Tag: ڈاکٹرطاہرالقادری

  • نوازشریف کی لندن روانگی پاناما لیکس کا معاملہ ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    نوازشریف کی لندن روانگی پاناما لیکس کا معاملہ ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف خاندان تیس سال سے کرپشن ، ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی پانامالیکس کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن سے تمام سوالات کے دستاویزی ثبوت لیکرآئیں گے۔ اوربتائیں گے کہ کتنے کتنے ملین ڈالر کس مہربان نے کس طرح دیئے،چندروز میں وزراء کے پاس نئے دلائل اوراعداد وشمارآجائیں گے۔

    طاہر القادری نے کہا کہ جو لوگ جائز کاروبار سے پیسہ بناتے ہیں انہیں آف شور کمپنیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہائیڈپارک لندن میں نوازشریف کی جائیداد منظرعام پرآگئی۔

    ہائیڈ پارک کی جائیداد کے لئے ساڑھے بیالیس ملین پاؤنڈ ادائیگی کی گئی،نیوزی لینڈ کی سرکاری اسٹیل مل کاپچاس فیصد حصہ ان کا تھا، یہ بات نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے انیس سوچورانوےمیں بتائی تھی۔

     

  • طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،5دسمبرکوسرگودھاکاجلسہ ملتوی

    طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،5دسمبرکوسرگودھاکاجلسہ ملتوی

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے پر پی اے ٹی کا پانچ دسمبر کو سرگودھا اسٹیڈیم میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ علاقائی قیادت کی ہدایت پر علاقہ بھرمیں لگائے جانے والے جلسے کے حوالے سے بورڈز اُتارنا شروع کردئیے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کو عارضہ قلب اور بولنے میں دقت کی تکلیف پر معالجین نے باہتر گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آج پانچ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر طاہر القادری کا معائنہ بھی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کواسپتال داخل ہونےکاکہا گیا لیکن اُنھوں نے مریضوں کے معمولات متاثر ہونے کے خدشے پرانکارکردیا ہے۔

  • دھرنوں اورشہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    دھرنوں اورشہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    بکھر: ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوے دنوں کے دھرنوں اور شہادتوں نے سوئی قوم کو جگا دیا،اور کمزور لوگوں کو طاقتوروں کے سامنے لا کھڑا کیا ۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے بھکرمیں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ دریا خان کے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں،

    طاہرالقادری نے کہا کہ سترہ جون کو شروع ہونے والی اس تحریک میں تیس شہداء کا لہو بھی شامل ہے اور ان شہداء میں بکھر کے دو شہداء رفیع اللہ اورعبدالحمید کا خون بھی شامل ہےاور ان شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو دریا خان میں پہلا معرکہ ہوگا۔

  • لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ جےآئی ٹی کےقیام کا نوٹی فکیشن معطل کیاجائے، سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جبکہ لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف حکومت کی کسی تفتیش میں شریک ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جےآئی ٹی کےقیام کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہنا تھا سرتاج عزیزکابیان دہشت گردوں کی حمایت کااعلان ہے، انھوں نے کہاکہ سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہا کہ تین روز پہلے عوامی تحریک بلوچستان کےصدرکےبھائی کوقتل کردیاگیا ہے اور لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نےمزید کہا کہ گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے، جس سے صارفین پرسترارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے والا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا وہاڑی میں وینٹی لیٹرنہ ہونےسے بائیس بچےاورسرگودھاکے اسپتال میں اٹھارہ بچے دم توڑچکے ہیں۔

    انھوںنے مزید کہا کہ ظالم حکومت اورنظام کےخاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

  • پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    لندن: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بیس نومبر کو پاکستان پہنچیں گے  اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔

    لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو سازش کے تحت ملک سے باہر تعینات کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہ نہ بن سکیں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام ہونے پر وزیراعلی کو استعفی دینا چاہیئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو سزا دلوانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

  • محرم کے بعد انقلاب تحریک سے منفی پروپیگنڈہ ختم ہوجائیگا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    محرم کے بعد انقلاب تحریک سے منفی پروپیگنڈہ ختم ہوجائیگا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد شروع ہونیوالے دوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسوں اور ملک گیر دھرنا تحریک سے ہر طرح کی منفی پراپیگنڈہ مہم اپنی موت آپ مرجائے گی۔

    مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا میں مصروف ترین دن گزارا اور مختلف وفود سے ملک کے سیاسی، معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کو دنیا بھر میں مقیم محب وطن قابل پاکستانیوں سے مل کر سب سے بڑی سیاسی، جمہوری جماعت بنائیں گے جس کے پلیٹ فارم پر ہر پڑھا لکھا شہری بلا تفریق اپنا قومی سیاسی کردار ادا کر سکے گا۔ اوورسیز پاکستانی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ 10 نکاتی عوامی ایجنڈے کی تکمیل تک انقلاب کا سفر جاری رہے گا۔ عوام دوست ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی جسے عوامی تحریک کے پر عزم اور جان نثار کارکنوں نے ناکام بنا دیا اور کارکنوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جنگ ختم نہیں شروع ہوئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ایسے ایسے شہروں میں جلسے اور دھرنے دے رہی ہے،ماضی میں جس کی کسی جماعت کو جرات نہ ہو سکی۔

    ستر دن کے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے اراکین اسمبلی کو بھی زبان دے دی اور وہ اراکین جوان حکمرانوں سے ملاقاتوں کا وقت مانگتے تھے آج وہ انہی حکمرانوں کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں دھرنے کے خلاف تقریریں کرنے والے بھی اپنے مطالبات منوانے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ مہم ہمارے کارکنوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتی وہ پہلے سے زیادہ پر جوش اور مستعد ہیں ۔

  • لاہورہائیکورٹ:ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے درخواست واپس

    لاہورہائیکورٹ:ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے درخواست واپس

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی گرفتاری کے لیے دائردرخواست لاہورہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔فہد صدیقی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف بغاوت سمیت سنگین نوعیت کے چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں،

    جن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ابھی تک ضمانت نہیں کروائی اور نہ ہی پولیس انہیں گرفتار کر رہی ہے لہٰذا عدالت حکم دے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کیا جائے۔

    ،ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات کی نقول درخواست کے ساتھ لگا کر دوبارہ دائر کریں ۔

  • حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

    حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں, ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کے لئے اس علاقے کا رخ کیا اورکسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے ،تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔  اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی،ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

  • ہم کلاشنکوف اور بارود والے لوگ نہیں ،ڈاکٹرطاہرالقادری

    ہم کلاشنکوف اور بارود والے لوگ نہیں ،ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پر امن لوگوں پر جو وحشیانہ شیلنگ اور گولیاں برسائی گئیں، اسکی مثال نہیں ملتی۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری  نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی۔ پرامن لوگوں پر گولیاں برساکرشرکاء کو مشتعل کیا، انھوں نے کہا کہ ہمارے شرکاء پاک سیکٹریریٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ لاشیں اسپتال پہنچانے کے بجائے غائب کردی گئی ، سترہ دن کے پر امن احتجاج کر باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔ ہم نے چھ سات بار مزاکرات ہوئے جو بے نتیجہ رہے،

    طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت اپنے دہشت گردانہ روئیے سے باز نہیں آرہی۔ پوری دنیا میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوتے ہیں ، کل سب نے مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ مذکرات کے زریعے مسئلہ کا حل نکالا جائے

    طاہرالقادری نے کہا کہ ہ کلاشنکوف اور بارود والے کوگ نہیں ہم پر امن لوگ ہیں، پر امن احتجاج کر کے ہی اپنے مطالبات منوانے کیلئے زور دے سکتے ہیں اور ہم پر امید ہے کہ اس طرح سے ہی مطالبات پورے کرواسکتے ہیں ۔

  • بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار تھی، پتہ نہیں وہ وزیراعظم  کے استعفے کی شرط سے پیچھے کیوں نہیں ہٹے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کیلئے رضامند ہو گئی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی مرضی کا چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے لانے کیلئے بھی تیار تھے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بحران حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ اب بھی پرامید ہیں کہ بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی ثابت ہو جائے، پھر وزیراعظم سے استعفٰی مانگا جائے تو کسی کے پاس نہ کا جواز نہیں ہو گا۔