Tag: ڈاکو

  • ذاتی دشمنی کی آڑ میں مخالف کو ڈاکو بنا ڈالا ، اہل علاقہ کا بد ترین تشدد

    ذاتی دشمنی کی آڑ میں مخالف کو ڈاکو بنا ڈالا ، اہل علاقہ کا بد ترین تشدد

    کراچی: شہر قائد میں ذاتی دشمنی پر جھگڑے کے دوران مخالف کو ڈاکو بنا کر اہل علاقہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کی جانب سے دو ڈاکووں کو گولی مارنے پر انعام کے بعد گزشتہ رات کراچی کے علاقے صدر میں دوگروپوں کے درمیان ذاتی دشمنی پر جھگڑے کے دوران ایک لڑکے کو مخالفین نے ڈاکو قرار دیا تو شہری اس پر ٹوٹ پڑے۔

    مخالفین نے شہریوں کو ڈاکو قرار دے کر شور مچایا تو اہل علاقہ نے لڑکے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیئے،تاہم تشدد کے بعد موٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانے بھی لے گئے۔

    پولیس نے واقع کی تحقیقات کی تو پتہ چلا لڑکوں کا آپس میں تنازعہ تھا ،جس پر ایک شخص کو ڈاکو قراردیکر تشدد کیا گیا تھا ڈاکو قراردیے گئے شخص سے نہ اسلحہ ملا اور نہ چھینے ہوئے موبائل ملے لیکن اہل علاقہ پھر بھی تشدد کرتے رہے۔

    پولیس نے رات گئے تک دونوں گروپوں کے لڑکوں کو لاک اپ کردیا نوجوانوں کی عمر 18 سال سے کم ہونے کے باعث دونوں گروپوں کے والدین پولیس اسٹیشن طلب کرلیا بعد ازاں صلح کے بعد دونوں چھوڑدیا گیا۔

  • لاہور: شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کراس کی دھنائی کردی

    لاہور: شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کراس کی دھنائی کردی

    لاہور : ہربنس پورہ میں ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کا درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے اقبال ٹاؤن سے سات مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ فیاض کالونی میں دو ڈاکوں دکان کا صفایا کرکے فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    دوسرا ڈاکو نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو شہریوں سے چھڑا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی ملحقہ آبادیوں میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے سات مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    سرچ آپریشن میں حساس اداروں ، پولیس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن کی ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔

    آپریشن میں پولیس نے کرائے داروں ، دکانداروں اور مشکوک افراد سے ان کے کوائف کی چیکنگ کی، جن میں سات افراد کے کوائف نامکمل ہونے پر اُن کو حراست میں لےلیا گیا، حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔

     

  • ایبٹ آباد:ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نےتیس گاڑیوں کو لوٹ لیا

    ایبٹ آباد:ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نےتیس گاڑیوں کو لوٹ لیا

    ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نے تیس گاڑیوں کو لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کے قریب گٹی کے مقام پرڈاکوؤں نےافطار کے بعداسلحے کی نوک پر تیس گاڑیوں کو روکا،اور گاڑیوں میں سوار افراد سے لاکھوں روپے کیش، موبائل فونز اورخواتین سے طلائی زیورات چھین لیے.

    پانچ ڈاکوؤں نے گاڑیوں میں سوار افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی،ڈاکو با آسانی واردات کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    پولیس نے لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے.

  • لاہور:ڈاکو بینک کے90 لاکھ روپے لے اڑے

    لاہور:ڈاکو بینک کے90 لاکھ روپے لے اڑے

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں ڈاکو بنک کا 90 لاکھ روپے کیش لوٹ کر پیدل فرار ہو گئے۔

    مستی گیٹ کے علاقے رنگ محل میں بنک کی وین سے کیش منتقل کیا جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ کیش وین کے ساتھ موجود گارڈز خالد نعیم اور نور محمد نے مزاحمت کی، جنہیں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور 90 لاکھ روپے کیش لوٹ کر پیدل فرار ہو گئے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔

  • لاہور : شہری نے ڈاکو مار دیا، ساتھی گرفتار، 2 ڈاکو فرار

    لاہور : شہری نے ڈاکو مار دیا، ساتھی گرفتار، 2 ڈاکو فرار

    لاہور: اسلام پورہ میں کے علاقے شہری نے ایک ڈاکو موت کےگھاٹ اتار دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی۔

    چوہان روڈ پر چار ڈاکو فہیم نامی سنار کے دروازے پر آئے، اس کی اہلیہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے شور مچا دیا۔ جس پر محلے دار منصور موقع پر پہنچ گیا، ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کی، تو شہری نے بھی جوابی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، ایک کو شہریوں نے زخمی حالت میں پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

     ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں ڈاکو کی ہلاکت اور اس کے ساتھیوں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا۔

  • حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    کراچی :ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر با آسانی فرار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکا ن سے چار ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکانداروں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا، دکان میں موجود افراد کو زدوکوب کرکے بٹھادیا۔

    اس دوران ڈاکوؤں نے شو کیس میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کی مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ لیا۔ دکانداروں نے  پولیس کو بتایا کہ دو مرد اور دو خواتین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    کراچی : بینک لوٹناسبزی لانےسےبھی زیادہ آسان ہوگیا۔ کلفٹن میں اکیلےڈاکونےبینک لوٹا اوررکشےمیں بیٹھ کرنکل گیا۔ وہ آیا۔ اس نےدیکھا اوربینک لوٹ لیا، کراچی میں بینک لوٹنا کھیل تماشا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن بوٹ بیس میں اکیلاڈاکواندرگھسا۔ گارڈ کوگولی مارکرزخمی کیا،چھ لاکھ روپے سمیٹے،باہرکھڑےرکشےمیں بیٹھااوریہ جاوہ جا۔

    بینک لوٹناتوسبزی لانےجیسا ہوگیا۔ نہ کسی گروہ کی ضرورت نہ تیزرفتارگاڑی کی حاجت،گھرسےنکلے ،رکشہ لیا اوربینک لوٹ کرآگئے، کچھ دن پہلےبفرزون میں بھی ایک بینک ایسےہی لوٹا گیاتھا۔

    ملزم نےپسٹل لوڈ کرنےکی کوشش کی تووہ لوڈ نہ ہوئی،بم دکھاکرڈرایا کہ ماردوں گا۔ بینک کاونٹرتوڑا۔ درازیں خالی کیں۔ رقم بھرنےکے لئےبینک سےہی ڈبا اٹھایا۔

    ملزم باہرجارہا تھا توخیال آیا کہ پستول تو لینا بھول ہی گیا۔ واپس آیا اوراسلحہ اٹھایا۔اور آرام سے نکل گیا جب ملزم نکل گیاتوبینک والےپیچھےبھاگے لیکن وہ رکشے میں بیٹھ کرنکل گیا،واضح رہے کہ یہ واردات رواں برس کی نویں اورمارچ کی دوسری بینک ڈکیتی ہے۔

  • کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی :شہر کے مصروف ترین کھارادر میں ڈاکو ایدھی سینٹر سےپانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں لاقانونیت تمام حدیں پارکرگئی۔

    ڈاکوؤں کے مسلح جتھے نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام کرنے والے ادارے ایدھی سینٹر کو بھی نہ چھوڑا۔پولیس کے مطابق کھارا در میں واقع ایدھی سینٹر کی عمارت میں مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور عمارت میں موجود معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی اور عملے کے اراکین کو یرغمال بنالیا۔

    فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ملزمان ایدھی سینٹر کی عمارت سے پانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی سمیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لے لیا، سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

  • کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی : ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی میں عوام کے ہاتھوں مار کھانےوالے دوڈاکواسپتال میں ہلاک ہو گئے۔جبکہ سبزی منڈی کے قریب دو ڈاکو پولیس سے مقابلے میں مارے گئے،سولجر بازار میں عوام نے ڈاکو کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام اور پولیس کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی چارنمبرمیں دوڈاکولوٹ مارکرتے ہوئے شہریوں کےہتھےچڑھ گئے جنہیں فردا فرداہرشہری نے جی بھر کے مارا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کےمطابق زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ ہلاک ہو گئے۔نئی سبزی منڈی کےقریب پولیس مقابلے میں دوڈاکومارےگئے۔

    سولجربازارمیں بھی ایک ڈاکوشہریوں کےہاتھ لگ گیا جس کی عوام نے پہلے تو خوب پٹائی کی پھر اسے پولیس کےحوالےکردیا، آئی آئی چندریگرروڈ پرشادی ہال کےباہردوموٹرسائیکلوں پرسوارڈاکوؤں کی لوٹ ماردیکھ کرشادی ہال کےگارڈنےہوائی فائرنگ کردی جس کےبعدڈاکوفرارہوگئے۔

    اجمیر نگری میں پولیس نےکارروائی کےدوران تین سالہ مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔پولیس نےملزم کوگرفتارکرکےدس لاکھ روپےتاوان کی رقم اور اسلحہ بھی تحویل میں لےلیا۔