Tag: ڈاکٹرعامر لیاقت حسین

  • ڈاکٹرعامر لیاقت کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی

    ڈاکٹرعامر لیاقت کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی

    کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی نمازجنازہ آج بعد نمازجمعہ ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی نمازجنازہ آج بعد نمازجمعہ ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن میں 2 بجے ادا کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید واضح کیا تھا کہ ان کے بچوں احمد عامر اور دعا عامر نے اپنے والد کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ کہ عامر لیاقت نے اپنے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروادی تھی جس احاطے میں تدفین ہوگی وہ شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ کے نام سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق کمپاؤنڈ میں چار تدفین ہوچکی ہیں جبکہ 2007 میں عامر لیاقت نے 5 قبریں الاٹ کرائی تھیں، احاطے میں عامر لیاقت حسین کے والدین، نعت خواں خورشید احمد اور پہلی اہلیہ کے والد مدفن ہیں۔

    واضح رہے گذشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اچانک انتقال کرگئے ، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، عامر لیاقت کو ڈرائیور نے ساتھی ملازم کے ساتھ دوپہر ایک بجے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

    خیال رہے جولائی 1971 میں پیدا ہونے والے عامر لیاقت حسین پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 249 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انہیں وزیر مملکت برائے مذہبی امور مقرر کیا گیا۔

    حسین جولائی 2007 تک مذہبی امور کے وزیر مملکت رہے، جب ان کی پارٹی نے انہیں اپنے عہدے سے، اور قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنی نشست سے مستعفی ہونے کو کہا۔ بعد ازاں 2008 میں انہیں ایم کیو ایم سے نکال دیا گیا۔

  • ایم کیوایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت

    ایم کیوایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اسمبلیوں میں ایم کیوایم کے مستعفی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے ایم کیوایم کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، متحدہ اپنے پارٹی مسائل اور حکومتی رویے سے مایوس ہوکر آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور کر رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، روزانہ چھاپے مارے جارہے ہیں، نامزد میئر جیل میں ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو نہ اختیارات دیئے جارہے ہیں نہ ہی کسی قسم کا کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعامرلیاقت کا کہنا تھا کہ آئندہ 90 دن میں ہمیں حکومت چلتی ہوئی نظرنہیں آرہی ہے، لیکن موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتی ہے۔


    MQM cannot be part of any movement; might leave… by arynews

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم متحدہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہے نہ ہی اپوزیشن کے احتجاج سے ہمارا کوئی تعلق ہے ہمارا احتجاج الگ ہے،ایم کیوایم اگر استعفے دیتی ہے تو اس کا اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔

    دوسری طرف ایم کیوایم نے کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بھوک کراچی پریس کلب پرتادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ میں اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین پارلیمنٹ اورکارکنان شریک ہیں ۔

  • ایم کیو ایم کو کوئی نہیں ختم کرسکتا، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین

    ایم کیو ایم کو کوئی نہیں ختم کرسکتا، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین

    کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں شخصیات کی نہیں نظریات کی اہمیت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کوئی نہیں ختم کرسکتا ،ایم کیو ایم میں شخصیات کی نہیں نظریات کی اہمیت ہے ،کیا کوئی پہلے مصطفی ٰ کمال، انیس قائم خانی،اظہار الحسن کو جانتا تھا؟۔

    ایک سوال پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں دس برس سے متحدہ سے باہر ہوں میں تو کراچی سے نہیں بھاگا ؟یہ کچھ بھی نہیں ہے ماضی میں بھی متحدہ کے اندر اس سے بڑے بڑے گروپ بنے ہیں۔


    Aamir Liaquat taunts Mustafa Kamal on Off The… by arynews

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مل کر ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن لڑا تھا تو کیا ہوا ،ایم کیو ایم کا ورکر انتخابات کے میدان میں چمکتا دمکتا نظر آتا ہے اوروہاں کلین سوئپ کرتا ہے مجھے کامل یقین ہے ایم کیو ایم کراچی میں 246 کی نشست پر بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ متحدہ کی خاموشی کا فیصلہ درست ہے ،الزام اُسے لگانا چاہیے جو کبھی بھی ان کا حصہ نہیں رہا ہو،کیا یہ ننھے منے تھے سریلیک کھاتے تھے جو انھیں کچھ نہیں پتہ تھا اور اچانک تین سال بعد ان کا ضمیر جاگ گیا۔


    Amir Liaquat's views on MQM by arynews