Tag: ڈاکٹر بیربل کے قتل

  • ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ، بھائی کو زخمی خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ

    ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ، بھائی کو زخمی خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ

    کراچی : ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے زخمی خاتون قرة العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    گارڈن تھانے میں مقتول بیربل کے بھائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں مقدمہ قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں مقتول کے بھائی نے زخمی خاتون قرة العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا ہے۔

    بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں الخیر کلینک کے نام سے آئی کلینک تھا ، گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح اسپتال پہنچے تو اسپتال میں لاش موجود تھی، بھائی کے سر میں دو گولیاں لگی ہوئی تھی، جس کے بعد گارڈن پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلینک بند کر کے اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ گارڈن گڈلک ہال کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے بعد کار آگے جاکر پاکستان کوارٹر کی دیوار سے ٹکرائی گئی۔

    مقتول کے بھائی ریووگنیانی نے کہا کہ کار کے بونٹ پر بھی ایک گولی لگی کا نشان ہے جبکہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ قرۃالعین کو بھی گولی لگی ہمیں شبہ ہے کہ اس قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قرۃالعین بھی ملوث ہو سکتی ہے۔

    بھائی کے مطابق ڈاکٹر بیربل انتہائی مخیر تھے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ایف آئی آر میں واقعہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

    یادرہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرکےآنکھوں کوروشنی دینے والے ماہر ڈاکٹر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر بیربل کوقریب سےدوگولیاں ماری گئیں۔

    حکام کے مطابق ڈاکٹر بیربل کی گاڑی پر گارڈن کی حدودمیں افطار سے پہلے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کلینک سےواپس جارہے تھے، جائے حادثہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے جن کو فرانزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر بیربل کے قتل کی  تحقیقات جاری، ٹیم آج جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی

    ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات جاری، ٹیم آج جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی

    کراچی : پولیس کی جانب سے ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، ٹیم آج جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی اور واقعے کے وقت ایکٹیو موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈاکٹربیربل کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کی ٹیم ایک مرتبہ پھر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ، ڈاکٹر بیربل کی گاڑی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جائےوقوعہ پرپہنچی تھی ، پولیس بھی انہی راستوں سے ہوتی ہوئی موقع پرپہنچی۔

    پولیس کی جانب سے مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی گئی ہے ، تحقیقاتی ٹیم آج جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی اور واقعے کے وقت ایکٹیو موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل طریقے سےمشتبہ نمبرز علیحدہ کیے جائیں گے، تفتیشی ٹیم اسپتال میں زخمی خاتون قرۃ العین کاتفصیلی بیان لےگی، قرۃ العین اور ڈاکٹر بیربل کے درمیان 11 سال سے شناسائی تھی۔

    ڈاکٹر بیربل روزصبح 8بجےقرۃ العين کوگلشن اقبال سے پک کرکے اپنےساتھ کلینک لاتےتھے اور 12بجے قرۃ العین جناح اسپتال روانہ ہوجاتی تھیں، جس کے بعد شام میں دونوں اکٹھے گھر واپس جاتے تھے۔

    کل بھی معمول کےمطابق گھر واپس جاتے ہوئےواقعہ پیش آیا ، قرۃ العين جناح اسپتال میں نرس ہے اور چند ماہ قبل تک قرۃ العين کا بھائی مقتول ڈاکٹر کےپاس ملازم رہا ہے ، تین ماہ قبل قرۃ العين کےبھائی اویس نےڈاکٹر کے پاس سےملازمت چھوڑی تھی۔