Tag: ڈاکٹروں

  • کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    کراچی : نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، ورثاء نے وزیراعلیٰ ، وزیر صحت اور آئی جی سندھ سےانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔

    ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ چیک اپ کیلئے گھر کے قریب نجی اسپتال میں لے گئے تھے جہاں غلط انجکشن لگانے گئے، جس سے موت واقعے ہوئی۔

    اس حوالے سے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت پہلے سے ہی بہت تشویشناک تھی جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    متاثرہ خاندان نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

    دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ، جہاں دوران ڈلیوری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کرنے والی دو ڈاکٹرز میں سے ایک کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

  • اسپتال  میں  ڈاکٹروں کی دوران ڈیوٹی  لوڈو کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    اسپتال میں ڈاکٹروں کی دوران ڈیوٹی لوڈو کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    ساہیوال : ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کی دوران ڈیوٹی لوڈو کھیلنے کی ویڈیووائرل ہوگئی، شہری ڈاکٹروں سے مریض کو چیک کرانے کیلئے منت سماجت کرتے رہے لیکن ڈاکٹرز کھیل میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کی دوران ڈیوٹی لوڈو کھیلنے کی ویڈیووائرل ہوگئی ، ویڈیو میں ایک میل اور دو فی میل ڈاکٹرز کو لڈو کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شہری ڈاکٹروں سے مریض کو چیک کرانے کیلئے منت سماجت کرتے رہے لیکن ڈاکٹرز شہری کی بات سننے کے بجائے اس کا مذاق اڑا کر لوڈو کھیلنے میں مصروف رہے۔

    زیادہ اصرار پر ڈاکٹرز نے سیکیورٹی گارڈز کو بلا کر شہری کو دھکے دیکر کمرے سے نکلوادیا۔

    جس کے بعد مریض کے تیمارداروں اورسیکورٹی عملےمیں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ، مریض کے تیمار داروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر صحت سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نثار نے کہا کہ مریض کے آپریشن کیلئے کچھ ٹیسٹ درکار تھے جنہیں کے رزلٹ کا انتظار تھا، مریض کےساتھ آئے تیماردار نے ڈاکٹر کا دوپٹہ کھینچ کر بد تمیزی کی۔

    ایم ایس ڈاکٹرنثار کا کہنا تھا کہ تیماردارنےمذہب کارڈ استعمال کرنےکی دھمکی بھی دی اور کہا کہ وہ کرسچن ہے، اس لئے اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔

  • ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال میں ڈاکٹروں کا بیٹی کی لاش رکھوا کر باپ پر بہیمانہ تشدد

    ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال میں ڈاکٹروں کا بیٹی کی لاش رکھوا کر باپ پر بہیمانہ تشدد

    بھکر: پنجاب کے ضلع میں ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال میں ڈاکٹروں نے بیٹی کی لاش رکھوا کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹانک سے ملتان لیجاتے ہوئے طبیعت بگڑنے پر مریضہ بیٹی کو ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال لائے تھے، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک کرنے سے انکار کیا، جس پر شور مچایا۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ بروقت چیک نہ کرنے اور آکسیجن نہ ملنے پر 12 سالہ بچی دم توڑ گئی، ینگ ڈاکٹرز کے جتھے نے ایمرجنسی کے دروازے بند کر کے لاش قبضہ میں لیا۔

    متاثرہ لواحقین کے مطابق ینگ ڈاکٹرز لاش رکھوا کر مردہ بچی کے والد پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے اور پولیس بلوا کر دہشت پھیلانے کے الزام میں بچی کے والد کو گرفتار  کروادیا۔

    متاثرہ لواحقین نے مزید بتایا کہ لاش اسپتال میں بے یارو مدگار پڑی رہی بچی کا ماموں ڈاکٹروں کی منتیں کرتا رہا جس کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔

  • بچے نے نٹ نگل لی، پھر کیا ہوا؟

    بچے نے نٹ نگل لی، پھر کیا ہوا؟

    طائف میں ایک دو سالہ بچے نے دھاتی نٹ نگل لی جس کے بعد بچے کی طبعیت بگڑ گئی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں کنگ عبدالعزیز اسپیشلسٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے دھاتی نٹ نگلنے والے دو سالہ بچے کی غذائی نالی سے نٹ نکال کر اس کی جان بچائی۔

    طائف کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو سالہ بچہ بہت بری حالت میں اسپتال لایا گیا تھا وہ مسلسل قے کررہا تھا، کھانے پینے سے قاصر تھا جبکہ بچہ گردن میں شدید درد میں مبتلا تھا۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بچے کی صحت صورتحال اور ایکسرے کرانے  کے بعد پتہ چلا کہ بچے نے کوئی ایسی چیز نگلی ہوئی ہے جس کی شکل دھاتی نٹ جیسی ہے۔

    10 روز سے سیوریج لائن میں پھنسی بلی کو بچالیا گیا

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ والدین کو  اس حوالے سے پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کا بچے تکلیف میں کیوں مبتلا ہے اور بچے نے یہ نٹ کب نگلا۔

    کنگ عبدالعزیز اسپیشلسٹ اسپتال کے ڈاکٹر آلا الھذلی نے دھاتی نٹ نکالنے کے لیے بچے کا آپریشن کیا گیا، اسپیشل آلے کی مدد سے بچے کے حلق سے دھاتی نٹ نکال لیا گیا۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب بچے کی حالت بہتر ہے اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹروں کے لکھے نسخے کو سمجھنے کیلئے  اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

    ڈاکٹروں کے لکھے نسخے کو سمجھنے کیلئے  اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

    ڈاکٹروں کے لکھے ہوئے الفاظ کو سمجھنا عام افراد کے بس کی بات نہیں، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا کہ آیا لکھا کیا ہے۔

    اس لیے گوگل اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس سے سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

    گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو پڑھنے میں مشکل تحریر کی آسان وضاحت کرے گا۔

    گوگل نے اس فیچر کا اعلان بھارت میں سالانہ کانفرنس کے دوران کیا گیا جس کے لیے گوگل لینس میں ایک نئے ٹول کا اضافہ کیا جائے گا جو ڈاکٹروں کی تحریر کا مطلب سمجھائے گا۔

    گوگل کی جانب سے ایونٹ کے دوران اس فیچر کی آزمائش بھی کی گئی جس سے اندازہ ہوا کہ وہ ڈاکٹروں کے تحریر کردہ نسخوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    البتہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس فیچر کو کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، گوگل کے مطابق ابھی بھی اس حوالے سے کافی کام ہونا باقی ہے اور اس کے بعد یہ سسٹم حقیقی دنیا کے لیے تیار ہوگا۔

    خیال رہے کہ گوگل لینس اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو اشیا (مصنوعات، پودوں یا جانوروں) کو شناخت اور زبانوں کے ترجمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • ڈریپ نے  دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا

    ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا

    اسلام آباد : ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا اور کہا ادارے ڈاکٹروں کے اہل خانہ اور دیگر افراد کے سفری اخراجات برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے دوا ساز اداروں اور ڈاکٹروں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر عاصم روف نے ضابطہ اخلاق کے اجراء کی تصدیق کردی ہے۔

    سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف نے کہا کہ فارما کمپنیز، ڈاکٹرز کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور فارما کمپنیز، ڈاکٹرز ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

    سربراہ ڈریپ کا کہنا تھا کہ فارما کمپنیز ڈاکٹروں کے تعلقات پر مبنی ظابطہ اخلاق وفاقی کابینہ کی منظوری سے جاری کیا ہے ، فارما کمپنیز کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔

    ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا، ضابطہ اخلاق کےنوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ دوا ساز ادارے ڈاکٹروں کے اہل خانہ اور دیگر افراد کے سفری اخراجات برداشت نہیں کریں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی اداروں کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر ملکی سفر کے اخراجات نہ دیے جائیں جبکہ ڈاکٹروں کی تعلیمی اور سائنٹیفک کانفرنسوں کے لیے غیر ضروری رقوم نہ فراہم کی جائیں۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو تفریحی دوروں کے اخراجات، مہنگی رہائش کے لیے رقوم فراہم کرنے کی ممانعت ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سائنٹیفک اور تعلیمی کانفرنسوں کے لیے فراہم کی گئی رقوم کا حساب رکھا جائے، تمام طبی تعلیمی کانفرنسیں ملک کے اندر منعقد کی جائیں جبکہ طبی کانفرنسوں کے دوران تفریحی پروگرام، بے تحاشا مہنگے کھانے نہ مہیا کئے جائیں۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کے ذاتی تفریحی اور سفری اخراجات برداشت کرنے، ڈاکٹروں کو ہر طرح کے تحائف دینے اور ڈاکٹروں کے اہل خانہ لئے ہر طرح کی تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ممانعت ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کو نئے رولز پر عمل کے لیے سینئر افسران مقرر کرنے سمیت اداروں کو ڈاکٹروں اور طبی تنظیموں پر اخراجات کی تفصیل ڈریپ کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟ نوجوان کا آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے سوال

    کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟ نوجوان کا آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے سوال

    لندن : سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے برطانوی نوجوان کیمرون رے کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جو ڈاکٹروں کے مطابق دماغ میں رسولی کے مسئلے سے دوچار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کیمرون نامی نوجوان دوران آپریشن ڈاکٹروں سے مزاح کرتا رہا، برطانوی نشریاتی ادارے نے کیمرون کے دماغ کے آپریشن کے مناظر نشر کیے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران برطانوی نوجوان ہوش میں نظر آیا اور ایسی حالت میں جب ڈاکٹرز دورانِ آپریشن کیمرون کے سر میں بائیں جانب موجود رسولی کو نکالنے میں مصروف تھے، نوجوان نے ازراہ مذاق یہ سوال پوچھ کر ڈاکٹروں کو حیران کر دیا کہ کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان نے کچھ لمحے بعد پھر کہا کہ میں بھول گیا تھا کہ میرا آپریشن ہو رہا ہے، یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا حساس اور نازک ترین آپریشن ہوتا ہے۔

    کیمرون کے دماغ کا آپریشن کرنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر اسماعیل اوگریٹڈیر کے مطابق آپریشن کے دوران سرجن اگر ایک ملی میٹر بھی دائیں یا بائیں ہل جائے تو اس کا نتیجہ دماغ کے دائمی نقصان کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

    ڈاکٹر اسماعیل نے بتایا کہ آپریشن کے درمیان ایک موقع پر ہم نے کیمرون کو آنسوﺅں میں ڈوبا ہوا پایا کیوں کہ اس وقت وہ ایک لفظ فٹبال کو یاد کرنے پر بھی قادر نہیں رہا تھا۔

    یاد رہے کہ آپریشن کامیاب ہونے اور دماغ سے 95% رسولی نکال پھینکنے کے باوجود کیمرون کے دماغ کا سرطان ناقابل علاج شمار کیا جاتا ہے۔