Tag: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت

  • راولپنڈی : ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی  کی موت ، انکوائری کمیٹی قائم

    راولپنڈی : ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی کی موت ، انکوائری کمیٹی قائم

    راولپنڈی: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی کی موت کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کت مطابق راولپنڈی مین ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لئے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر نے تین رکن انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تین رکنی انکوائری کمیٹی ڈاکٹر جہانگیر کی سربراہی میں کام کرے گی ، ڈاکٹر جواد ظہیر اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم ملک کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی:انکوائری کمیٹی تین دن میں رپورٹ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر کو پیش کرےگی ، جس کے بعد کمیٹی کی حتمی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کی جائے گی

    11سالہ کائنات کو طبیعت خراب ہونے پر 25 اگست کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے گزشتہ روز دم توڑ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    پولیس نے واقعے پر تین خواتین سمیت چار ڈاکٹرز کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اہلِ خانہ نے بتایا تھا کہ بچی کو دو روز قبل پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

    ورثاء نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹرز نے کائنات کو ضرورت سے زیادہ ادویات دیں، جبکہ آپریشن کے بعد پیٹ میں کسی چیز کے رہ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے پیٹ میں رہ جانے والی چیز کو ادویات کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی۔

  • نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ: نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڑ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پتہ کے عارضے میں مبتلا 24سالہ خاتون کوآپریشن کیلئےاسپتال لایا گیا تھا ، خاتون 3بچوں کی ماں تھی اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر9 ماہ ہے۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اقصیٰ کی موت مبینہ طو پر غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی، بیٹی 2 دن پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اسپتال انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔

    لواحقین نے خاتون کی میت رکھ کراسپتال میں احتجاج کیا ، ،اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مریضہ کا انتقال ہارٹ اٹیک سےہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست موصول ہونے پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔