لاہور:تاریخی تعلیمی درسگاہ ایچی سن کالج میں اشرافیہ کے بچوں کو میرٹ سے ہٹ کر داخلہ نہ دینے پر پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے۔
ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کالج پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی گئی ۔
ڈاکٹر آغا غضنفر کو 2014 میں چار سال کے لیے ایچی سن کا لج کا پرنسپل تعینات کیاگیا تھا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر اغا غضنفر نے گذشتہ سال اہم سیاسی شخصیات کے بچوں کو انٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے پر داخلہ دینے سے انکار کیاتھا جس پر وہ بڑے سیخ پا ہوئے تھے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایچی سن کالج کے آج ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پرنسپل کو شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں دی گئی تھی ۔