Tag: ڈاکٹرعارف علوی کے نام خط

  • صدارتی ریفرنس : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ڈاکٹرعارف علوی کے نام خط ارسال

    صدارتی ریفرنس : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ڈاکٹرعارف علوی کے نام خط ارسال

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے اس ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسی نے اپنے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

    انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہیں سرکاری ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی ریفرنس دائر ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے دستخط سے میرے خلاف میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے اگر خبریں درست ہیں تو ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس فائل ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل جواب مانگے گی۔ کونسل کی اجازت سے قبل منتخب لیکس کردار کشی کے مترادف ہے۔

    جس سے فیئرٹرائل کا حق متاثر اور عدلیہ کی بدنامی ہوگی، جواب کا منتظر ہوں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسی نے خط کی کاپی وزیر اعظم ہاؤس اور رجسٹرار کو بھی بھجوائی ہے۔

    مزید پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کیا جائے، پنجاب بار کونسل

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب بار کونسل نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پیش کی گئی چھ نکاتی قرارداد منظور کرلی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔

    قرارداد میں آرٹیکل 209(پانچ) کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ عدلیہ کے ارکان کو آئین کے اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔