Tag: ڈاکو

  • آئرش اسٹارفٹبالرجیمس مکیلن کےگھر چوری

    آئرش اسٹارفٹبالرجیمس مکیلن کےگھر چوری

    ڈبلن: آئرلینڈ کےاسٹار فٹبالرجیمس مکیلن کے گھر واردات کرتے ہوئے ڈاکو ہزاروں ڈالر مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق آئرش فٹبالرجیمس مکیلن کے گھر ڈاکوواردات کرتے ہوئے ہزاروں ڈالرز کی قیمتی اشیا سمیت نقدی لے اڑے۔

    ڈاکوؤں کی جانب سے اسٹار فٹبالر کے گھر واردات اس وقت کی گئی جب جیمس مکیلن پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے۔

    اسٹار فٹبالر جیمس مکیلن گزشتہ رات مخالف ٹیم وسٹ ہیم سے شکست کے بعد گھر پہنچے تو اس وقت تک گھر کا صفایا کیا جا چکا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجیمس مکیلن نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جب وہ کھیل کے بعد گھر لوٹے تو گھر سے قیمتی اشیا زیوارات غائب تھے جس کی مالیت تقریباََ 26 ہزار ڈالر ہے۔

    آئرلینڈ کے اسٹار فٹبالرجیمس مکیلن کا مزید کہنا تھا کہ اب میرا گھر تباہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں کئی نامور فٹبالر کھلاڑیوں کے گھر کھیل کے دوران ڈاکہ ذنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں ساڈیو مارن، ڈیجن لورن، وین رونی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی میں دودھ دہی کی دکان سے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکو شہریوں اور دکاندار سے تین لاکھ روپے اور دس موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

    پولیس نےواقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، جس کے بعد لاہور کے نواحی علاقے شیراکوٹ میں کچے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں تبادلے میں تھانہ لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل کاشف زخمی ہوگیا تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔


    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 26 اگست کو لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں واقع ایک دکان میں ڈکیتی کرنےوالے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کےعلاقے زمزمہ میں واقع کمپیوٹر کی دکان پردوملزمان نے لوٹ مارکی، ملزمان نقدی ، لیپ ٹاپ اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت دانش اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔


    کراچی ڈیفنس میں فائرنگ ، خواجہ سرا جاں بحق


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چندا نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا تھا، مقتول کے ساتھی کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد نے پہلے تنگ کیا اور پھر فائرنگ کردی۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 16 گرفتار


    واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 7 افراد گرفتار

    پنجاب میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 7 افراد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکوہلاک جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے نواں کوٹ میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔اس دوران 70 افراد کے شناحتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامکمل شناختی کوائف کی بنا پر5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کوائف کی شناخت کروانے والوں کو رہا کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب لیاقت پور میں ڈاکو شہری سے ٹریکٹر چھین رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ادھرلاہورکےعلاقے باٹاپورمیں پولیس نےکارروائی کے دوران موٹرسائیکل چورگینگ کے 2 ارکان گرفتار کرکے 6 موٹرسائیکلیں اورنقدی برآمد کرلی۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ رواں 8 اگست کو سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفل اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

  • راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا۔

    پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے کےعلاقے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ کچے کےعلاقے میں داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کچے کےعلاقے میں ڈاکوﺅں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سے سات اہلکار لاپتہ ہیں ،شبہ ہے کہ ڈاکو انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اپریل کو راجن میں چھوٹوگینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیےتھے اور 24 یرغمالی پولیس اہلکار وں کو بھی رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد:صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کےجنرل بس اسٹینڈ پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےجانے والی پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اورسمیت 2اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کےمطابق سرگودھا کےقریب بس اسٹیشن سے چندمطلوب ڈاکوؤں کے شہر سے فرار ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔

    اطلاع ملنے پرندیم انجم اور ان کی ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،جہاں مقابلے کےدوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایس ایچ او ندیم انجم اوراے ایس آئی ساجد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز رانا معصوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


    لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی :شہرقائدکےمختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران چھ ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نےکراچی کےعلاقےعزیزآباد سے جرائم کی40 سےزائدوارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےناظم آباد اورسرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلوں کےبعد چار ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےڈاکو شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھےجبکہ ملزمان کےقبصے سےمسروقہ مال برآمد کرلیاگیاہے۔

    کراچی کےعلاقےپرانی سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سے یاسرمحمود نامی شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرسانگھڑ میں لنڈو پولیس نے مقابلے کےبعد بدنام زمانہ ڈاکو رشید چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کےمطابق ڈاکو کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے بتایاکہ فرار ھونے والے ڈاکوؤں کی کرفتاری کےلیےپولیس کی بھاری نفری تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے انہیں بھی جلد گرفتارکرلیاجائےگا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجارکےمطابق گرفتار ڈاکو رشید چانڈیو درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


    واضح رہےکہ گزشتہ روزانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹرکےموقع پردہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جبکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد ماراگیا اورخاتون کو گرفتارکیا گیا تھا۔

  • کورنگی، شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

    کورنگی، شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

    کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جب کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مسلح افراد نے دودھ کی دُکان کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دُکان دار کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو دھرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کورنگی میں دودھ فروش فیضان کی دکان پر دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو زندہ جلا دیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھلسے ہوئے ڈاکو کو ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا جب کہ بھاگنے میں کامیاب ہونے والے دو ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے دن ڈاکو آزادانہ طور پر علاقے میں لوٹ مار کرتے رہتے ہیں اور پولیس لوگوں کی جان و مال اور کاروبار کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

  • ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘2ڈاکوہلاک

    ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘2ڈاکوہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ 3ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں ممتازآباد کے قریب پانچ ڈاکو مبینہ طورگھر سےڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے،وہاڑی چوک کے قریب پولیس نے ڈاکووں کوناکے پر روکا جس پر ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس نےڈاکووں پر جوابی فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت شکیل اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے،جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بیالیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔مقتولہ کی شناخت ریحانہ تبسم کے نام سے ہوئی ہے۔

    واضح رہےکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی تین شادیاں ہوئی تھیں۔فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرسرد خانے منتقل کر دیا۔

  • سال 2016: کراچی کے ساٹھ ہزار شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

    سال 2016: کراچی کے ساٹھ ہزار شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

    کراچی : شہر قائد کی گلیاں لٹیروں سے اس سال بھی غیرمحفوظ رہیں، رواں سال ساٹھ ہزارشہری مسلح جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لُٹ گئے۔ موبائل فون چھیننے اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں گلشن اقبال سرفہرست رہا، جبکہ ملیر، کورنگی ضلع کے بیشتر تھانےاسٹریٹ کرائم کی رپورٹ درج ہی نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں سال دو ہزارسولہ اسٹریٹ کریمنلز کا سال رہا، مختلف علاقوں میں 60 ہزار سے زائد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

    رواں سال کے دوران 33715 موبائل فون چھینے گئے ، 23806 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں،1707 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

    موبائل فونز چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں گلشن ٹاؤن میں رپورٹ ہوئیں، جمشید ٹاؤن اسٹریٹ کرائم کے لحاظ سے دوسرے اور ناظم آباد تیسرے نمبر پر رہا، گاڑیاں چوری کرنے والوں کا من پسند علاقہ بھی گلشن ٹاؤن رہا۔

    نارتھ ناظم آباد دوسرے اور لیاقت آباد تیسرے نمبر پر رہا، گلشن اقبال ٹاؤن موٹرسائیکل چھینے والوں کیلئے بھی جنت رہا اور اس کے بعد دوسرے نمبرپرلیاقت آبا ٹاؤن رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ملیراور کورنگی ضلع کے بیشتر تھانوں کے افسران اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ ہی درج نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ چلتی بسوں میں بھی مسافروں کی جیب کا صفایا بھی ہوجاتا ہے۔

    کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز میں کمی کے بجائےخطرناک حد تک اضافہ ہوا مسلح افراد موٹرسائیکل پر آتے ہیں۔ شہریوں کو لوٹ کریہ جا اور وہ جا۔

    یومیہ کم از کم اٹھاسی شہری نقدی اورموبائل فون سےمحروم کردیئے گئے، موبائل فون چھیننےوالے خواتین کے پرس اور مردوں کے بٹوے پر بھی ہاتھ صاف کرجاتے ہیں۔