Tag: ڈاکٹر اغوا

  • لاہور پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کو ریڈ لائن قرار دے دیا

    لاہور پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کو ریڈ لائن قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے، جس پر پولیس نے اغوا کو ریڈ لائن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا ہے، جس پر لاہور پولیس سخت ایکشن لیا ہے۔

    پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس ٹیم کو مغوی کی جلد بازیابی کی ہدایت کی اور متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات میں جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اغوا کی واردات پولیس کی ریڈ لائن ہے، ملزمان کو پکڑ کر رہیں گے۔


    گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی


    ادھر بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پور کی حدود میں 15 پر ڈکیتی کی اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی ہے، جو 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔

  • پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم پر لےجاکر پیسے نکلوانے کا واقعہ

    پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم پر لےجاکر پیسے نکلوانے کا واقعہ

    لاہور: پولیس اہلکاروں نے گھر سے ڈاکٹر کو اغوا کیا اور اسے اے ٹی ایم پر لے گئے جہاں اس سے گن پوائنٹ پر پیسے نکلوائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان کو ڈاکٹر کو اے ٹی ایم پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک پولیس اہلکار منہ پر نقاب چڑھا کر ڈاکٹر مختار کو اے ٹی ایم تک لےکر جاتا ہے

    فوٹیج میں ڈاکٹر مختار حسین کو پیسے نکلوا کر پولیس اہلکار کو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار اکاؤنٹ میں موجود بقایا رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر مختار پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

    اے ٹی ایم کارڈ کی حد 1 لاکھ یومیہ ہونے کی وجہ سے صرف ایک لاکھ نکلتےہیں، ملزمان ڈاکٹر کو پہلے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھرسے گجومتہ لےکر گئے۔

    گجومتہ سے گھر فون کرکے ایک پولیس اہلکار اے ٹی ایم کارڈ لینے واپس ڈاکٹر کی رہائشگاہ آیا، ملزمان نے جنرل اسپتال کے قریب نجی بینک سے رقم نکلوائی۔

  • کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغوا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پولیس حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر غلام محمد کو چمن اسپتال کے باہر سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا.

    پولیس کا کہنا تھاکہ اغوا کاروں کی تعداد چھ تھی جوڈاکٹر کو اغوا کرنے کے بعد ایک گاڑی میں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے.

    گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر غلام محمد ریلوے اسپتال چمن کے انچارج تھے اور وہ وہاں طویل عرصے سے کام کررہے تھے. تاہم ڈاکٹر کو اغوا کرنے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے.

    یاد رہے کہ چمن سے جون کے مہینے میں بھی تاجروں کے اغوا کے واقعات پیش آئے تھے جس کے خلاف تاجروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بھی بند کیا تھا.

    *بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرسیاسی جماعتوں کا اظہارِتشویش

    اس سے قبل رواں سال مئی میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا

    واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.