Tag: ڈاکٹرعاصم

  • ڈاکٹرعاصم طاقت کے نشے میں دھت ہیں: فیصل سبزواری

    ڈاکٹرعاصم طاقت کے نشے میں دھت ہیں: فیصل سبزواری

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو معتبر سمجھتے تھے مگر وہ بھی طاقت کے نشے میں دھت ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں لیکن اندر سے جیالے ہیں، ایم کیو ایم  نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پی پی ضلع وسطی سے 3 سیٹیں نہ  لے سکی۔

    فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جھگڑا کرنا ہوتا ہے وہ سیاسی سرگرمیوں میں بیوی، بچوں کو شریک نہیں کرتے، ایم کیو ایم لندن والے ہماری دشمنی میں پی پی لیاری گینگ وار پھر مسلط کرنا چاہتے ہیں یہ سیاسی عزائم کے لیے معصوم لوگوں کو بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم  نے مطالبہ کیا ہے کہ ہتھیار لیکر چلنے پر پابندی لگائی جائے، ہمیں معلوم ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، ان کے لگائے ہوئے ایس ایچ اوز ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، اگر ان ایس ایچ اوز میں اتنی ہمت ہوتی تو کچے سے لوگوں کو گرفتار کر کے دکھاتے۔

     فیصل سبزواری دعویٰ کیا کہ ناظم آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس کی ویڈیوز موجود ہیں، ناظم آباد میں پانی چوروں کو کئی کئی پولیس اہلکار دے رکھے ہیں، ڈاکٹر عاصم کو معتبر سمجھتے تھے مگر وہ بھی طاقت کے نشے میں دھت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسرور احسن استاد دھمکیاں دے رہا ہے کہ 9 فروری کے بعد دیکھوں گا، ہمارے کارکن فراز کو شہید کیا اور پولیس قاتل کو گرفتار نہیں کر رہی، ہمارے کارکن تھانے گئے تو نالائق ایس ایچ او نے ایف آئی آر نہیں کاٹی۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پولیس، اربوں کرپشن کی طاقت سے ضلع وسطی کو لاڑکانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن تک تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

  • نوازشریف کی شوگراوربلڈپریشرکنٹرول میں ہے‘ ڈاکٹرعاصم

    نوازشریف کی شوگراوربلڈپریشرکنٹرول میں ہے‘ ڈاکٹرعاصم

    لاہور: ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے روزانہ کی بنیاد پرٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ نوازشریف کے دیگراسپتالوں میں علاج کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے لیے اہل خانہ اورجیل حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے، نوازشریف کے روزانہ کی بنیاد پرٹیسٹ ہورہے ہیں۔

    ایم ایس جناح اسپتال نے کہا کہ شوگراوربلڈپریشرکی پہلے سے جاری دوائیں ہی استعمال کی جائیں گی، نوازشریف کی شوگراوربلڈ پریشرکنٹرول میں ہے۔

    ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق متعلقہ افراد کوہی ملاقات کی اجازت ملتی ہے، میڈیکل بورڈرپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کوبھیجے گا۔

    ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد میڈیا کوآگاہ کیا جائے گا۔

    نوازشریف سے شہبازشریف اورمریم نوازکی ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

    ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

    کراچی: ڈاکٹرعاصم ودیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہ کو آئندہ سماعت پراصل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم ودیگرکے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات پرملزمان کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات اصل نہیں ہیں۔

    احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران گواہ واثق شیخ نے بتایا تھا کہ اکتوبر 2016 میں نیب کی جانب سے خط ملا تھا، اس وقت میں اسپتال میں جی ایم فنانس کے عہدے پر کام کرتا تھا۔

    گواہ کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے اسپتال کے اکاؤنٹس، پراپرٹی کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، متعلقہ محکموں سے ریکارڈ اکٹھا کیا اور نیب میں جمع کرایا تھا۔

    ملزمان کے وکلا نے عدالت میں اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو دستاویزات ہیں وہ ہمیں نہیں ملیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ کو بھی ان دستاویزات کی نقول فراہم کردیتے ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے عدالت میں بیروین ملک جانے کے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ 28 جنوری سے 28 فروری تک علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

  • ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمے دار چوہدری نثار ہیں،  ڈاکٹرعاصم

    ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمے دار چوہدری نثار ہیں، ڈاکٹرعاصم

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ ہمیں تو اپنے اعمال کی سزامل رہی ہے ، ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمے دار چوہدری نثار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کی پیشی کے موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ عمران خان ،شہباز شریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، سندھ کے سیاستدانوں کے لئے کوئی خطرہ تو نہیں ؟ جس پر ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ نہیں خطرہ کس بات کا،ہمیں تواپنےاعمال کی سزامل رہی ہے۔

    صحافی نے چوہدری نثار کے حوالے سے ایک سوال کیا کہ کیا چوہدری نثارکےمعاملے پرشریف برادرن میں اختلاف پایا جاتا ہے؟ جس کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کےذمے دار چوہدری نثار ہیں، ہمیشہ چوہدری نثار نے ن لیگ والوں کو غلط مشورے دیے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی تو صحافی نے سوال کیا ایم کیو ایم کی متبادل جماعت کونسی ہوگی ؟تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ خود اس جماعت کا انتخاب الیکشن میں کریں گے۔

    ریحام کی کتاب کے حوالے سے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں کچھ غلط ہے تو معاملہ عدالت جانا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی ای سی ایل سےنام نکالے جانےسےمتعلق درخواست نمٹادی

    عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی ای سی ایل سےنام نکالے جانےسےمتعلق درخواست نمٹادی

    کراچی : ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے نہ ہٹائے جانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کو ہی نوٹی فکیکشن سمجھا جائے اور ڈاکٹر عاصم کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی سیکریٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس مشیرعالم ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

    ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سےہٹانے کےحکم کے باوجود نہ ہٹائے جانے پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آپ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا تھا، آپ نے اپنے طور پر اجازت نامہ جاری کردیا، لگتاہےایڈیشنل اٹارنی جنرل جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ صحت مند ہونے پر نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہوسکتا ہے، عدالت آپ کو بااختیار بنانا چاہتی ہے مگرآپ ایسانہیں چاہتے۔

    جس پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ نام ای سی ایل سےفوری ہٹایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین کا لندن جانے کا امکان، این او سی جاری


    جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے مستقل طورپرنکالنے کاحکم دیا ہے، ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے آگاہ کرنے کے بعد توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

    گذشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر عدالت نےسیکریٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    ل رہے اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اوراکتوبر کی چھ تاریخ کو وطن لوٹ آئے تھے۔

    ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا جو لوگ کہتے تھے میں نہیں آؤں گا دیکھ لو میں آگیا ہوں، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور کروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھاگنے والوں میں سے نہیں، ڈاکٹر عاصم


    انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بھاگنےوالوں میں سے نہیں ہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، شریف خاندان پہلے بھی 10سال ملک سے باہر تھا، شریف خاندان اب بھی ملک سے بھاگ سکتا ہے، ن لیگ ملک کو 200سال پیچھے لےجانا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم کی ملاقات پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی۔

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے پارٹی کے علم میں لائے بغیرملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے، اعتماد میں لئے بغیر ملاقات پر ڈاکٹرعاصم سے وضاحت طلب کی جائیگی۔

    سیاسی پنڈت کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایم کیو ایم کے فیصلے کہانی میں کوئی نیا موڑ لانا چاہتے ہیں، آئندہ چند ہفتے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا


    یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹرعاصم حسین نے فاروق ستار سے ملاقات کی اورسابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، ملاقات میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

    اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کےسینئررہنماڈاکٹرعاصم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، فاروق ستارکوآصف زرداری کاکوئی پیغام میں نہیں پہنچایا، فاروق ستارسےذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، میری اورفاروق ستارکی اہلیہ آپس میں دوست ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکوکہاسندھ توڑنےکی باتیں نہ کریں، ایسی باتوں سےمہاجروں کونقصان،تصادم کی فضابڑھتی ہے، فاروق ستار کو کہا تمام اکائیوں کو ملاکر چلنے کی بات کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی پی کا ڈاکٹرعاصم کی ضمانت پر شانداراستقبال کا فیصلہ

    پی پی کا ڈاکٹرعاصم کی ضمانت پر شانداراستقبال کا فیصلہ

    کراچی: پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت پر شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی کے اہم رہنماؤں نے جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے سعیدغنی، راشد ربانی ،سہیل انور سیال اور امتیاز شیخ جناح اسپتال میں ملاقات کی، پی پی رہنماؤں کی ڈاکٹرعاصم حسین کوضمانت منظورہونے پرمبارکباد دی.

    اس موقع پر پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ انصاف میں تاخیرہوئی تاہم اس بات کی خوشی ہے کہ فیصلہ اچھا آیا ہے،ڈاکٹرعاصم پرلگےالزامات میں صداقت نہیں ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم سےملاقات ہوئی ہے وہ خاصے مطمئن نظرآئے،میں اکثر ڈاکٹرصاحب سے ملاقات کے لئے آتا رہتا ہوں.

    اس موقع پر پی پی رہنما راشدربانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو زیادہ وقت دھوپ میں رکھا جا تا ہے،ہم پرماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں، تاہم ہمارے ساتھی ماضی میں بھی باعزت بری ہوتے آئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پر خوشی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالت کا سامنا کیا اورآگے بھی کرتی رہے گی.

    ن لیگ کے رہنماعرفان اللہ مروت نے بھی جناح اسپتال جاکر ڈاکٹرعاصم حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین میرے پرانے دوست ہیں، ایک سوال کے جواب میں ، عرفان اللہ مروت نے کہا کہ آصف زرداری کہہ چکے ہیں پارٹی کے دروازےسب کے لئے کھلے ہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ اس دروازے سے میں بھی داخل ہوجاؤں گا۔

    واضح رہے عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر عاصم کو جب تک رہا نہیں‌ کریں گے جب تک وہ اپنے (پاکستانی اور کینڈین) پاسپورٹ جمع نہیں‌ کرا دیتے.

    دوسری جانب ترجمان ڈاکٹر عاصم کے مطابق رہائی کے بعد بھی ڈاکٹر عاصم نے فوری گھر منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ علاج کے لئے ایک ہفتے اسپتال میں قیام کریں گے، ڈاکٹر عاصم صحت یاب ہونے تک اسپتال میں رہیں گے.

  • ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    کراچی : ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی اجازت مانگ لی,کرپشن کے الزام میں سابق مشیر پٹرولیم پرفردجرم آج بھی نہ لگ سکی۔

    پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی،ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کیس میں فردجرم پھرٹل گئی،احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم کیخلاف چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کیس کی سماعت،ڈاکٹرعاصم کے وکیل نےکہاتاحال ریفرنس سےمتلعق دستاویزات نہیں دی گئیں، عدالت نےملزم کے وکیل کودستاویزات فراہم کرنےکی ہدایت دیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کےسفارتخانہ جانےکی درخواست بھی دائرکی،ڈاکٹرعاصم نےاستدعاکی کےانھیں سفارتخانے سے کچھ ضروری کاغذات دستخط کرانےہیں، لٰہذا انہیں سفارتخانےجانےکی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا احتساب عدالت نےکیس کےمفرورملزمان عبدالحمیداورمسعود حیدر کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔

  • احتساب عدالت کی ڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت

    احتساب عدالت کی ڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت

    کراچی : احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کو اپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔۔ سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران حتمی جے آ ئی ٹی پیش نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

    احتساب عدالت کراچی نےڈاکٹرعاصم کوطبی سہولیات فراہم کرنیکی درخواست پرفیصلہ سنادیا، احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔

    دوران سماعت وکیل صفائی نےاپنےدلائل میں کہاکہ ڈاکٹر عاصم ذہنی طور پرکمزورہورہےہیں،وکیل صفائی نے کہا ڈاکٹرعاصم کو میڈیکل بورڈ نے فزیو تھراپی کی تجویز دی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیئےکہ ڈاکٹرزکامعائنہ کرنیوالابورڈ مریض کی خواہش کے مطابق علاج فراہم کرے۔

    ڈاکٹرعاصم نےدہشت گردوں کے علاج کے مقدمےمیں ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی جس انسداددہشتگردی عدالت نےاٹھارہ اپریل کیلئے پراسیکیوٹراوردیگر کونوٹسز جاری کردیئے۔

    کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حتمی جے آئی ٹی پیش نہ کرنےاورناقص کارکردگی پر برہمی کااظہار کیا۔

    عدالت نےملزم منصورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تاہم وکیل صفائی نےبتایاکہ ملزم رینجرزکی تحویل میں ہے، تفتیشی افسرکاکہنا تھاکہ وہ بیماری کے باعث ملزمان کو گرفتار نہ کرسکا بعد میں سماعت دو مئی تک ملتوی کردی گئی۔

  • ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت :انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

    ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت :انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتےہیں ۔

    انسداددہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت میں عدالت نےوکلاء سے استفسار کیا کہ کیا عدالت انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہےجس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جواب دیا کہ دو ہزار دس کے فیصلے کے مطابق عدالت نام ڈال سکتی ہے۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزات کی گمشدگی میں ان کا ریفرنس بھی دیا گیا ہے لہذا انہیں فریق بنایاجائے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عدالت پہلے جائزہ لے کہ دستاویزات کی گمشدگی کا مقدمہ قابل سماعت ہے یانہیں۔ عدالت نے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی۔

    میڈیاسے بات کرتےہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اللہ اور انصاف ہے تو ضرور رہا ہوجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ان کا وزن ایک سو بارہ کلوگرام تھا جو گھٹ کراب ستتر کل گرام ہوگیاہے۔

    ڈاکٹرعاصم حسین کو بکتربند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت لایاگیا،ڈاکٹرعاصم کی پیشی کےموقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔