Tag: ڈاکٹرعامر لیاقت

  • ڈاکٹرعامر لیاقت کی تدفین ہوگی یا  پوسٹ مارٹم؟ معاملہ الجھ گیا، عدالت کا بڑا حکم

    ڈاکٹرعامر لیاقت کی تدفین ہوگی یا پوسٹ مارٹم؟ معاملہ الجھ گیا، عدالت کا بڑا حکم

    کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا معاملہ الجھ گیا، عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لینےکی ہدایت کردی، جس کے بعد عدالت پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لینےکی ہدایت کردی۔

    وکیل اہلخانہ خورشیدخان نے کہا کہ عدالت نے میت کی جانچ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، پولیس سرجن نےتاحال میت کا معائنہ نہیں کیاتھا۔

    عدالتی حکم پر پولیس سرجن، ایم ایل او اور مجسٹریٹ سردخانےپہنچ گئے ، مجسٹریٹ اورپولیس سرجن نےلاش کامعائنہ شروع کردیا ہے ، میت کا جائزہ لیکررپورٹ مرتب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا کی لاش حوالگی کیلئے درخواست دائر

    جس کے بعد رپورٹ عدالت پیش کی جائے گی ، عدالت پولیس سرجن کی رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم سے کا فیصلہ کرے گی۔

    یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت کے بیٹے نے پوسٹ مارٹم نہ کرنے اور میت حوالگی کی درخواست کی تھی ، جس میں کہا کہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں کرواناچاہتے، جس کے بعد بیٹے کی درخواست پرعدالت نے سماعت مکمل کی۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟

    دوسری جانب پولیس نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کاقتل ہوایاطبی موت ہے پتہ کرناہے، پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے۔

  • ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟

    ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟

    کراچی : پولیس نے‌ ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی ، جس میں کہا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے پتہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کا قتل ہوایاطبی موت ہے پتہ کرنا ہے، ہمیں پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا کی لاش حوالگی کیلئے درخواست دائر

    دوسری جانب عامر لیاقت کے بیٹے احمد نے پوسٹ مارٹم نہ کرنے اور میت حوالگی کی درخواست دائر کی ، جس میں کہا اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے، اہل خانہ قانونی ضابطے کےلئےبیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔

    یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بیٹے اور بیٹی نے والد کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پولیس کو حلف نامہ بھی لکھا دیا۔

    حلف نامہ دینےکےبعدایس ایس پی ایسٹ نے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا ، جس کے بعد اعلیٰ افسرکی جانب سے حلف نامہ لینے سے منع کردیا گیا تھا۔

    پولیس آفسروں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مشاورت کی اور کہا 174کی کارروائی کےبعدپوسٹ مارٹم ہر صورت لازمی ہے، صرف عدالتی حکم نامہ پوسٹمارٹم رکوا سکتا ہے۔

    واضح رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اچانک انتقال کرگئے تھے ، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، عامر لیاقت کو ڈرائیور نے ساتھی ملازم کے ساتھ دوپہر ایک بجے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔