Tag: ڈاکو

  • ڈاکو کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار

    ڈاکو کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار

    اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر کیش وین لوٹ لی، 3 کروڑ سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، وہاں سے گزرنے والی رقم سے بھری کیش وین پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 3 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔

    اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کیش وین میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مختلف اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور متعلقہ ایس پی ٹیموں کے ممبران ہونگے، ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیمیں جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچائیں گی۔

  • ڈاکوؤں کا تاجر پر تشدد، 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈاکوؤں کا تاجر پر تشدد، 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

    پشاور: نادرن بائی باس پر ڈاکوؤں نے تاجر سے 9 لاکھ روپے چھین لئے، مزاحمت پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے، شاہ پور تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تاجر اسماعیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، اطراف میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایسٹ زون پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری نجی بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو ڈکیتی کی واردات ہوئی، شہری موٹرسائیکل پر بیگ میں ایک کروڑ روپے لے جارہا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ شہری کا پولیس کو بیان دیا ہے کہ نجی بینک سے1کروڑ روپے لے کر جارہے تھے۔

    شہری کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بائیک پر رکھا بینگ چھینا اور فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب ہوئی۔

    اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

  • نیوکراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی ملزمہ گرفتار

    نیوکراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی ملزمہ گرفتار

    کراچی: نیوکراچی انڈسٹریل ایریاسیکٹر جی 23 میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہلاک ملزمان اور گرفتار ملزمہ دہشت گردی کیسز میں انتہائی مطلوب نکلے، ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت شوکت اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے، 3 پستول، 4 موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رخسانہ نامی گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں، ہلاک ملزمان اورگرفتار ملزمہ کاتعلق مظفرگڑھ سےہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کرائم سین پر موجود ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان منصوبہ بندی کے تحت پنجاب سے کراچی آئے تھے، پنجاب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ گینگ میں خاتون کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے، ڈاکو ای بی ایم کازوے ندی پر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    کراچی : 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ڈاکوؤں کی شناخت اور سابق کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی : کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں

    کراچی : کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں

    کراچی : کورنگی میں عوامی کالونی تھانے کی حدودمیں ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے اور شہریوں کو موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں۔

    کورنگی دارالعلوم کےقریب ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں موٹرسائیکل ملزمان نے شہریوں سےناکہ لگا کرواردات کی، ڈاکوؤں نے پہلے اسلحہ کے زور پر راہگیر کو واردات کانشانہ بنایا۔

    بعد ازاں ملزمان نے اسلحہ لہراتے ہوئے موٹرسائیکل سوارشہریوں کوروکا اور چند منٹوں میں موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کیا۔

    ملزمان سرے عام پولیس سے بے خوف واردات کرتے رہے اور واردات کے بعد اطمینان سے فرار ہوگئے۔

  • ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سُلادیا

    ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سُلادیا

    کراچی : مسلح ڈاکوؤں نے کراچی کے ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے مار ڈالا، 20سالہ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    شہر قائد میں دندناتے ڈاکو شہریوں کی موت کے سوداگر بن گئے، ملزمان نے شہر میں ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کی نیند سلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش مزید قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا زمان ٹاؤن پولیس سے مقابلہ ہوا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کرکے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    علاوہ ازیں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی میں شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

    کراچی میں شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

    کراچی: روز روز کی وارداتوں سے تنگ آئے شہریوں نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ایک ڈاکو کو پکڑ کر پہلے تو خوب درگت بنائی، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، شہری کے اشارے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا،اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ایک ڈاکو کو اس دوران شہریوں نے پکڑلیا جسے تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا، زخمی ڈاکو کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

    کشمور: ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے فیضان موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا دوست دانش شدید زخمی ہوا، لاش اور زخمی کوجناح اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم پاسورڈ معلوم کرکے شہری کے لاکھوں روپے نکال لیے

    ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم پاسورڈ معلوم کرکے شہری کے لاکھوں روپے نکال لیے

    ڈاکوؤں نے نوجوان سے اے ٹی ایم کا پاسورڈ معلوم کرنے کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے سے زائد رقم نکال لی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں سائٹ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں شہری سے لوٹ مار کی۔ نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا کہ اسی دوران 2 ڈاکوؤں نے وہاں واردات کی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر نوجوان سے اے ٹی ایم کا پاسورڈ معلوم کیا، ملزمان نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی نکال لی۔

    ڈاکوؤں نے رقم نکالنے کیلئے شہر کے مختلف اے ٹی ایمز کا استعمال کیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹر سائیکل میں پیٹرول بھی ڈلوایا۔

    سکھر میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہری سے اے ٹی ایم چھننے اور گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

  • ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکا کو قتل کردیا

    ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکا کو قتل کردیا

    ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بے رحم ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور گھرانے کا چراغ گل کردیا، اس بار نشانہ پولیس اہلکار بن گیا۔ جیکب آباد میں مذکورہ واقعہ تھانہ باہو کھوسو کی حدود میں پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار اور اس کے ساتھ موجود شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ مذکورہ علاقہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں چھیننے کی وارداتیں عام ہیں۔

    دونوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی بھی پہنچ گئے، ان کے پہنچنے پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

  • ویڈیو: ڈاکو نے کار کا شیشہ توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

    ویڈیو: ڈاکو نے کار کا شیشہ توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

    بھارت میں بھی ڈاکوؤں کی دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات جاری ہے، تلنگانہ میں ڈاکوؤں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈکیت نے کار کا شیشہ توڑ کر 2 لاکھ روپے چوری کرلیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتاپ ریڈی نامی شخص نے جنگاوں ٹاون میں واقع بینک سے 2 لاکھ روپے نکالے کر رقم کار میں رکھ دی اور گاڑی بینک کے سامنے کھڑی کر کے کسی کام سے گئے تو ڈاکو نے شیشہ توڑ دیا۔

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیت نے گاڑی میں موجود تمام رقم لوٹ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور باآسانی کار کا شیشہ توڑتا ہے اور رقم کا لفافہ اٹھا کر فرار ہوجاتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی : شہری نے لوٹنے والے  ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے  گرادیا

    کراچی : شہری نے لوٹنے والے ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے گرادیا

    کراچی: سخی حسن پل پر شہری نے لوٹنے والے ڈاکو کو دھکا مار کر پل سے نیچے گرادیا، پولیس نے شدید زخمی ڈاکوکو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخی حسن پل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری نے دھکا مار کر ڈاکو کو پل سے گرادیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تاہم ملزم کا ساتھی صورتحال دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں لیاقت آباد پل پر شہری نے لوٹنے سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل چھوڑ کر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی تھی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ زخمی شہری کو اس کے دوستوں نے اسپتال منتقل کیا، شہری جہاں سے پل شروع ہوتا ہے وہاں سے دوسری طرف کود گیا تھا۔