Tag: ڈاکٹرز کرونا کا شکار

  • کراچی اور راولپنڈی میں میڈیکل آفیسرز کرونا وائرس سے متاثر

    کراچی اور راولپنڈی میں میڈیکل آفیسرز کرونا وائرس سے متاثر

    کراچی: راولپنڈی اور کراچی میں 2 میڈیکل آفیسرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان بھر میں فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی اس سے متاثرہ ہونے لگا ہے، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی کے میڈیکل آفیسر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کراچی میں بھی عباسی شہید کے چیف میڈیکل آفیسر متاثر ہو گئے۔

    آر آئی یو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفقت میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی، ڈاکٹر شفقت کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے، انھیں آر آئی یو ہی میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

    عباسی شہید اسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں کام کرنے والے سینئر میڈیکل آفیسر بھی وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، جس کے بعد عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی بند کر دی گئی، ایمرجنسی میں کام کرنے والے عملے کو بھی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13328 ہو گئی، 281 جاں بحق

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید، گلگت کے ڈاکٹر اسامہ اور کراچی کے ڈاکٹر عبدالقادر جام شہادت نوش کر چکے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک طبی عملے کے 250 سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی کل تعداد 281 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 13,328 ہو گئی ہے۔

  • نشتر اسپتال ملتان کے مزید 3 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

    نشتر اسپتال ملتان کے مزید 3 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ملتان: نئے اور مہلک کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر نبردآزما سولجرز کا خود بھی وائرس کا شکار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، نشتر اسپتال کے مزید تین ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ نشتر اسپتال ملتان کے مزید 3 ڈاکٹرز کو کرونا وائرس لاحق ہو گیا ہے، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

    پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کو وِڈ نائنٹین سے متاثرہ ڈاکٹرز کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نشتر اسپتال کے دیگر طبی عملے کے 5 افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جنھیں آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا۔

    کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس بھی کرونا سے متاثر

    نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حالت تسلی بخش ہے۔ دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اسپتال انتظامیہ سے کرونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال کے مجموعی طور پر 10 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس سامنے آیا ہے۔ تمام ڈاکٹرز کی آئسولیشن وارڈز میں کیئر جاری ہے، طبی عملے کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

  • کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس بھی کرونا سے متاثر

    کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس بھی کرونا سے متاثر

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی اقدامات کی قلعی کھل گئی، 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی وائرس سے متاثر ہونے لگے، کراچی سول اسپتال اور بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں طبی عملے کے 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    کراچی میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی تعداد 31 ہو گئی۔

    کرونا وائرس سے ملک میں 86 اموات، کیسز کی تعداد 5038 ہو گئی

    کراچی سول اسپتال ایمرجنسی کے ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جس کے بعد سرجیکل وارڈ فور کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ ایس سول اسپتال ڈاکٹر خادم قریشی نے کہا ہے کہ سرجیکل وارڈ 4 میں ڈس انفیکٹڈ اسپرے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تمام ڈاکٹرز کو پی پی ای پہلے ہی فراہم کی جا چکی تھیں، ہسٹری کے مطابق تمام عملے کو وائرس باہر سے منتقل ہوا۔ انھوں نے متاثرہ سرجیکل وارڈ کے عملے کو احتیاط سے کام کرنے اور سب کے ٹیسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے بھی 6 ڈاکٹروں اور 7 پیرا میڈیکل اسٹاف میں کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں بھی 2 ڈاکٹر کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ڈاؤ یونی ورسٹی کے اوجھا کیمپس کے عملے اور ڈاکٹر سمیت 8 افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال قومی ادارہ برائے اطفال کے 2 ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 2 افراد میں بھی کرونا وائرس پایا گیا، جس کے بعد انھیں آئیسولیٹ کر کے متعلقہ وارڈ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ادارے کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے کہا کہ جس شعبے میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات تھے، وہ خالی کرا لیے ہیں۔