Tag: ڈاکو ہلاک

  • ڈکیتی کی واردات، سادہ لباس رینجرز اہلکارکی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

    ڈکیتی کی واردات، سادہ لباس رینجرز اہلکارکی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

    کراچی: الہٰ دین پارک کے نزدیک ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے گاڑی سوار نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جب کہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الہ دین پارک کے قریب دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں سوار سادہ لباس میں ملبوس رینجرز اہلکار نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکو پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں2 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضٰی نے کہا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ڈکیت تھا جو ایک گاڑی کو روک کر لوٹ مار میں ملوث تھا کہ گاڑی میں سوا رینجرزکے سادہ لباس اہلکار نے ڈاکو پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت مارا گیا جب کہ ایک فرار ہوگیا۔

    ایس پی گلشن نے بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والا رکشا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ مفرور دوسرے ڈکیت کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 1 ڈاکو ہلاک

    لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 1 ڈاکو ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 4 ڈاکو شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور روحی نالے کے قریب رائیونڈ روڈ پر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

    ملزمان کی جانب سے پولیس پرفائرنگ کردی گئی،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پرہی ہلاک ہو گیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے مسروقہ موٹرسائیکل اورپستول برآمد کر کےلاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا،جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کا تعاقب جاری ہے۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کی تھی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی تھی۔


    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


    واضح رہے کہ تین روزقبل کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ٹارگٹ کلرگرفتار، دستی بم برآمد

    پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ٹارگٹ کلرگرفتار، دستی بم برآمد

    کراچی : فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ماراگیا، کورنگی پولیس نے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے کر دستی بم برآمد کرلیا، گلشن حدید میں نجی اسپتال میں ملازم کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اس دوران پولیس کے پہنچنے پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر مسعود کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتتار ملزم نے سال دوہزار بارہ میں دو شہریوں کو اغواء کے بعد اللہ والی چورنگی پر قتل کیا، ملزم سے دستی بم بھی برامد ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد


    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسپتال میں ملازم کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی: لائنز ایریا میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک


    پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو میں واقع نجی اسپتال میں سوتے ہوئے ملازم کو چھوریوں کے وار سے قتل کردیا گیا اورملزم موقع سے فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں: سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار


    سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پہنے ہوئے ملزم کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: لائنز ایریا میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک

    کراچی: لائنز ایریا میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےلائنزایریا میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکومارا گیا جبکہ اس کےدو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایس ایس پی ڈاکٹرعرفان بلوچ کے مطابق بریگیڈ کےعلاقےمیں شہری سےلوٹ مارکی اطلاع ملتے پولیس پارٹی پہنچی توڈاکوؤں نےفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ڈاکوہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 16 افراد گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران دو ڈاکوہلاک جبکہ 16 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھا۔


    آپریشن ردالفساد، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 کیمپ تباہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ بھی تباہ کردیے گئے تھے جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    قصور: صوبہ پنجاب کےشہرقصور کی تحصیل چونیاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2ڈاکو ہلاک کردیے،جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قصور شہرکی تحصیل چونیاں میں پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیاگیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نےجوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےموقع واردات سے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ڈی پی اوقصور کا کہناہےکہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    واضح رہےکہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔

  • گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس نے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا ملزم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ گلستان جوہر بلاک 7 میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈکیت موقع پرہلاک ہوگیا ۔ دوسرا ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹا ہواسامان، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام اعلان کردیا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری نے ایم پی آر کالونی میں مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    کراچی: سندھ پولیس نے ناظم آباد میں ڈاکو کو مارنے والے شہری کو انعام دینے سے متعلق اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا، شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پرانعام دینے اوراس کی ہمت افزائی کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ پولیس اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے اپنے دفتر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ  کی جانب سے شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے اور اس کی ہمت افزائی کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہے یا شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

    ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنے یا دیگر معصوم شہریوں کے بچاؤ یا ان کی مدد کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان سندھ پولیس نے مزید کہا کہ قانون کا احترام ایک لازمی امر ہے جوکہ پولیس یا قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام شہریوں پر لاگو ہے۔ لہذٰا میڈیا پرآئی جی سندھ سے یہ منسوب کیا جانا کہ وہ لوگوں کو اسٹریٹ جسٹس اور اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں، حقائق کے برخلاف اور صداقت پر مبنی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کو انعام دینے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پولیس اور عوام باہم مل کر جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

    اس شہر میں ایسے کئی واقعات ہیں کہ جرائم کے خلاف شہریوں نے متاثرہ شہری کی کوئی مدد نہیں کی لیکن چند ایک واقعات ایسے بھی ہیں جن میں احساس ذمہ داری رکھنے والے شہریوں نے بروقت مدد کے تحت جرائم کی روک تھام کی اور پولیس کو فوری اطلاع دی، لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے۔

  • اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع  اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کر کے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کرکے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا ہے،دکاندار کی فائرنگ دونوں مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ افراد لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے جنہیں اپنے جان و مال کی دفاع پر فائرنگ کر کے بھگانا چاہا تھا کہ وہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

    اسی سے متعلق : کراچی میں عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    اردو بازار کے دکانداروں کا کہا ہے کہ دو ملزمان بازار میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ مقامی دکاندار نے مزاحمت کی جس پو ڈاکوؤں نے براہراست فائرمگ کر دی ،دکاندار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ایمبولینس کو بلایا گیا تا ہم ایمبولینس کے آنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گئے۔

  • کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کشمور : کندھکوٹ اور شکارپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس نے چار ڈاکو ہلاک کر دیئے ،ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کندھکوٹ کےقریب پولیس اور اشتہاری ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکومارے گئے۔

    اشتہاریوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ ہلاک ڈاکو سندھ ،پنجاب اوربلوچستان میں متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شکار پور میں ناصرکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

  • کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب ڈاکو نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی اورمزاحمت پر شہریوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مارے جانے والے ڈاکو کا تعلق بولان کے علاقے سے ہے ، دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد تیزاب چھڑک کر قتل کردیا، دونوں واقعات کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔