Tag: ڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت

  • ایم کیو ایم کی صورت میں  مہاجر عوام متحد ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    ایم کیو ایم کی صورت میں مہاجر عوام متحد ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو جو متحدہ کو حلوہ سمجھ کر ہڑپ کرنا چاہتے تھے 23 اگست کے ہمارے اقدام نے ان کے دانت کھٹے کردیے

    ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا مہاجر عوام متحد و منظم ہیں، جو نادان دوست چوہدری بننا چاہتے ہیں ان کی حسرت ، حسرت ہی رہے گی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے 100 اینٹ کی مسجد کو اسی طرح قائم و دائم رکھنا ہے اگر ہمارا اتحاد اسی طرح متحد و منظم رہے گا تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو جو متحدہ کو حلوہ سمجھ کر ہڑپ کرنا چاہتے تھے 23 اگست کے ہمارے اقدام نے ان کے دانت کھٹے کردیے۔

    اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا، رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کہا کہ بکھیری ہوئی قوم کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتی ہے اس لیے ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا ہوگا تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکیں، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سرزمین پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کرنی ہوگی۔

  • جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    کراچی : جماعت اسلامی کے وفد نے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مقامی اسپتال جاکر عیات کی۔

    وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار اور کے گارڈز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


    Jamaat-i-Islami delegation visits MQM's Farooq… by arynews

    اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار خیریت سے ہیں، ان کی گاڑی نے حادثے میں پانچ قلابازیاں کھائیں تاہم وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے محفوظ رہے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت زخمی گارڈز کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے تنظیمی دورے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کے تین گارڈز بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔