Tag: ڈاکٹرز

  • روس میں زلزلے کے دوران بھی ڈاکٹر نے آپریشن جاری رکھا، ویڈیو وائرل

    روس میں زلزلے کے دوران بھی ڈاکٹر نے آپریشن جاری رکھا، ویڈیو وائرل

    ڈاکٹرز کو مسیحا کہا جاتا ہے اور روس میں سرجنز نے اس کو سچ ثابت کردیا 8.8 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں میں بھی آپریشن جاری رکھا۔

    آج روس میں 8.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا جس کے بعد روس سمیت کئی ممالک میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا اور سونامی کی لہریں امریکی ساحل تک جا پہنچیں۔

    روس میں جب 8.8 کی شدت کے زلزلے سے ہر شے لرز رہی تھی اور لوگ خوفزدہ ہو کر اپنی جانیں بچانےکے لیے بھاگ رہے تھے۔ ایسے میں اسپتال میں سرجنز اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریض کی جان بچانے میں مصروف تھے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں زلزلے کے دوران روسی علاقے پیٹرویاولوفسک کامچاٹسکی اسپتال میں سرجنز کو ایک مریض کے آپریشن میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

    آپریشن تھیٹر میں ہر چیز لرز رہی تھی لیکن سرجنز کا حوصلہ اپنی جگہ قائم تھا اور انہوں نے حقیقی مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے مریض کا آپریشن جاری رکھا۔

    اس دوران آپریشن تھیٹر میں موجود عملے نے سرجنز کا بھی بھرپور ساتھ دیا اور زلزلے کے جھٹکوں کے دوران مریض اور آلات کو تھامے رکھا اور انہیں گرنے نہ دیا۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں ڈاکٹروں کے انسانیت دوست رویے کو سراہا جا رہا ہے۔

    روسی وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں سرجنز کے کردار کی تعریف کی ور کہا کہ ڈاکٹروں نے خطرے کے باوجود مریض کے ساتھ رہے اور اپنی خدمات جاری رکھیں۔ مریض کا آپریشن کامیاب رہا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • پارلیمنٹیرینز کے بعد ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے میدان میں آ گئے

    پارلیمنٹیرینز کے بعد ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے میدان میں آ گئے

    اسلام آباد: پارلیمنٹیرینز کے بعد ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر سربراہ پمز نے وزارت صحت کو خط لکھا ہے۔

    سیکریٹری صحت کے نام مراسلے میں پمز کے سربراہ پروفیسر عمران سکندر نے اسپتال کے زیر تربیت ڈاکٹروں کے کم ماہانہ اعزازیہ پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور ایچ اوز کا اعزازیہ بڑھانے کا مطالبہ جائز ہے۔

    سربراہ پمز کا کہنا تھا کہ اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور ہاؤس آفیسرز کا اعزازیہ کم ہے، ٹرینی ڈاکٹرز ماہانہ ایک لاکھ 4390 اعزازیہ وصول کر رہے ہیں، یہ اعزازیہ پنجاب، کے پی، آزاد کشمیر سے کم ہے، جہاں انھیں ڈیڑھ لاکھ اعزازیہ دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے مراسلے میں لکھا کہ وفاقی اسپتالوں کے ٹرینی ڈاکٹرز کا اعزازیہ 2020 کے بعد نہیں بڑھایا گیا ہے، مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث اب اعزازیے میں اضافہ ناگزیر ہے۔


    سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر


    ان کا کہنا تھا کہ پمز کے پی جیز اور ایچ اوز کا مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ہے، یہ اسپتال کے فعال نظام کا اہم جزو ہیں، یہ طویل اور آن کال ڈیوٹی کرتے ہیں، اب یہ کم اعزازیے پر اضطراب کا شکار ہیں، اور ڈاکٹروں کے مورال میں کمی سے پیشنٹ کیئر سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سربراہ پمز نے مطالبہ کیا کہ اسپتال کے پی جیز اور ہاؤس افسران کا اعزازیہ دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے، اعزازیہ بڑھنے سے ڈاکٹرز کو بنیادی ضروریات پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔ دریں اثنا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں پی جیز اور ایچ اوز ڈاکٹرز 1 ہزار سے زائد ہیں۔

  • غزہ میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بہت زیادہ، لاکھوں لوگوں کو علاج درکار ہے، ڈاکٹرز

    غزہ میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بہت زیادہ، لاکھوں لوگوں کو علاج درکار ہے، ڈاکٹرز

    غزہ: ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ غزہ میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے یہاں لاکھوں لوگوں کو علاج کی ضرورت ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے متعدد زخمی اور کینسر کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت لاکھوں لوگوں کو علاج درکار ہے، غزہ کے طبی نظام کو فوری طور پر فعال کرنا ضروری ہے۔

    ڈاکٹرز نے کہا کہ تشویشناک مریضوں کو غزہ سے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے، کوئی فوری اقدام نہ کیا گیا تو متعدد مریض انتقال کرجائیں گے۔

    کیا امریکا نے غزہ میں مانع حمل اشیا بھیجی ہیں؟

    گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ایک ساحلی سڑک پرگزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی عملے نے اس سے پہلے بتایا تھا حملے میں ایک لڑکا جان سے گیا ہے، تاہم بعد میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے شخص کو بچا لیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ انسپیکشن روٹ سے باہر شمالی غزہ کی جانب بڑھنے والی ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/arab-ministers-reject-trumps-call-to-displace-palestinians-from-gaza/

  • ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    راولپنڈی: ٹی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    لواحقین کے مطابق 9 سالہ ابو ہریرہ کو صبح 7 بجے ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا تھا، صبح 9 بجے دوبارہ ایمرجنسی منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے راولپنڈی ریفر کیا۔

    لواحقین نے بتایا کہ ایمبولینس بلائی گئی تو اس میں آکسیجن ہی نہیں تھی جس کے باعث ان کا بچہ دم توڑ گیا، اس واقعے کے بعد لواحقین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں احتجاج جاری ہے۔

  • ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

    ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے ڈاکٹرز اور اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت سے ڈاکٹرز کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ لکھ کر ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے مشروط کر دیے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز پر چھٹی کی درخواست کے ساتھ بیان حلفی دینے کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے، ڈاکٹرز غیر ملکی دورے سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے، وہ بیرون ملک سیمینار یا کانفرنس میں عدم شرکت کا بیان حلفی دیں گے۔

    مراسلے کے مطابق ڈاکٹر، افسران کو غیر ملکی دورے کے اسپانسرڈ نہ ہونے کی گارنٹی دینا ہوگی، ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے کا خرچہ کمپنی اور ڈونر برداشت نہیں کرے گا، اس حکم نامے کا اطلاق وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز، افسران، اور عملے پر ہوگا۔

  • ’غزہ کے اسپتالوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں‘ ڈاکٹرز نے خبر دار کر دیا

    ’غزہ کے اسپتالوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں‘ ڈاکٹرز نے خبر دار کر دیا

    جیوش وائس فار ’پیس‘ کی ڈاکٹر ایلس روتھ چالڈ نے غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عرب میڈیا کو انٹرویو میں جیوش وائس فار پیس سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایلس روتھ چالڈ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں صورتحال سے متعلق کچھ بھی مثبت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں، متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں، بچوں اور بڑوں میں چکن پاکس، خارش، سانس کی بیماری، ڈائیریا میں اضافہ اور ہیضہ پھیلتے دیکھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر ایلس روتھ چالڈ نے کہا کہ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے تمام بیماریاں عروج پر ہیں، اسپتالوں کو آلات استعمال کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور ایندھن کے بغیر ایمبولینسز اور کنیریٹرز بھی کام نہیں کر سکتے۔

    جیوش وائس فار پیس سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایلس روتھ چالڈ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اک عملہ تھک چکا ہے اور صدے سے دوچار ہے۔

  • اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

    اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

    نوابشاہ: قاضی احمد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت پر ورثا کی جانب سے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج جاری ہے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتا ل منتقل  کردی گئی۔

    ورثا کا کہنا ہے کہ عظیمہ کو زچگی کے لئے نجی اسپتال لیکر آئے تھے، لیڈی ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کئے بغیر انجکشن لگایا جس سے طبیعت بگڑ گئی۔

    ورثا نے الزام لگایا کہ عظیمہ کو فوری طور  پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

  • ڈاکٹرز نے خاتون کے پِتے سے 1200 سے زائد پتھریاں نکال دیے

    ڈاکٹرز نے خاتون کے پِتے سے 1200 سے زائد پتھریاں نکال دیے

    بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون کے پِتے سے 1200 سے زائد پتھریاں نکال دیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں مغربی بنگال کی ایک 55 سالہ خاتون کے پتے سے 1200 سے زیادہ چھوٹی پتھریاں نکالی گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق  خاتون کو پیٹ پھولنے اور بدہضمی کی شکایت تھی جس کے بعد وہ چنئی کے اسپتال گئی جہاں اسکین سے پتہ چلا کہ اس کے  پتے میں  پتھریاں موجود ہیں۔

    انگلیاں زخمی کیے بغیر دیوار میں کیل ٹھونکنے کا حیران کن طریقہ

    جس کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فوری طور پر خاتون کا آپریشن کرکے  پتھر نکالنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق 1240 پتھروں کا سائز 2 ملی میٹر  سے بڑا تھا۔

    آپریشن کرنے والی ٹیم کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں کسی کے جسم میں اتنی زیادہ پتھریاں کبھی نہیں دیکھیں۔

  • لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور شہر میں ڈاکٹروں پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر احمد زمان، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر حیدر ، ڈاکٹر نعیم حیدر، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر شرجیل، ڈاکٹر حسن ،ڈاکٹر ماریہ یاسمین اور عبداحنان شامل ہیں۔

    کوروناوائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال میں 5 کورونا وائرس مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی واپسی کے لیے سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

    ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی واپسی کے لیے سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

    کراچی: سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی واپسی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی واپسی کا فیصلہ کر لیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے طبی عملہ واپس بلایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اقامہ ہولڈرز اور درست ویزے کے حامل ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سعودی عرب داخلے کی اجازت ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے باعث جو طبی عملہ بیرون ملک پھنس گیا تھا اسے سعودی عرب واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طبی عملے کو واپس لانے کے انتظامات شروع کر دیے، گاکا نے اس سلسلے میں دیگر فضائی کمپنیوں کو بھی طبی عملے کو لانے کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

    سعودی عرب میں پھنسے مزید پاکستانیوں کی وطن واپسی

    گاکا نے کہا ہے کہ جو ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ سعودی عرب واپس آنا چاہتا ہے اسے ترجیحی بنیادوں پر لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز پی آئی اے نے ریاض اور دمام سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کی تھیں، پی آئی اے کے اسٹیشن مینجر ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے 4 ہزار800 سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا گیا، دمام سے 2 ہزار 400 سے زائد ہم وطنوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے۔