Tag: ڈاکٹرفیصل

  • ہم  مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا، ڈاکٹر فیصل

    ہم مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا، ڈاکٹر فیصل

    لاہور : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے، خطے میں امن کی خاطر آج میٹنگ کیلئے جا رہے ہیں، مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہےبھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم مذاکرات کےلیےمثبت پیغام لےکر جارہے ہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔

    [bs-quote quote=” کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، کرتارپور راہداری  پراجلاس وزیراعظم کے وژن کاعکاس ہے، ہماری میٹنگ کرتارپور راہداری کھولنے سے  متعلق ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری  ہے،  شجر ایسا اپنے آنگن میں لگایاجائے، جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کی بنیاد رکھی، آج 18رکنی وفد مذاکرات کے لیے بھارت روانہ ہورہا ہے، خطے میں امن کی خاطر آج پہلی اجلاس کے لیےجا رہے ہیں، ملاقات میں گفتگوصرف کرتار پور راہداری کے حوالے سے ہوگی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کرتار پور کو کھولنے کے حوالے سے ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کرتار پور راہداری پر بات کی تھی ، آج اس بات کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری: پاکستانی وفد کا بھارت جانا ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات کی طرف قدم ہے، دفتر خارجہ

    گذشتہ روز ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری،پاکستان وفدکاجانامثبت ہم سائیگی کی طرف قدم ہے، ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں، جانا دہلی تھا تاہم بھارتی حکومت کی درخواست پراٹاری میں میٹنگ ہورہی ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا پاکستان کاوفدجامع ہےجس میں تکینکی،سول دونوں کی نمائندگی ہے، کل کی ملاقات کرتارپور راہداری سے متعلق پہلا سلسلہ ہوگی، امید کرتے ہیں بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا، پاکستانی وفد کا جانا وزیراعظم کے وژن اور سپرٹ کا عکاس ہے۔

    واضح  رہے کرتارپورراہداری پر وزارت خارجہ کی سطح پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کریں گے۔

    مذاکرات پاک بھارت سرحدی علاقے اٹاری میں ہوں گے ، جس میں کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات چیت ہو گی جبکہ مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد واہگہ بارڈر پر پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ کرتارپور راہ داری پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستان نے بھارت کو پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے کی درخواست کی تھی جسے انڈیا نے مسترد کر دیا، جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے اس اقدام کو افسوس ناک قرار دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    اسلام آباد : پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے ، پلواما میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پرتشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز پلواما میں گزشتہ روزبھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

  • عمران خان کوبطور وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کہتےہیں ،ترجمان دفترخارجہ

    عمران خان کوبطور وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کہتےہیں ،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے عمران خان کو بطور 22 ویں وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کرتے ہوئے کہا تمام پاکستانیوں کے لئے یہ فخرکا لمحہ ہے، پاکستان زندہ باد۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کو بطور 22 ویں وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئےعمران خان کیساتھ کام کرینگے، تمام پاکستانیوں کے لئے یہ فخرکا لمحہ ہے، پاکستان زندہ باد۔

    یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گردکا پکڑاجانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت پوشیدہ نہیں، کلبھوشن جیسے دہشت گردکا پکڑا جانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

    عمران خان کےخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ترجمان نے کہا بھارتی میڈیا کوبڑا ہونے کی ضرورت ہے اور میرا خیال ہے یہی ہیڈ لائن ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، امریکا سے فوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے، اس معاملہ پربات چیت جاری ہے۔

    کشمیر سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں پانچ کشمیریوں کوشہید کیا گیا، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پرتشویش ہے۔

    ترجمان نے افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول بہتر بنانے کے لیے باڑ لگا رہےہیں، افغان مہاجرین کی واپسی پرافغان وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

  • بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،ترجمان دفترخارجہ

    بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق بھارتی اخبار کے اعتراف کے بعد دفترخارجہ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق بھارتی اخبار کے اعتراف پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا۔

    ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹ میں کہا بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ، بھارتی حکومت نے اخبار سے خبر غائب کرادی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا صحافی چندن نندے خبر لگانے کے بعد سے لاپتہ ہے، چندن نندے کا اہلخانہ اوردوستوں سے کوئی رابطہ نہیں، چندن نندے کوآخری بارخان مارکیٹ دہلی میں دیکھا گیا۔

    بھارتی اخبار نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق اندرونی کہانی بیان کی تھی، جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ کلبھوشن را کا ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، کلبھوشن کو تعینات کرنے پر را کے 2افسران کو تحفظات تھے۔


    مزید پڑھیں : کلبھوشن اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا،بھارتی اخبار کا انکشاف


    اخبار کا کہنا تھا کہ راکے دوافسرکلبھوشن کے پاکستان میں کام کے مخالف تھے، راکے سابق سربراہان کا کہنا تھا کلبھوشن کی تعیناتی میں بنیادی اصول نظراندازکئےگئے۔

    بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔