی ریکی کرنیوالے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

    گاڑی کی ریکی کرنیوالے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

    کراچی: گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوکی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہری کی گاڑی کی ریکی کررہے تھے۔

    گلستان جوہر میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں پیدل آنیوالے 2 ملزمان کو سفید گاڑی کی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی رکتے ہی دونوں ملزمان ڈرائیونگ سائیڈ پر آئے۔

    اس دوران گاڑی میں سوار شہری نے اترنے سے پہلے ہی ملزمان پر فائرنگ کردی، فوٹیج میں شہری کو ڈاکوؤں پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں بھاگتے ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ہی ڈاکو ہلاک ہوا۔

    گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ڈاکو کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں ڈکیتی لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہے، 3 ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار ہوگئے تھے۔

  • واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکؤوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکؤوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    راولپنڈی: نصیر آباد کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو ڈاکو ہلاک، دو فرار ہوگئے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور کچھ دیر قبل واردات میں چھینا گیا موبائل و نقدی برآمد ہوئی، ڈاکؤوں نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی جس کے مدعی مقدمہ نے بھی ڈاکؤوں کو شناخت کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چاکرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے ہیں، پولیس نے فوری ناکہ بندی کر کے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکؤوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

  • کراچی : شہری نے 2 ڈاکوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    کراچی : شہری نے 2 ڈاکوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    کراچی : شہری نے دو ڈاکوؤں کو گولی مارکر ہلاک کردیا، مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی پے درپے وارداتوں کے بعد شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دے گیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے دو مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کورنگی پانچ نمبر کے علاقے میں دو مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، اس دوران وہاں موجود ایک شہری نے اپنے لائسنس ہتھیار سے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں مبینہ ڈکیت موقع پر مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ایک ڈکیت کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ، جس کے پاس سے شکارپور سے بنوایا گیا ڈرائیونگ لائسنس بھی برامد ہوا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ملنے والے اسلحے کا فارنزک کرایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے ہلاک مبینہ ڈکیت کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہوگئے

    کراچی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہوگئے

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دروان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے، ڈاکو ای بی ایم کازوے ندی پر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ڈاکوؤں کی شناخت اور سابق کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • جمالی پل کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

    جمالی پل کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

    کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی،شہری نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے مزاحمت پرفائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت الیان عرف خضر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں فدا نامی شہری بھی زخمی ہوا ہے، فرار ملزم کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    دوسری جانب سچل پولیس کی خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں دوہرے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    کراچی میں سپر ہائی وے، جمالی پل کے قریب دوہرے قتل کرنے والا مرکزی ملزم سعید ولی گرفتار کر لیا گیا۔

    اسٹریٹ کرائمزمیں قتل کے 65 میں سے 18 کیسز ٹارگٹ کلنگ کے نکلے!

    ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ٹیم نے دوہرے قتل کے اس کیس کو جدید تکنیکی سہولیات کی مدد سے حل کیا۔