Tag: ڈاکو ہلاک

  • کراچی:24 گھنٹے میں شہریوں کے تشدد سے4 ڈاکو ہلاک

    کراچی:24 گھنٹے میں شہریوں کے تشدد سے4 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہری روز روز کی لوٹ مار سے تنگ آکر خود ہی عدالت لگا کرخود ہی سزا دینے لگے، چوبیس گھنٹے میں شہریوں نے تشدد کرکےچار ڈاکوہلاک کردیئے۔

    شہر قائد میں شہریوں میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے عوام کے اس روِیے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، ڈاکوئوں کو تشدد کرکے مار دینے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔

     کورنگی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں دوران علاج دم توڑ گئے، ڈاکووں کو راحیل اور اشرف کے نام سے شناخت کیا گیا۔

     اورنگی ٹائون میں بھی ڈاکوئوں کی شامت آ گئی، اورنگی ٹائون کے علاقے شاہ فیصل چوک پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں کے شدید تشدد کے باعث دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے جنہیں فرحان اور وکیل کے نام سے شناخت کیا گیا۔

     

  • کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی : شہر کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت نو ملزمان ہلاک ہوئے ، دیگر کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز نے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیااورشہریوں کے تشدد کے واقعات میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہر میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گڈاپ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٓپریشن کرتے ہوئے سات دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    ہلاک دہشتگردوں میں چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث دہشتگرد بھی شامل ہیں۔جن کی شناخت حضرت حسین اور لال زادہ اورا مین کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ایک گھر سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن میں شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنادیا،پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ کورنگی میں بھی لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں مشتعل افراد نے شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔تاہم دونوں ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

    سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاوٴن میں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں تین سو سے زائد رینجرز کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے 17 اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں.

    گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، لیاری سنگولین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔جبکہ پیر آباد کے علاقے میں بدھ کے روز زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا۔

  • بورے والا: پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

    بورے والا: پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

    بورے والا : مدینہ کالونی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

    بورے والا پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر مدینہ کالونی میں ایک مکان کا محاصرہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کا محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کے لئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مکان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

  • کراچی:اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2مبینہ ڈاکو ہلاک

    کراچی:اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2مبینہ ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ہیں جب کہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او مومن آباد نے دونوں افراد کو شہریوں کے ہاتھوں قتل کرایا ہے۔

    پولیس کے مطابق مومن آباد میں ڈاکوؤں کی اطلاع پر پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو شہری دو ڈاکوؤں کوتشدد کا نشانہ بنارہے تھے، پولیس نے ڈاکوؤں کو شہریوں سے چھڑانے کی کوشش کی تو شہریوں نے انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے افراد کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او مومن آباد نے دونوں افراد کو شہریوں کے ہاتھوں قتل کرایا ہے، ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جس نے ڈاکوؤں کی شناخت کی ہے۔