Tag: ڈاکٹرعاصم حسین

  • چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نےجو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں۔

    ڈاکٹرعاصم حیسن کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

    یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگرملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور 27 اگست کو رینجرز نے انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

  • نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے‘ ڈاکٹرعاصم

    نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، عوام کے پیسے لوٹنے کی سزامل رہی ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان سے بڑا مظلوم کوئی نہیں ہے؟ جس پر ڈاکٹرعاصم حسین نے جواب دیا کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ میرے ساتھ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے۔

    سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکا مستقبل ختم ہوچکا ایسوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آؤٹ ہو جاتا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چوہدری نثارکومعاف نہ کریں تو ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    صحافی نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے سوال کیا کہ اگر چوہدری نثار پیپلزپارٹی میں آتے ہیں تو قبول کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو لینا ہی نہیں چاہیے۔

    ڈاکٹرعاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    خیال رہے کہ 7 اپریل کو پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 10 سے 17 اپریل کو بیرون ملک جانا ہے۔

    عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران سے پاکستان کوبہت نقصان ہورہا ہے‘ ڈاکٹرعاصم حسین

    شریف برادران سے پاکستان کوبہت نقصان ہورہا ہے‘ ڈاکٹرعاصم حسین

    کراچی: پیپلرپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ شریف شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے آنے کے بعد چہرے سے فریش ہوں دل سے نہیں ہوں۔

    ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ یہاں کے حالات دیکھ کر دل رو رہا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ ہماری سیاست، معیشت کہاں جا رہی ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شریف شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ ہم نے 5 سال حکومت میں ذاتی دوست کبھی نہیں بنائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ شریف برادارن کا بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے، شریف برادران سے پاکستان کو بہت نقصان ہورہا ہے۔


    نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے : شیخ رشید


    یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست کا سورج ڈوب چکا ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عمران خان کاخوف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

    ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کےحکم پر ان کا نام نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول کسٹ سے نکال دیا ہے، وزارت داخلہ نے یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم پر کیا، پی پی رہنما کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔

    بعد ازاں ڈاکٹرعاصم حسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت نے احکامات دیئے، ذاتی کام کیلئے نہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماہ کیلئے میرانام ای سی ایل سے نکالنا وزارت داخلہ کی بدنیتی ہے، حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ مختلف ہتھکنڈوں سے پارٹی اورمجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔


    مزید پڑھیں: ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالتی حکم 


    سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اوراکتوبر کی چھ تاریخ کو وطن لوٹ آئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت کا فیصلہ نیب نے چیلنج کردیا

    ڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت کا فیصلہ نیب نے چیلنج کردیا

    کراچی : نیب نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ حسین نواز ایک تصویر پر ہی رو پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین طبی بنیادوں پرضمانت پر رہائی کے حقدار نہیں تھے۔

    سندھ ہائی کورٹ الزامات کی سنگینی کو مدنظر نہیں رکھ سکی لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ نیب کی درخواست میں ڈاکٹرعاصم اوران کی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کی ضمانت ، تحریری حکم نامہ جاری


    دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی پر ڈاکٹرعاصم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین نواز تو ایک تصویر پر ہی رو پڑے، ہمارا کون جواب دے گا۔


    ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال جمع نہ ہوسکی


     ان کا کہنا تھا کہ جوسلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا۔ میری جےآئی ٹی تین ماہ تک ہوئی، وزیراعظم کےصاحبزادے سےٖ صرف باہتر گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • ڈاکٹرعاصم کیس:  نیب نے الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا

    ڈاکٹرعاصم کیس: نیب نے الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا

    کراچی : احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت میں الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف چارسو باسٹھ ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے نیب کے ریکارڈ کو جعلی قرار دے دیا۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ دستاویزات کو قبضے میں لیا جانے والا میمو جعلی ہے، جو دستاویزات سربمہر کئے گئے ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

     اس کے جواب میں نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’’ تمام دستاویزات اصلی ہیں اور مفروضوں پر مبنی باتیں نہ کی جائیں، دورانِ سماعت گواہوں  کے بیان پر جرح ہونے پر عدالت نے اگلی سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی پیروی 13 جون تک ملتوی کردی۔

    اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے شکوہ کیا کہ ’’ قانون سب کے لیے یکساں نہیں ہے، پانامہ لیکس میں نامزد لوگوں کے لیے الگ قانون اور ہمارے لیے الگ قانون ہے‘‘۔

  • ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے کو اپنے اثاثوں کا مالک بنادیا

    ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے کو اپنے اثاثوں کا مالک بنادیا

    کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے کینیڈین بیٹے عماد حسین کو پاور آف اٹارنی دیدی جس کے بعد عماد حسین ڈاکٹر عاصم کے اثاثوں کے مالک بن گئے ۔

    ڈاکٹر عاصم نے اپنے کینیڈین بیٹے عماد حسین کو پاور آف اٹارنی دیدی جس کے بعد عماد حسین ڈاکٹرعاصم کے بینک اکاؤنٹس، بانڈز، شیئرز، پلاٹس اورکاروبار کےقانونی طور پرمالک ہیں۔

    ڈاکٹر عاصم حسین نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں جاکر پاور آف اٹارنی پردستخط کیے اوردستاویزات جمع کرائیں، ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت سے یو اے ای کے سفارتخانے جانے کی اجازت لی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کے دو ریفرنسسز اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک مقدمہ قائم ہے۔