Tag: ڈاکٹرعبدالمالک

  • پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کو ترجیح دینا اور دیگر صوبوں کو نظرانداز کرنے کا رویہ درست نہیں ہوگا۔

    صوبوں کو مساوی بنیادپر حقوق دیئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا ہمارا دوست اور معاشی طور پر پاکستان کی مدد کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹس میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ ایک صوبے کے حوالے منفی تاثر کا خاتمہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اکاشغر روٹ میں تبدیلی اور نئے روٹ سے متعلق مجھے سے مشورہ نہیں کیا گیا ہے، گوادر کیلئے جو پیسہ آئے گا اسے وہاں کی فلاحی وبہبود پر خرچ کرینگے۔

  • سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں ایوان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے جس دن محسوس کیا کہ اعتماد کھو بیٹھا ہوں تو تاریخی فیصلہ کروں گا۔

    بلوچستان یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی جماعت ہے ،

    مخلوط حکومتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ لندن میں محمود خان اچکزئی اور خان قلات کی ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے صوبائی حکومت دوررس اقدامات کریگی۔

  • صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    مستونگ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ قوم کا ایک ایک پیسہ ہم پر حرام ہے قومی دولت لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے۔

    ضلع مستونگ کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین پارٹی ورکرز سے بات چیت عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اغواءبرائے تاوان جیسے کاروبار پر قابو پالیا گیا ہے پولیس اور لیویز کو مزید فعال بنایا جائے گا اور بلوچستان کے تمام شہروں کو محفوظ بنادیں گے ‘وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے ایک سال میں حالات بہتر ہوئے ہیں، مخلوط حکومت صوبے کے ہر بچے کے لئے تعلیم کو یقینی بنائے گی۔