Tag: ڈاکٹرعاصم

  • ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    لاہور : پیپپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اور کرتا رہوں گا، ڈاکٹر عاصم کی گارنٹی لیتا ہوں، پیپلزپارٹی بھی ڈاکٹرعاصم کا دفاع کرتی رہے گی۔

    آصٓف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو کیا ضرورت تھی کہ وہ دہشت گردوں کا علاج کرتے، ڈاکٹرعاصم کسی کےفرنٹ مین نہیں اور نہ بن سکتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی، عزیربلوچ 8 سے9 ماہ پہلےپکڑاگیا،پی پی کا اس سےتعلق نہیں،عزیربلوچ ہمارے دورمیں بھاگا ،ہم نے ریڈوارنٹ نکالے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اینٹ سےاینٹ بجانےوالی بات غلط اندازمیں پیش کی گئی، عمران خان کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان جب سیاستدان بن جائیں گے تو ساتھ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سیاسی فورس کے ساتھ کام کیا، عمران خان کادھرنےمیں ساتھ نہیں دیا، کیونکہ اس سے جمہوریت ڈی ریل ہورہی تھی۔

     

  • ڈاکٹرعاصم کیس ، انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈاکٹرعاصم کیس ، انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    ڈاکٹرعاصم کیس کی انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نےانیس قائم خانی کی گرفتاری سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئےگیا تھا وہ نہیں ملے، ایئرپورٹ حکام کوہم نےگرفتاری کاعدالتی حکم دکھایا تھا،ایئرپورٹ حکام نےانیس قائم خانی کو گرفتار نہیں کیا، انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئےکوشش جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ قادرپٹیل ملک سےباہرہیں،گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے، سماعت کے دوران عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ اورحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

  • ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پیش نہ کیےجانےپراظہار برہمی کردیا۔

    کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم پیشی پر عدالت نےاستفسارکیاکہ بتایا جائے ڈاکٹرعاصم کو کیوں نہیں پیش کیا جارہا، جس پروکیل صفائی نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیے جانے کی انہیں بھی اطلاع نہیں۔

    اس موقع پر جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم علیل ہیں پیش نہیں کیاجاسکتا، ڈاکٹرعاصم کاذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں۔

  • نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرافسران کیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا ہے۔ ۔

    نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم سمیت 6مینجنگ ڈائریکٹرز کے نام شامل ہیں۔ ریفرنس میں سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل بشارت مرزا،اے جی ایم زاہد بختیار کا نام شامل کیا گیا جبکہ سوئی سدرن کے موجودہ ایم ڈی خالد رحمٰن کا نام بھی نیب ریفرنس میں شامل ہے۔

    علاوہ ازیں نیب نے ڈپٹی ایم ڈی سوئی سدرن یوسف جمیل انصاری کومفرور قرار دے دیا۔ دریں اثناء نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چئیرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

    ملزم پر بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ریفرنس میں پاکستان سٹیل کے سابق ڈائریکَٹر کمرشل ثمین اصغر کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔

     

  • احتساب عدالت کا ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

    احتساب عدالت کا ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

    کراچی : احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے زیر حراست رہنما ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکارکرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ پی پی رہنما سینیٹرسعید غنی نےڈاکٹرعاصم سےعدالت میں ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پرڈاکٹرعاصم کواحتساب عدالت میں پیش کیاگیا، دوران سماعت نیب نے عدالت کے روبرو ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔

    نیب کی ریمانڈ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت 5 افراد کونامزد کیا گیاہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسےعدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر 22 فروری تک ریفرنس عدالت میں پیش کرے۔ بعد ازاں پی پی رہنماسینیٹرسعید غنی نےاُن سےملاقات کی۔

    احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اچھےبرےحالات آتےرہتےہیں پارٹی ڈاکٹرعاصم کےساتھ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے، شرجیل میمن نے وطن واپس آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عاصم کیلئے کوئی خصوصی پیغام لے کر نہیں آئے، قیادت کو ڈاکٹر عاصم کی فکر رہتی ہے اس لئے بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔

  • کراچی: ڈاکٹرعاصم کیس،سماعت 4فروری تک ملتوی

    کراچی: ڈاکٹرعاصم کیس،سماعت 4فروری تک ملتوی

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلاء کو دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمےکی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    ڈاکٹر عاصم کو کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت سخت سیکیورٹی میں لایا گیا، علاج کی سہولیات فراہم کر نے کے حوا لے سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔

    تفتیشی افسرنےعدالت کوبتایاکہ انیس قائمخانی اورقادر پٹیل کی وارنٹ کی تکمیل کےحوا لےسےایف آئی اےسےرابطہ کیاہے، عدالت نے تفتیشی افسر کی کارروائی میں سستی پر اظہار برہمی بھی کیا۔

    سماعت کےدوران ڈاکٹرعاصم کےوکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شام چھ بجے سے ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت مختلف چینلز پرشروع ہو جاتی ہے، وہیں ٹرائل ہوتا ہے اورفیصلہ بھی سنادیا جاتا ہے۔

    سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے وکلاء کو دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پراے ٹی سی نے فیصلہ محفوظ کرکے کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردیا۔

    سماعت کےبعدعدالتی کارروائی پراطمینان کےحوالے سے پوچھے گئے اےآروائی نیوزکےسوال پرڈاکٹرعاصم نےنوکمنٹس کہا، ڈاکٹرعاصم کی اےٹی سی پیشی پرعدالتی احاطےمیں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

  • ڈاکٹرعاصم کو جناح اسپتال کے خصوصی کمرہ میں متقل کردیا گیا

    ڈاکٹرعاصم کو جناح اسپتال کے خصوصی کمرہ میں متقل کردیا گیا

    کراچی : نیب حکام نے عدالت کے حکم پرڈاکٹرعاصم کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے نیب کی تحویل سے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے جہاں ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم بھی ان کا معائنہ کرے گی، ڈاکٹرعاصم کیلئے جناح اسپتال میں خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے۔ جہاں پرآسائش اشیاء مہیا کی گئی ہیں۔

    اکٹر عاصم حسین کو جناح اسپتال کے آفیسرز وارڈ میں تیار کئے گئے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو رینجرز اور پولیس کی سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی نفسیاتی رپورٹ پر انہیں اسپتال میں داخل کرانے کے احکامات صادر کئے تھے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم شدید ذہنی انتشار اعصابی دباؤ کا شکار ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب وہ تمام سامان جو ڈاکٹر عاصم کے اسپیشل کمرے میں لگایا گیا تھا وہ نکال دیا گیا ہے، جس میں فرج ٹی وی اور دیگر سامان شامل ہے۔

    مذکورہ سامان ضیاءالدین اسپتال کا عملہ ان کیلئے لے کر آیاتھا، ،تاہم اب وہ سارا سامان واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

  • نیب اورڈاکٹرعاصم کے درمیان معاملات طے پانے کا امکان

    نیب اورڈاکٹرعاصم کے درمیان معاملات طے پانے کا امکان

    کراچی : ڈاکٹر عاصم کو نیب کی تحویل میں رعایت ملنے لگی ہے ،ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے ایک روز قبل نجی ڈینٹسٹ کلینک میں کئی گھنٹے گذارے۔

     نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم سے اہل خانہ کی روزانہ ملاقات ہوتی ہے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ عرصے تک نیب اور ڈاکٹر عاصم میں معاملات طے پا جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکٹر عاصم سے ایک اہم شخصیت کی ملاقات بھی ہوئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی صحت کا ہر طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے ۔

    نیب کی حراست میں ڈاکٹر عاصم سے ان کے اہل خانہ اور دوست روز ملنے آتے ہیں، ذرائع کے مطابق نیب کی انویسٹی گیشن کے دوران نیب اور ڈاکٹر عاصم میں ڈیل بھی ہوسکتی ہے ۔

     ڈاکٹر عاصم کو نیب ریمانڈ کے بعد جیل ہوگی یا رہائی؟ یہ ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

  • ڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں، نفسیاتی تجزیےکی رپورٹ

    ڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں، نفسیاتی تجزیےکی رپورٹ

    کراچی : کرپشن کے الزام میں گرفتارڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں،ڈاکٹرعاصم کےنفسیاتی تجزیےکی رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی نفسیاتی تجزیے کی رپورٹ پروفیسرسید ہارون نے اوران کی ٹیم نے تیارکی ہے،رپورٹ نیب کے تفتیشی افسرکوبھی ارسال کردی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےڈاکٹرعاصم سخت اعصابی تناؤ کاشکار ہیں،وہ خودکشی جیسا انتہائی اقدام بھی کرسکتےہیں۔ ڈاکٹرعاصم نے ٹیم کوبتایا کہ زیرحراست وہ شدید ذہنی اورجذباتی تناؤ کاشکار ہیں۔

    ان کے دل کی دھڑکن بے قابو ہوجاتی ہے،انہیں بارباررونا آتا ہے۔ نیند نہیں آتی،سوجائیں توچیختے ہوئے اٹھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرعاصم گھٹن محسوس کرتےہیں،رعشےکاشکار ہیں اوراکثرجسمانی اعضاءسن ہوجاتےہیں،

    ڈاکٹرعاصم نے دعوٰی کیا کہ انہیں کئی کئی دن آنکھوں پرپٹی باندھ کررکھا گیا،انہیں لوگوں کومارنے پیٹنےاوران کےچیخنے چلانے کی آوازیں سنائی گئیں۔

    انہیں یقین ہے کہ انہیں ماردیا جائےگا، نفسیاتی تجزیےمیں کہا گیا کہ صورتحال یہی رہی توڈاکٹرعاصم کوناقابل تلافی نقصان پہنچےگا،

    رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کوچہل قدمی کرنے،کتابیں پڑھنےاورگھروالوں سےملنےکی اجازت دی جائے۔

  • پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹرعاصم ملوث تھے،سائرہ افضل تارڑ

    پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹرعاصم ملوث تھے،سائرہ افضل تارڑ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا۔

    ان خیالات کا اظہار سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈا کٹرعاصم کو پاکستان نرسنگ کاؤنسل کی صدارت سےبھی ہٹادیا گیا ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ پی ایم ڈی سی میں خرابیوں اور جعلی ڈگریوں کے ذمہ دار مکمل طور پر ڈاکٹر عاصم  ہیں ،ہمیں سب کچھ معلوم تھا لیکن ہم کچھ کر نہیں سکتے تھے کیوں کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں احتساب لازمی ہو گا ،بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی کروائی جائیں گی ، مذکورہ کیس نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریگی۔ انہو ںنے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ہمیں آرڈیننس لانا پڑا لیکن ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور آرڈیننس ایک ساتھ آنا اتفاق ہے۔