Tag: ڈاکٹرعبدالقدیرخان

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کراچی : ایٹمی سائنس داں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ایٹمی سائنس داں ڈاکٹر عبدالقدیر اتوار کی صبح انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    محسن پاکستان کی نمازجنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ رات ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پر مختصر نظر

    ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 میں بھوپال ’بھارت‘ میں پیدا ہوئے تھے، سنہ 1952 میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آگئے۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سنہ 1976 میں ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت 28 مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

  • ملک کی ترقی اور خوشحالی میں طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، عبدالقدیرخان

    ملک کی ترقی اور خوشحالی میں طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، عبدالقدیرخان

    لاہور: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے ملک کی بہتری تعلیمی نظام کو بہتر کئے بغیر ممکن نہیں، سیاست دان ملک کو بیٹنگ اور باؤلنگ کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔

    لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا جب تک تعلیمی نظام کو بہتر نہ بنا لیا جائے، ملک کی ترقی اور خوشحالی میں طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ بے پناہ مشکلات کے باوجود ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، انکا کہنا تھا کہ سیاستدان ملک کو بیٹنگ اور باؤلنگ کی بنیاد پر نہ چلائیں، چالیس سال پرانہ پاکستان آج سے ہزار گناہ زیادہ بہتر تھا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کانووکیشن کے موقع پر ہونہار طلبہ اور طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔