اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے پیش گوئی کی ہے کہ حالات جولائی کے بعد مزید بگڑیں گے کچھ بھی ہوسکتا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے لیے حالات مشکل نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں 2002 سے ہرحکومت کاحصہ رہا ہوں اس لیے سب پتا چل جاتا ہے، حالات اور سیاسی سمجھ بوجھ سے تجزیہ کرتا ہوں جو درست ثابت ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ قد آور شخصیت صدر پاکستان ہیں اور ستاروں کے مطابق یہ سال 8 نمبر اور جوڈیشری کا ہے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ حالات جولائی کے بعدمزید بگڑیں گے کچھ بھی ہوسکتا ہے،مشکل حالات کا سامنا کرنےکےلیے ہمیں اقدامات کرنے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا حکومت گرنےوالی ہے لیکن تکلیف میں ہوگی ، جولائی کے بعد ملک میں انتشار نظر آئےگا۔
ڈاکٹر رمیش نے پیش گوئی کی کہ جولائی کےبعد وزیراعظم شہبازشریف کے لیے حالات مشکل نظر آرہےہیں، ن لیگ کے ہاتھ میں وہ تقدیر نہیں ہے جو ملک کو آگے لے جاسکے، اقتدار میں آصف زرداری یا کسی اور کا اہم کردار ہوسکتا ہے اور حکومت سے جو باہر ہے اس کا بھی اہم کردار ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر رمیش نے مزید بتایا کہ بجٹ کے بعد چیزیں سنبھلتی نظر نہیں آرہیں، معاشی مسائل ہوں گے، مسائل کے حل کےلیے حل نکالنا چاہیے بند گلی میں نہیں جانا چاہیے، ضد اور انا کو چھوڑ کر سب کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
انھوں نے مشورہ دیا کہ قومی لیول کا جرگہ ہونا چاہیے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرزشامل ہونے چاہیے، ڈائیلاگ کرنےمیں جتنی دیر کریں گے اتنے حالات مزید خراب ہوں گے۔
پی پی رہنما نے بتایا کہ میں ستاروں کو اسٹڈی کرکے حالات پر تجزیہ کرتا ہوں اور ہاتھوں کی لکیریں میں ’’کرما تھیوری‘‘ کے ذریعے تبدیل ہوسکتی ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتاحکومت گرنےوالی ہےلیکن تکلیف میں ہوگی ، جولائی کے بعد ملک میں انتشار نظر آئےگا۔