Tag: ڈاکٹرفاروق ستار

  • ڈاکٹرفاروق ستارکا کوآرڈینیٹر آفتاب احمد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    ڈاکٹرفاروق ستارکا کوآرڈینیٹر آفتاب احمد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نےحراست میں لے لیا، آفتاب احمد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو فیڈرل بی ایریا سے ان کی رہائش گاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ فی الحال ان کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    آفتاب حسین 1990ء سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہیں اور سال 2002 سے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق آفتاب حسین کو ان کے گھر سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے آفتاب احمد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب کئی سالوں سے ان کے ساتھ اپنی ذمے داریاں انجام دے رہا تھا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ ایک شریف انسان ہے اور اپنا بزنس بھی چلا رہا تھا۔

     

  • ایم کیو ایم پرلگنے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹرفاروق ستار

    ایم کیو ایم پرلگنے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ اور بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اوراب بھی کرتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پرجناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ الزام لگانےوالے عدالت جائیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائے گی۔

    میڈیا پرالزامات کا جواب میڈیامیں ہی دیں گے، جناح پورکاالزام17سال بعد جھوٹانکلا،عامرخان بھی معافی مانگ کرواپس آگئے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم سے بغاوت کی انہیں نام اسی جماعت نے دیا ہے۔

    نامزد میئروسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کسی کاخوف نہیں،ایم کیوایم سےجانےوالا زیرو ہوجاتا ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام پارٹی کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبائی دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

    تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر نہ صرف کیک کاٹا گیا بلکہ پارٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کارکنوں اور قائدین کا کہنا تھا کہ متحدہ ہر دور میں استعماری قوتوں کے خلاف صف آرا رہی ہے اور اب بھی متحدہ کو چھوڑ کر جانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

     

  • نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ٹنڈوالہیار: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم کے دوران دھمکیاں دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں پنجاب کیا دودھ کا دھلا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یارمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو ایم کیوایم پر گرجتے برستے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آفاق احمد اورعامرخان کی وفادارایاں پیپلز پارٹی نے تبدیل کرائیں تھیں؟ ہم کسی کی وفاداری تبدیل نہیں کرا رہے، ایم کیوایم پیپلزپارٹی پراعتراضات کے بجائے اپنے معاملات دیکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم میں دھمکیاں دیں، ایم کیو ایم اپنے قیدی کارکنان پر تشدد کی باتیں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کررہی ہے۔

    نیب پر تیربرساتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کارروائیاں کی جائیں تو وفاق کی چیخیں نکل جاتی ہیں، نیب سندھ میں کارروائی کرے تو سب ٹھیک ہے کا راگ الاپا جاتا ہے اورپنجاب میں جائے تو پھر اعتراضات شروع ہوجاتے ہیں۔

    پنجاب کے حکمران نیب کے اختیارات سے کیوں ڈر رہے ہیں، پنجاب میں نیب کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس کی دم پر کس کا پاؤں ہے۔

    رینجرزکی جانب سے الگ تھانوں کے قیام کے مطالبے کو انہوں جمہوری اور آئینی راستوں کو بند کے کرنے مترادف قرار دیا۔

     

  • پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے بلکہ عوام کی امانت ہے، پی آئی اے کو حکومت کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کو تباہ کاری قراردے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ملازمین کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری ہے، اگر حکمران نجکاری اور تباہ کاری کا فرق نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں جنہیں اسلام آباد جاکر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی،  فاروق ستار

    سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈہ، ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے اور قومی پرواز کو روکنے کی سازش تھا۔

     نائن زیرو پر سانحہ بارہ مئی کے شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ، دعائیہ اجتماع میں سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

     میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سانحہ بارہ قومی سانحہ اور ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا، بارہ مئی میں سب سے ذیادہ متاثرہ جماعت ایم کیو ایم ہے، ان کاکہنا تھا کہ سانحہ کے روز ایم کیو ایم کے 14 کارکنان شہید ہوئے لیکن بارہ مئی پر واویلا کرنے والی دوسری جماعتیں اپنے شہداء کے نام آج تک جاری نہیں کرسکی ہیں۔

     ذوالفقار مرزا کے بیان پر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بارہ مئی کا ذمہ دار ٹھہرانے والا ذوالفقار مرزا کابیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، آخر کار کیوں بارہ مئی جڈیشل انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی ، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بدین کے فارم ہاؤس میں ریاست کے اندر ریاست جو قائم ہے اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ۔

  • کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ  عمران خان اور ریحام خان کا بھرپور استقبال کیا ، کھانا بھی کھلاتے تحائف بھی دیتے لیکن پتانہیں کیابات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہےعمران خان نے یادگار شہدا سے مہم شروع کی،عمران خان اور بھابھی کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، نائن زیروآمد پر بھابھی ریحام خان کو تحفےتحائف بھی دیتے،پتا نہیں کیا بات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےتھوڑی سی غیرذمےداری کامظاہرہ کیاہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کوسیاسی پختگی، بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرپرنظررکھنےکی ضرورت ہےجوکشیدگی چاہتے ہیں یہ تاثردرست نہیں کہ عمران خان کی واپسی کسی واقعےکےباعث ہوئی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن کےپاس ڈنڈا تو کیا انڈا یا ٹماٹر بھی نہیں تھا۔

  • کسی جرائم پیشہ کو90پر پناہ نہیں دی، فاروق ستار

    کسی جرائم پیشہ کو90پر پناہ نہیں دی، فاروق ستار

    اسلام آباد: کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرادی، فاروق ستار کہتے ہیں سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔کسی جرائم پیشہ کو نائن زیرو پر پناہ نہیں دی۔

    ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکراچی کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، شہر کے امن کیلئے مشترکہ کوشش سیاسی جماعتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

     ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر کسی جرائم پیشہ کو پناہ نہیں دی، لائسنس یافتہ اسلحےکی تشہیر سے ساکھ کونقصان پہنچا۔

    خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے پوچھا کہ پھانسی سے چندگھنٹے قبل کسی کابیان لیا جاسکتا ہے؟؟ ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ جرائم کےخاتمےکیلئے تعاون پہلےبھی کیا تھا اب بھی کریں گے۔

    عمران خان کے آڈیو کال ٹیپ کے حوالے سے ایم کیوا یم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ منظر عام آنے کے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہونا چاہئے۔

  • ہماری حب ا لوطنی کا امتحان کیوں لیا جا رہا ہے؟ فاروق ستار

    ہماری حب ا لوطنی کا امتحان کیوں لیا جا رہا ہے؟ فاروق ستار

    اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ حق پرست رکن اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے اپنی تقریر میں  انٹیلی جنس شیئرنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرایم کیوایم میں کالی بھیڑیں ہیں توانہیں نکالنےمیں ہماری مدد کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں، صولت مرزا کے حیرت انگیز انکشافات اور ایم کیوایم سے متعلق قیاس آرائیاں ان سب کی گونج آج قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی۔

    ایم کیو ایم کے اراکین نے اجلاس میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا تھا کہ روز مرنےا ور جینے سے تنگ آگئے ہیں حب الوطنی کا امتحان کیو ں لیا جا رہا ہے؟

    وزیراعظم آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز، کور کمانڈر، ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا سلوک نہ کر یں، فاروق ستار نے کہا کہ ملکی سیاست کے لئے ہمارا ایک کردار ہے بانوے والا رویہ اختیار کیا گیا تو اس نظام کو بچا نا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آخری جنگ کراچی میں لڑی جا ئےگی۔ سات سال تک عمران فاروق کےسر کی قیمت مقررکی گئی، آج عمران فاروق کے قاتل بھی معافی طلب کر سکتے ہیں۔

    فاروق ستارنےکہاکہ ہمارے ساتھ انٹیجلنس شئیر کی جا ئے، اگر ہماری صفوں میں کو ئی کا لی بھیٹریں چھپی ہیں تو ان کو نکا لنے کے لئے ہماری مدد کی جا ئے۔