Tag: ڈاکٹر بابر اعوان

  • پی ڈی ایم لاہور جلسے کا مین آف دی میچ کون؟ بابر اعوان نے بتا دیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کا مین آف دی میچ کون؟ بابر اعوان نے بتا دیا

    اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ صرف پاکستان کا کپتان ’کراؤڈ پُلر ہے‘ 24 گھنٹے میں جنھوں نے اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ بھر دیا تھا، آج پی ڈی ایم لاہور جلسے کا مین آف دی میچ ’ڈرون کیمرہ‘ ہے۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کا کپتان 2 دن کی کال پر گریٹر اقبال پارک میں آزادی مارچ کا سونامی لایا تھا، تحریکیں جنون سے بنتی ہیں، کرپشن کے مال سے نہیں۔

    مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا 2 بجے سے کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، لیکن عوام کا سمندر تو کیا، کوئی لہر بھی نظر نہ آئی، دو ماہ تیاری کی گئی اور 2 ہفتے مریم نے لاہوریوں کے ترلے اور منتیں کیں، لیکن لاہور تو کیا کارکن بھی باہر نہ نکلے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مینار پاکستان میں چند ہزار کرسیوں کی کارنر میٹنگ کا پنڈال بھی خالی ہے، پنجاب نے اپنا فیصلہ دے دیا، پی ڈی ایم ریجیکٹ ہے۔

    واضح رہے کہ جلسے کی تعداد کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق جلسے میں 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار لوگ موجود ہیں، اسپیشل برانچ کے مطابق ساڑھے 9 ہزار سے 10 ہزار لوگ موجود ہیں، جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 9 ہزار سے 10 ہزار افراد موجود ہیں۔

    پی ڈی ایم کا مینار پاکستان کا جلسہ تمام تر بدنظمیوں کے ساتھ شروع ہو چکا ہے، پنڈال میں اس وقت اندازوں سے بھی کم لوگ جمع ہوئے ہیں، جس کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی قبر خود کھود دی ہے۔

    پی ڈی ایم جلسے میں شدید بدنظمی، متعدد اہم رہنماؤں کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا

    شدید بدنظمی کا یہ عالم رہا کہ متعدد اہم رہنماؤں کو بھی اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کو اسٹیج پر جانے سے روکا گیا، تو وہ ناراض ہو کر واپس جانے لگے، پھر رضاکاروں نے ان سے معافی مانگی لیکن ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے اسٹیج پر جانے سے ہی انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا 3 بار پنڈال میں جانے کی کوشش کی لیکن اندر نہ جا سکا، اب تقاریر پنڈال پر نہیں بلکہ نیچے کھڑے ہو کر سنوں گا۔

    ادھر پی پی سینئر رہنما ثمینہ خالدگھرکی کو بھی اسٹیج پر جانے نہیں دیاگیا، جس پر وہ بھی ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئیں، ان کا کہنا تھا اس قدر بدنظمی اور بد تمیزی ہے کہ اوپر بھی نہیں جا سکی، بلاول اسٹیج پر ہیں اس لیے بدنظمی پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

  • رحم کی پٹیشن ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    رحم کی پٹیشن ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد :مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزرات خارجہ نے تحریری جواب دے دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر نے قونصلرملاقاتیں معطل کی ہوئی ہیں، عافیہ صدیقی سے بھی ہمارے قونصل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں۔

    وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق قونصل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں، 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہیوسٹن کی ملاقات عافیہ صدیقی سے ہوئی تھی، ملاقات کےدوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے سینیٹ میں بتایا کہ پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر ڈاکٹر عافیہ نے دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اختیار میں ہو تو ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آئیں، عافیہ کی رہائی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

  • ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

    بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی پربریفنگ دی ، وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ایف اےٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

    بابراعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی ، جس پر وزیراعظم نے زیر التوابل فوری پارلیمنٹری افئیرز بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی اورعوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کےہرممکن اقدامات کیےجا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوز کر رکھی ہے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کےحالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کےلیےاطمینان کا باعث بنے گا۔

  • حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دن پورے کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا۔

    حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس 5 جون کو شام 4 بجے طلب کیا جائے گا، اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھون اجلاس ہوگا جو 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا، بجٹ اسی دوران آئے گا اور قانون سازی بھی ہوگی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کے لیے بھی بلایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نظام میں کسی قسم کے آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

    ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ناکامی کے بعد اب مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام ۤباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افرا تفری چاہتا ہے۔

    عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال تک حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، ن لیگ، پی پی ناکامی کے بعد مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ موجودہ حکومت سے متعلق نہیں ہے، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے۔

    دو سابق وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری نے جھوٹی خبروں کا آغاز کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس گزشتہ حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی خبر کی ترویج الیکٹرانک کرائم ہے، جس کی ترویج پر ایف آئی اے کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسحاق ڈار کی طرح جعلی اعداد و شمار دے کر قوم کو دھوکے میں نہیں رکھے گی۔۔

    خسارے میں کمی، درآمدات میں اضافہ بہتر معیشت کے اعشاریے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اگر اسلام آباد لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو یہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی۔

  • کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر اعظم کا دو ٹوک مؤقف

    کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر اعظم کا دو ٹوک مؤقف

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ نو ڈیل نو کمپرومائز۔ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ حکومت کے آئینی و قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم کی امریکا اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مرکوز ہے، جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا۔

    وزیر اعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ نو ڈیل نو کمپرومائز۔ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد اور شفاف و بے لاگ ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا، پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی، احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔