Tag: ڈاکٹرز

  • طرابلس:داعش کےخلاف لڑائی میں زخمی بہتر علاج کے لیے پریشان

    طرابلس:داعش کےخلاف لڑائی میں زخمی بہتر علاج کے لیے پریشان

    طرابلس: لیبیا کے شہر مصراتا میں اسپتال کے طبی عملے نےحکومت سے اپیل کی ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کےعلاج کےلیے بہتر سہولیات مہیاکی جائیں.

    تفصیلات کے مطابق مصراتاکےاسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے.

    مصراتامیں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق داعش کے خلاف جنگ میں زخمیوں کی تعداد کےمقابلے میں اسپتالوں میں سہولیات بہت کم ہیں،اسپتالوں میں طبی عملے،آلات اور دواؤں کی کمی کاسامنا ہے.

    ڈاکٹرز نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ شدید زخمیوں کے بیرون ملک علاج کو ممکن بنایاجائے.

    یار رہے رواں سال لیبیا میں پولیس کے تربیتی مرکزمیں بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ایک سوستائس زخمی ہوگئے تھے.

    شام وعراق میں سرگرمِ عمل دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتھی.

  • ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    راولپنڈی : پاکستان میں مختلف طبی ماہرین اور مریضوں کے مابین طبی معائنے کے اوقات کار کے تعین کے بارے میں جدید آن لائن نظام متعارف کرا دیا گیا۔

    راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کی گئی ۔تقریب میں جڑواں شہروں کے مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے سنیئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

    تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کو سراہتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ آن لائن وقت طے کرنے سے نہ صرف ڈاکٹرز کا قیمتی وقت بچانے میں مدد ملے گی بلکہ مریضوں کو ان کے مریض کی نوعیت کے لحاظ سے با آسانی متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرتک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

    پین مینجمنٹ کے ماہر بریگیڈیئر ڈاکٹر آصف گل کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے قیام سے ڈاکٹرز اور مریضوں کے مابین خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔

    ویب سائٹ پر پاکستان کے معروف طبی ماہرین کا روسٹر دستیاب ہو گا جس سے مریض اپنے متعلقہ ڈاکٹرز کے ساتھ طبی معائنہ کے اوقات کار طے کرسکیں گے۔

     

  • وزیر اعظم نوازشریف کی لندن قیام میں توسیع

    وزیر اعظم نوازشریف کی لندن قیام میں توسیع

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹرز کے مشورے پر لندن میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا،پیرکو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیراعظم نوازشریف کو مزید ٹیسٹ کروانے اور سفر نہ کرنےکا مشورہ دیا تھا،جس پر وزیراعظم نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا.

    وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے پیر کے روز پاکستان آنے یا قیام میں مزید توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا.

    یاد رہے وزیراعظم نوازشریف گذشتہ دنوں طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اورصاحبزادے حسین نواز بھی اُن کے ہمراہ تھے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بدھ کے روزاسپتال میں طبی معائنے کے بعد اپنے گھر واپس پہنچے تھے،ان کی وطن آمد جمعے یا ہفتے کو متوقع تھی، لیکن ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہوں نے اپنے قیام میں توسیع کردی تھی.

  • ڈاکٹرز پیدائشی طور پر جڑی ہوئی دو بچیوں کو علیحدہ کرنےمیں کامیاب

    ڈاکٹرز پیدائشی طور پر جڑی ہوئی دو بچیوں کو علیحدہ کرنےمیں کامیاب

    کراچی:نجی ہسپتال میں پیدائشی طور پر جڑی ہوئی دو بچیوں کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے،کراچی میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

    بچیوں کے والد الیاس کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ان کے وہم گمان میں نہیں تھا کہ وہ خوشی کا یہ لمحہ دیکھ پائیں گے،متاثرہ خاندان پنوں عاقل کا رہائشی ہے،سائرہ اور صائمہ کے جسم پسلیوں کے نچلے اورپیٹ کے اوپری حصے سے جڑے ہوئے تھے اور ان کا جگر بھی ایک تھا جڑواں بچوں کی پیدائش غیر معمولی نہیں تاہم جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش غیر معمولی سمجھی جاتی ہے اور ہر ڈھائی لاکھ کیسز میں سے ایک ایسا کیس سامنے آتاہے۔