Tag: ڈاکٹرظفرمرزا

  • کورونا مریضوں کی براہ راست نگرانی کرنے والے  ہیلتھ ورکرزکیلئے اہم خبر

    کورونا مریضوں کی براہ راست نگرانی کرنے والے ہیلتھ ورکرزکیلئے اہم خبر

    اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا، پیکج ان کیلئے ہوگا جو براہ راست کورونا مریضوں کی نگرانی کررہےہیں جبکہ ذمہ داریوں کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج پر کام کررہےہیں ، ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا، ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،پیکج ان کیلئے ہوگاجو براہ راست کورونا مریضوں کی نگرانی کررہےہیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ سب کو سختی سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبائی وزرائےصحت اور ماہرین سے مشاورت کی گئی، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارا حصار ہے ، وفاق، صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج کےاطلاق کی ذمہ دارہوں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پیکج 7گروپ پر مشتمل ہے، پہلے گروپ معاشی ،دوسرا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہے، تیسراگروپ ٹریننگ اورچوتھا ہیلتھ ورکرز سپورٹ میکنزم ، پانچواں گروپ ہیلتھ ورکرز اورانکے اہلخانہ کی صحت سےمتعلق ، چھٹا گروپ پرائیوٹ کیئرہیلتھ ورکرزکو دی جانیوالی سہولت سے متعلق اور ساتواں گروپ قومی سطح پر ہیروز کوکس طرح یاد رکھنا ہے اس سے متعلق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا ، پی پی ای دستیابی ابتدائی دنوں میں بہت بڑا مسئلہ تھی ، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائےگی اور ورکرز کو ایک کروڑ روپے تک پیکیج دیاجائےگا۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ دیکھنے کو ملابعض مریضوں کے لواحقین قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، کرونا مریضوں کےاسپتال کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمہ داری ہے، کوروناکاعلاج کرنیوالے اسپتالوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا پربھی ڈاکٹرز کی کردار کشی کے واقعات بھی سامنے آئے ، ہیلتھ ورکرز کی کردار کشی روکنے کیلئے بھی پیمرا سے ملکراقدام کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ چینی یونیورسٹی سےملکر 5ہزار ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ ہورہی ہے، ایک ہزار فرنٹ لائن ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے باقیوں کی جاری ہے۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وی کیئر پروگرام کےتحت ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ بھی جاری ہے، پروگرام کےتحت 20ہزار ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ ہوچکی ہے جبکہ وی کیئرپروگرام کےتحت نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے بھی ٹریننگ جاری ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوذاتی مسائل کےحل کیلئےفون نمبردی جارہاہے ، ہیلتھ ورکرزمتعلقہ نمبرپر کال کرکے اسپیشلسٹ سے رابطہ کرسکیں گے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں اس بیماری کےلگنے کے چانسز ہوتے ہیں، خدانخواستہ کوئی ہیلتھ ورکرکوروناسے متاثر ہوتوان کاعلاج ترجیح ہوگی۔

  • صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کورونا کیسز ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا

    صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کورونا کیسز ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد :معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کوروناکیسزہیں، حکومت ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کیلئےپی پی ایز دےرہی ہے ، اسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایزکی تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، معلوم نہیں کب تک وبا کے ساتھ رہنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، کوشش ہےصرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں جہاں کیسزہیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کل ایپ لانچ کی جس میں تمام اسپتالوں کی معلومات موجود ہیں ، ایپ کےذریعے پتہ چلے گاکس اسپتال میں کون سی سہولتیں ہیں، ملک کے 450اسپتالوں کوپی پی ایز بھیجے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ سب سےزیادہ ضروری ہے ، وی کیئر کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا ہے، جس میں طبی عملے کی اخلاقی اور نفسیاتی مدد کی جائے گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کہاجاتاہےحکومت پی پی ایزنہیں دےرہی،حالانکہ ہم دےرہےہیں، مسئلہ یہ ہےاسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایز تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ہمیں ہیلتھ ورکرزکومورال سپورٹ دینےکی ضرورت ہے، کوویڈ19سےنمٹنےوالےہیلتھ کیئرورکرزکےمتاثرہونےکاامکان زیادہ ہوتا ہے، ہیلتھ ورکرزکےاہل خانہ کویقین ہوناچاہیے کہ ہیلتھ ورکرزمحفوظ ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3فیصدسےزائدہیلتھ ورکرزمتاثرنہیں ہیں ، ہمارےہاں ہیلتھ ورکرزکےمتاثرہونےکی شرح یورپ سےکم ہے پی ایم اےکوہم نےہیلتھ ورکرزکی حفاظت سےمتعلق آن بورڈ لیا۔

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی  ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےبھرپور اقدامات کررہےہیں، چین سے ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، اس سلسلے چین سے کل 8ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

    چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

    دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماں بچے کی صحت میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے، حاملہ خواتین کی صحت کے اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، صحت کے مختلف شعبوں میں فنڈز میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے پرڈونرز کے شکرگزار ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ وزارت صحت وزارت بہبود آبادی کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔

    بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    یاد رہے کہ 11 جولائی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چند دہائیوں میں پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا، آبادی پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آبادی کے مسئلے پرقابو پانے کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔

  • وفاقی حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری وڈی جی ہیلتھ سمیت صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو ملک بھر میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شعبہ صحت کا منفرد ادارہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو اختیارات منتقلی میں چیلنجز درپیش ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر زپروگرام میں اصلاحات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے، خصوصی کمیٹی میں وزارت قومی صحت، صوبوں کے نمائندے شامل کیے جائیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ خصوصی کمیٹی لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کی خامیوں کی نشاندہی کرے۔

    شعبہ صحت میں اصلاحات کے لیے پاکستان نرسنگ کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

    یاد رہے کہ رواں ماہ معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نر سنگ کے شعبے میں ترقی کے لیے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں، نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ، ڈاکٹرظفرمرزا

    بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ، ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں، آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ چند دہائیوں میں پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا، آبادی پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے کہا کہ آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آبادی کے مسئلے پرقابو پانے کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔

    عالمی یوم آبادی: آبادی کا عفریت زمین کو ہڑپ کر جانے کے لیے تیار

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1989 سے اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی اس وقت 7 ارب 53 کروڑ ہے جبکہ سنہ 2100 تک یہ 11 ارب 20 کروڑ ہوجائے گی۔ آبادی کے لحاظ سے چین اور بھارت دنیا کے دو بڑے ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی آبادی ایک، ایک ارب سے زائد ہے اور یہ دنیا کی کل آبادی کا 37 فیصد حصہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں، خوراک، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل ہنگامی طور پر حل طلب ہیں۔

  • حکومت تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    حکومت تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد : وزیر مملکت امور قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے حکومت پرعزم ہے، غیر معتدی امراض کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غذائی قلت کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور خصوصی طور پر تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

    پاکستان میں23.9 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال سے ہرسال166000ہزار اموات ہوتی ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہیلتھ ٹیکس کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ریونیو ہیلتھ بجٹ کے لیے مختص ہوگا۔

    مزیز پڑھیں: 2020تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابربن عطا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیر اعظم نے تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے ذاتی دلچسپی لی۔