Tag: ڈاکو ہلاک

  • عید: موٹر سائیکل چھیننے والے 3 میں سے ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک

    عید: موٹر سائیکل چھیننے والے 3 میں سے ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک

    کراچی: عید الفطر کے دن شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے 3 ڈاکوؤں میں سے ایک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک ہو گیا۔

    کراچی میں میٹھی عید کے دن بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی وارداتوں سے باز نہیں آئے، شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا ایک ڈاکو بد ترین موت کا شکار ہو گیا۔

    کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی ایک واردات ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو ایک شہری عنایت اللہ سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے، کہ شہری نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکو نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی، جس سے شہری کا ایک ہاتھ زخمی ہو گیا، جب کہ اس کے اپنے ساتھی ڈاکو کو بھی گولی لگ گئی، جس کے سبب وہ زخمی ہو کر گر گیا اور باقی فرار ہو گئے۔

    عوام نے زخمی ہونے والے ڈاکو پر مزید تشدد کیا جس سے وہ کچھ دیر میں موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، ڈاکو کی جیب سے برآمد شناختی کارڈ کے مطابق اس کی شناخت 22 سالہ محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے، بعد ازاں پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا جب کہ زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

  • کراچی  میں شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنے کی ٹھان لی

    کراچی میں شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنے کی ٹھان لی

    کراچی : ملک شاپ کے مالک نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو پر فائرنگ کردی ، جس سے ڈاکو موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنے کی ٹھان لی، کورنگی نمبر3 دکان مالک نے ملک شاپ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا.

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوارتنہا ڈاکو ملک شاپ میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوا ، ملزم نے دکاندار سے موبائل فون نقدی سمیت کیش کاؤنٹر سے بھی رقم لوٹی۔

    اس دوران دکاندار نے موقع ملتے ہی اپنے لائسنز یافتہ اسلحہ سے ڈاکو پر فائرنگ کردی ، دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو موقع پرہی ہلاک ہوگیا ، جس کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی، پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    دکان مالک کا کہنا تھا کہ ملک شاپ پر ایک ماہ قبل بھی واردات ہوئی تھی، ایک ماہ قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ، واردات کے دوران ملزمان نقدی رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    کورنگی نمبرتین میں ملک شاپ پرواردات کرنےوالا ڈاکو دکاندارکی فائرنگ سےہلاک،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنے حاصل کرلی،،موٹرسائیکل پرسوار تنہا ڈاکوملک شاپ میں داخل ہوا،دکاندارسے موبائل فون نقدی سمیت کیش کاؤنٹرسے بھی رقم لوٹی،دکاندارنےموقع ملتےہی ڈاکوپرفائرنگ کردی،ڈاکوموقع پردم توڑ گیا،ملک شاپ پرایک ماہ قبل بھی واردات ہوئی تھ

  • شہریوں‌ کے ہاتھوں ڈاکو کا عبرت ناک انجام

    شہریوں‌ کے ہاتھوں ڈاکو کا عبرت ناک انجام

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شفیق موڑ، ناگن چورنگی کے قریب ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس ساتھی فرار ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    دوسری طرف کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن کی پولیس کی کارروائی میں قتل میں ملوث ایک ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سفیان کو کنیز فاطمہ سوسائٹی سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے 23 جون کی شب فیصل گبول نامی شہری کو قتل کیا تھا۔

    ملزم واردات کے بعد لاش کار میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، گرفتار قاتل فیصل گبول کا قریبی دوست تھا، مقتول نے ملزم کو ادھار رقم دی تھی، لین دین کے معاملے پر قتل کر دیا۔

  • ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ایک شہری نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ 6 ڈاکو یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہری کی اطلاع پر جب پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے۔

    پولیس اہل کاروں کو دو افراد بندھے ہوئے ملے، معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے جائے وقوع پر 2 شہریوں کو لوٹ مار کے بعد باندھ رکھا تھا۔ موقع سے 2 موٹر سائیکلیں، مال مسروقہ، نقدی اور غیر قانونی بھی اسلحہ برآمد ہوا۔

  • سکھر میں پولیس مقابلے، ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ہلاک

    سکھر میں پولیس مقابلے، ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ہلاک

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں پولیس مقابلوں میں ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو پنھل جاگیرانی ہلاک ہو گیا، پنوں عاقل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق روہڑی تھانے والے واقعے میں 5 ملزمان ڈکیتی کے لیے قومی شاہراہ پر موجود تھے، گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کے مطابق جوابی فائرنگ میں سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو پنھل جاگیرانی ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف سکھر میں پنو عاقل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت غلام محمد عرف ننھو میرانی، عمران بلو اور پھلپوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ ان میں ایک ڈاکو مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوا۔

  • کراچی، نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

    کراچی، نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ہیں جن سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ڈاکو نارتھ کراچی سرسید ٹاؤن میں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس اور چار افراد نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

    ادھر کشمیر روڈ جمشید ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زوہان علی کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے 120 سے زائد موبائل فونز اور تین لاکھ تک نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سے تین چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

  • ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا تحقیقات کر رہے ہیں: پولیس

    ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا تحقیقات کر رہے ہیں: پولیس

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں ایک گلی سے ڈاکو کی لاش ملی، جس کی شناخت شیری عرف ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے ایک گلی میں شیری عرف ساحل نامی شہری کی لاش ملی ہے، پولیس حکام نے اسے ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیری کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا، شیری کے والد نے بتایا کہ وہ رات 12 بجے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا۔

    فرار ہوتے لٹیروں کی فائرنگ سے دانش نامی نوجوان جاں بحق، عید کے بعد شادی تھی

    والد کے بیان کے مطابق شیری ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتا رہا ہے، اسے منع کرتے تھے لیکن وہ باز نہیں آیا، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو شیری ڈکیتی کے جرم میں گرفتار بھی ہو چکا ہے۔

  • لاہور میں 150 سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو مارا گیا

    لاہور میں 150 سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو مارا گیا

    لاہور: 150 سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو کرامت علی عرف کاکا مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی آئی اے چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے متعدد وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو کرامت علی عرف کاکا ہلاک ہو گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے این سی ایف کے قریب چھاپا مارا تھا، ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، اس دوران ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ساتھی کرامت علی شدید زخمی ہو گیا تھا جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔

    ہلاک ڈاکو کرامت عرف کاکا ایک سو پچاس سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، دیگر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کی تلاش جاری ہے۔

  • 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    احمد پور شرقیہ: بہاولپور کی تحصیل میں 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے راؤ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو اور شہری میں فائرنگ ہوئی، جس سے ڈاکو اشرف عرف چاند ہلاک ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو انیس سال قبل پولیس ملازمین کو زخمی کر کے حوالات سے فرار ہو گیا تھا، ڈاکو اے کیٹیگری کے اشتہاری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • لوٹ مار کے دوران تین ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، 2 ہلاک، ایک زخمی

    لوٹ مار کے دوران تین ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، 2 ہلاک، ایک زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تین ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جن میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں لوٹ مار کے دوران تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

    شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہو گئی، تاہم اسلحہ کہاں پھینکا گیا اس کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گزشتہ روز کریانہ اسٹور پر دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا، جب کہ واردات سے کچھ دیر قبل ڈاکوؤں نے شادی ہال کے باہر سے موٹر سائیکل بھی چھینی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں ہلاک اور زخمی ڈاکو واردات کے لیے 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔