Tag: ڈاکٹرنثار مورائی

  • کراچی:سابق چیرمین فشریزنثارمورائی کی درخواست ضمانت منظور

    کراچی:سابق چیرمین فشریزنثارمورائی کی درخواست ضمانت منظور

    کراچی : عدالت نےسابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس میں ملوث سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سابق چئیرمین اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،جس میںعدالت نے سابق چیرمین فشری نثارمورائی کی درخواست ضمانت منظور کرکے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    اسی سے متعلق : پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار

    سابق چیئرمین فشریزنثارمورائی پرسابق چیئرمین اسٹیل مل سجادحسین کوقتل کرنے کا الزام ہے انہیں مارچ میں اسلام آباد سے رینجرز نے گرفتارکیا گیا تھا بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں : سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

    نثارمورائی پر لیاری گینگ وار کی مدد کرنے اور دہشت گردوں کو فشریز میں ملازمتیں دینے کے الزامات ہیں جن میں سابق صدر آصف زرداری کے کہنے پر سابق چیئرمین اسٹیل ملز کے قتل کا الزام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : نثارمورائی کی جے آئی ٹی مکمل،سنسنی خیزانکشافات

    نثارمورائی نے جے آئی ٹی کے سامنے بتایا کہ اُس وقت کی قومی اسمبلی کی رکن اورآصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے اسے چیئرمین فشری تعینات کرایا جس کے لئے رشوت کے طور پر50 لاکھ روپے بھی ادا کیے۔

     

  • چیئرمین فشریزنثار مورائی کی زیرِ حراست طبیعت بگڑ گئی

    چیئرمین فشریزنثار مورائی کی زیرِ حراست طبیعت بگڑ گئی

    کراچی: فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی کے زیر حراست سابق چئیر مین نثار مورائی کی رات گئے اچانک طبیعت بگڑ جانے کے باعث نثار جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات فشر مین کو آپریٹویو سوسا ئٹی کے سابق چئیرمین نثار موروائی کی رات گئے ا چانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ نمبر 4میں رکھا گیا ہے،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔


    تفصیل  جانیے: کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار


    یاد رہے کہ فشر مین کو آ پریٹو سوسائٹی کے سابق چئیرمین نثار مورائی کو 10 2016 کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

    نثار مورائی پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سندھ کابینہ کے اہم وزیر کے قریبی ساتھی ہیں،انہیں لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جانب سے جے آئی ٹی میں نثار مورائی کا نام دینے پرگرفتار کیاگیا تھا۔


    اسی سے متعلق: ہائی کورٹ کا ’نثارمورائی‘ کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم


    عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے مطابق نثار مورائی لیاری گینگ وار کے کارندوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا،اور کئی لیاری گینگ وار کارندوں کو ملازمتیں بھی دیں،نثار مورائی اُن کے جرائم کی پشت پناہی اور فنڈز میں خرد برد کا بھی الزم بھی ہے۔

  • کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار

    کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار

    کراچی: گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکرلیا گیا ۔

    گینگ وار کے ملزمان کی فنڈنگ اور بڑے بپیمانے پرسرکاری رقم میں خوربردکرنے کے الزمات۔۔پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکرلیا گیا۔

    ڈاکٹرنثار موارائی بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے کی گرفتار کرلیے گئے، ڈاکٹرنثار مورائی چئیرمین فشریز کے عہدے پر فائز تھے ۔وہ کافی عرصے سے ملک سے باہر تھے ۔

    ان پر گینگ وار کے ملزمان کی فنڈنگ ، سرکاری رقم میں خوردبرد سمیت کئی سنگین الزامات ہیں، گینگ وارکے سربراہ عزیر بلوچ کے انکشافات کی روشنی میں ڈاکٹر نثار مورائی کو رینجرز نے بھی طلب کر رکھا ہے ۔