Tag: ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

  • مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

    مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

    کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کو اعزازی ڈگری دینے کے لیے این ای ڈی میں خصوصی کانووکیشن منعقد کیا گیا، گور نرسندھ کامران ٹیسوری نے ان کو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری دی۔

    گورنر سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق طالب علم سید مراد علی شاہ کی پیشہ ورانہ، ذاتی اور انتظامی کامیابیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا ’’مجھے یاد ہے کہ اس آڈیٹوریم کے کونے میں بیٹھا کرتا تھا، آج یہاں اسٹیج پر کھڑا ہوں، مجھے ڈگری تو دی گئی ہے لیکن میں ڈاکٹر کہلانا نہیں چاہوں گا، میں مراد ہی ہوں اور مراد ہی کہلاؤں گا۔‘‘

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ’’43 سال پہلے جب میں یہاں آیا تو میرے پہلے دوست سروش حشمت لودھی بنے، کچھ عرصہ قبل سروش حشمت لودھی نے کہا کہ وہ مجھے اعزازی ڈگری دینا چاہتے ہیں، میں نے منع کر دیا کہ ابھی میں اس قابل نہیں، کرونا وبا کے دوران بھی انھوں نے کہا میں نے منع کر دیا، لیکن اس بار انھوں نے مجھے ڈگری دے ہی دی، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘

    مراد علی شاہ نے کہا کہ انھوں نے یونیورسٹی میں گزارا ہر دن بہت انجوائے کیا تھا، انھوں نے کہا ’’ان تمام اساتذہ کا شکریہ جن کی وجہ سے آج میں یہاں کھڑا ہوں۔‘‘

  • راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

    راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

    لندن: برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لندن میں قوالی اور موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامور قوال و گلوکار راحت فتح علی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک قوال ہوں اور مجھے گلوکار سے زیادہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے۔

    استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور ملتی ہے، قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے، 6 سو سال سے ہم قوالی گا رہے ہیں ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔

    مزید پڑھیں: برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میری روح میں بسا ہوا ہے، قوالی ہمارا خاندانی کام ہے اور قوالی کا فن کبھی ماند نہیں پڑا، تا قیامت درگاہوں اور درباروں میں قوالی کی محفلیں ہوتی رہیں گی۔

    دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سات سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔

  • معروف اداکار شاہ رخ خان ’ ڈاکٹر‘ بن گئے

    معروف اداکار شاہ رخ خان ’ ڈاکٹر‘ بن گئے

    حیدرآباد : معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں اردو زبان کی ترویج کے لیے جو کام کرسکتا ہوں ضرور کروں گا کیوں کہ میرے والد بھی اردو سے بہت محبت کرتے تھے اور نفیس اردو بولا کرتے تھے،والد کی وجہ سے ہی میں تھوڑی بہت اردو بول پاتا ہوں۔

    یہ بات معروف اداکار شاہ رخ خان نے بھارتی حیدر آباد میں واقع مولانا آزاد قومی یونیورسٹی کی چھٹی سالانہ تقریب برائے تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر نے اداکار شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔

    شاہ رخ نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ڈگری ملنے پر بہت خوش ہوں اور اگر میرے والدین حیات ہوتے تو اور بھی خوش ہوتے کیوں کہ میری ماں کا تعلق بھی حیدر آباد سے ہے جہاں مجھے اس اعزاز سے نوازا گیا۔

    post3

    جب کہ میرے والد اردو زبان کے بڑے قدردان تھے وہ بہت عمدہ اور نفیس اردو بولا کرتے تھے اور وہ مولانا آزاد کے مداح بھی تھے اور مولانا آزاد کے نام پر ہی یہ یونیورسٹی ہے،اس لیے میرے لیے یہ اعزاز تہری خوشی کا باعث بنا ہے۔

    post4

    انہوں نے کہا کہ اردو زبان سمیت دیگر زبانوں کے حوالے سے جو بھی خدمت میں کرسکتا ہوں اسے جاری رکھوں گا. شاہ رخ خان نے اپنا خطاب اردو زبان میں شروع کیا جب کہ اختتامی الفاظ انگریزی میں ادا کیے۔

    post2

  • شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    ہالی وڈ:  شوخ و چنچل اداکارہ کیٹ بلانشے کو سڈنی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کردی ہے۔

    ہالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی کیٹ بلانشے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، سڈنی یونیورسٹی نے تھیٹر، فلم اور انسانی حقوق کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔

    دوسری جانب دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں اپنے ملبوسات کی دھوم مچانے والی مشہورفیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم اپنے جدید ڈیزائنز کے کپڑے فروخت کرنے لندن جا پہنچیں ہیں۔

    ساٹھ سےزائد ممالک میں پانچ سو اسٹورز کھولنے کے بعد وکٹوریا نے اپنے ملبوسات کی فروخت کے لئے لندن کومنتخب کرلیا ہے۔