Tag: ڈاکٹر بلقیس

  • بالوں سے چکناہٹ ختم کرنے کیلئے اسپرے گھر میں ہی تیار کریں

    بالوں سے چکناہٹ ختم کرنے کیلئے اسپرے گھر میں ہی تیار کریں

    خواتین کے لمبے اور گھنے بال ان کی شخصیت اور خوبصورتی کا اہم ترین جز ہیں جو ان کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین بالوں کے حوالے سے بہت زیادہ حساس اور فکرمند بھی ہوتی ہیں۔

    ویسے تو بالوں کے گرنے سے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان رہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کے بال بہت زیادہ آئلی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں چکنائی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے خواتین کے اس اہم مسئلے کا بہترین حل پیش کیا انہوں نے ایک اسپرے بنانے کی ترکیب بتائی جسے استعمال کرکے بالوں کی بہتر نشونما، چکنائی کا خاتمہ اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے بال ایسے ہوتے ہیں جنہیں روزانہ شیمپو کرنا ہوتا ہے جبکہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جو نہاکر نکلتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد ہی ان کے بالوں میں آئل آجاتا ہے جس کی وجہ سے بالوں میں بُو پیدا ہوجاتی ہے۔

    اس کے علاج کیلئے انہوں نے گھر میں ہی ایک اسپرے بنانے کا طریقہ بتایا کہ ستاوری بوٹی کی تین چار ڈنڈیاں ابلتے ہوئے پانی میں ڈال لیں جب اس وہ اچھی طرح گرم ہوجائے تو اسے چھان کر ایک کپ میں انڈیل دیں۔

    اس کے بعد ستاوری بوٹی کے اس پانی میں گرین ٹی کے پتے اور گلاب کے پھول کی پتیاں بھی ڈال دیں جب اس پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے اور پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اسے ایک بوتل میں چھان کر رکھ لیں اور وقتاً فوقتاً بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

    ڈاکٹر بلقیس نے ایک اور اہم بات یہ بتائی کہ اگر آپ کو کسی شادی یا تقریب میں جانا ہے اور آپ کے بال آئلی ہونے کی وجہ سے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں تو بالوں کی جڑوں میں کارن فلور لگالیں ایسا کرنے سے سر میں کسی قسم کی سفیدی بھی ظاہر نہیں ہوگی اور تقریب سے واپس آکر نہالیں۔

  • صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    صرف 50 روپے میں بال گرنے سے روکنے کا شاندار نسخہ

    موسم سرما میں بال جھڑنے کی شکایت بہت عام ہوجاتی ہے تاہم اس مسئلے کو گھر میں ہی نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے بالوں کے گرنے کی روک تھام کا نہایت آسان نسخہ بتایا۔

    اس کے لیے سب سے پہلے گھر میں موجود کوکنگ آئل لیں، سورج مکھی کے بیجوں والا تیل ہو تو بہتر ہے ورنہ عام تیل بھی وہی فوائد دے گا۔

    ایک کپ تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، اور سورج مکھی کے بیج ایک چمچ بھر کر ڈال دیں۔

    اسے تھوڑی دیر تک یونہی رہنے دیں تاکہ سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی اس میں جذب ہوجائے۔

    سورج مکھی کے بیجوں کا وٹامن ای بالوں کے لیے جادو افزا ثابت ہوتا ہے اور صرف ایک بار استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہونے لگتا ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق اسے ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ لگائیں، خصوصاً نہانے سے قبل اسے ضرور لگائیں کیونکہ گرم پانی کے استعمال سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔