Tag: ڈاکٹر بیربل بیٹی

  • مارچ میں بابا کو قتل کیا گیا تھا اب تک قاتل آزاد ہیں، ڈاکٹر بیربل کی بیٹی کا عدالت میں بیان

    مارچ میں بابا کو قتل کیا گیا تھا اب تک قاتل آزاد ہیں، ڈاکٹر بیربل کی بیٹی کا عدالت میں بیان

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر بیربل کی بیٹی ڈاکٹر سپنا نے کہا کہ بابا کو بیچ سڑک پر گولیاں ماری گئیں ،اب تک قاتل آزاد ہیں ، ہمیں انصاف چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر بیبرل کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا۔

    مقتول ڈاکٹر بیربل کی صاحبزادی ڈاکٹر سپنا بھی عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر سپنا نے عدالت کو بتایا کہ مارچ میں بابا کو قتل کیا گیا تھا اب تک قاتل آزاد ہیں، پولیس نے اب تک کیش میں کچھ بھی نہیں کیا۔

    ڈاکٹر سپنا کا کہنا تھا کہ بیچ سڑک پر بابا کو گولیاں ماریں گئیں، ہمیں انصاف چاہیے، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    وکیل مدعی مقدمہ صلاح الدین پنہور نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ایس ایس پی کے ذریعے شوکاز نوٹس کیا تھا،شوکاز نوٹس کے باوجود آج بھی کوئی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

    ایڈووکیٹ صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ پولیس کی سنجیدگی یہ ہے کہ چار ماہ ہونے کو ہیں اور کوئی پیش رفت نہیں، ہائی پروفائل کیس ہونے کے باوجود ڈاکٹر بیبرل کے قاتلوں کو پولیس تاحال نا پکڑ سکی۔

    عدالت نے شوکاز کا جواب جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو عبوری چالان جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو 15 جون تک عبوری چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔