Tag: ڈاکٹر ذاکر نائیک

  • قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    لاہور : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے۔

    لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی عام ہے، قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی ہے جو دنیا میں ناانصافی کا حل فراہم کرتا ہے، قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے رہنمائی ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی خواہش میرے اللہ نے پوری کر دی، اہلیان پاکستان کی والہانہ محبت پر بے حد شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے بہت خوشی ملی، اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی لاہور آمد ، نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کا امکان

    اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی لاہور آمد ، نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کا امکان

    لاہور : اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے، دورے کے دوران ان کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا امکان ہے۔

    گورنر پنجاب سلیم حیدرخان سے بھی ڈاکٹرذاکر ملاقات کریں گے اور ان کا بیوروکریٹس سے بھی خطاب متوقع ہے۔

    اس سے قبل ممتاز اسکالر نے 10 دن کراچی میں قیام کیا تھا، جہاں گورنر ہاؤس میں ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس کے لیے علاوہ ان کے لیے عوامی لیکچرز کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

  • بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کیا یہ اسکی نااہلی تھی، گورنر سندھ

    بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کیا یہ اسکی نااہلی تھی، گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کیا جو اسکی نااہلی تھی، ذاکر نائیک اسلام کا پیغام پہنچارہے ہیں۔

    کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہزاروں غیرمسلموں کو اسلام قبول کروایا، ذاکر نائیک نے دنیا میں امن پسندی کا پیغام پہنچایا، اسلام کی تبلیغ میں علمائے کرام گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ شری شری شنکر کو کہتا ہوں 5 ملین ڈالرز دونگا وہ پاکستان آکر مناظرہ کرلیں، ہم سب مسلمان ایک پیج پر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مذہبی لیکچرسے غیرمسلموں کو اسلام سے متعلق آگاہی حاصل ہورہی ہے، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جس نے بھائی چارگی کو فروغ دیا۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب مسلمان نبی مہربانﷺ سے محبت کرتے ہیں، جو نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرے اس کی شہہ رگ کاٹ دینی چاہیے، نبی اکرمﷺ کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سب کا مرکز اسلام ہے، ہم سب توحید پر ایمان رکھتے ہیں، ہمیں نبی اکرمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

  • مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ  اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    کراچی : مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان آنے کی تمنا بہت سالوں سے تھی ، اللہ نے یہ خواہش پوری کی ، جس پر بہت خوشی ہے۔

    مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے گورنر ہائوس سے جاری انیشیٹیوز کے بارے میں بتایا، جس طریقے سے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اللہ انھیں جزائے خیر دے ، امید اور دعا کرتا ہوں کہ گورنر ہائوس سے خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    ڈاکٹر ذاکر نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ ائو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو ، آج کے حالات میں مسلمان تقسیم ہیں اسی لیے خسارے میں ہیں ، اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو نہیں سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوے اور اسی کی دہائی میں سائنس پر تحقیق کرنے کے لیے عربی کا مطالعہ لازمی ہوتا تھا، اس وقت کا مسلمان قرآن و حدیث سے جڑا تھا اس لیے مسلمان سائینس کے میدان میں ترقی کررہا تھا۔

    مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلمان سائنسی میدان میں پیچھے ہے ، کیونکہ قرآن و حدیث کو چھوڑ دیا ، اگر ہم پھر سے قرآن و حدیث سے جڑ جائیں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پھر آگے ہوں گے۔

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

    کراچی : عالمی سطح پر معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں آج کراچی پہنچیں گے جہاں ایک تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے۔

    اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اعزاز میں آج شام7بجے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تقریب میں مختلف مذہبی شخصیات، اسکالرز، دینی جامعات ومدارس کے مہتمم شریک ہوں گے، اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس سے متصل پولو گراؤنڈ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار لان میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں جہاں ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے گورنر ہاؤس اور پولو گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کو اہم ہدایات بھی دیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک آج قرآن و حدیث اور حکم خداوندی کے حوالے سےاہم لیکچر دیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان  سے میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،  ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مولانا فضل الرحمان سے میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    اسلام آباد : ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کہا کہ آپ سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ، ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے۔

    مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ممتاز اسکالر کی کاوشوں کو سراہا۔

    جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ آپ نے ہمارے گھرکو رونق بخشی، آپ کی تشریف آوری آپ کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے، جس طریقے سے آپ سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ آپ کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا، امہ کا اتحاد و اتفاق مشترکہ ہدف ہے، آپ یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

    ممتاز اسکالر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےملاقات میری خواہش تھی جوآج پوری ہوئی، کل کچھ دوست ملنے آئے، میں نے کہا پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔

    ڈاکٹر ذاکر نے بتایا کہ سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، پھرقرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب سے اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، ان کی رہائشگاہ میں اپنائیت محسوس کررہا ہوں۔

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ممتاز اسکالر کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیئے ، ترجمان جےیوآئی نے بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا اور ان کی اقتداء میں نمازمغرب ادا کی۔

    ملاقات میں اسلم غوری عبدالغفور حیدری، اسعد محمود، مولانا امجد خان، اسلم غوری، عبد الواسع، راشد سومرو ، مولانا مصباح الدین ، نور عالم خان، مولانا محمود شاہ، مفتی اویس عزیز اور مفتی اسجد محمود بھی موجود تھے۔

  • معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک  کل کراچی پہنچیں گے

    معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے

    کراچی : معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل صبح کراچی پہنچیں گے , جہاں وہ گورنر ہاؤس ، جامعہ بنوریہ ، جامعہ الرشید سمیت مختلف دینی مدارس اور جامعات کا بھی دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر معروف مذہبی اسکالر تین اکتوبر کو گورنر ہاؤس آئیں گے، جہاں گورنر سندھ ان کو گورنر ہائوس سے جاری عوامی انیشیٹیو کا دورہ کرائیں گے

    گورنر ہاؤس میں معروف مذہبی اسکالر کے ساتھ عمائدین شہر ، کاروباری حضرات سمیت عوام کا مختلف موضوعات پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا.

    کراچی میں قیام کے دوران معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ ، جامعہ الرشید سمیت مختلف دینی مدارس اور جامعات کا بھی دورہ کریں گے جبکہ جامعات میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلب علموں سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات ہوئی ، اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹرذاکر نے کہا کہ پاکستان کےلوگ بہت محبت کرنےوالےہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کرقرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونےکی ضرورت ہے۔

  • پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے  والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    اسلام آباد : معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر قرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک کی ملاقات ہوئی ، اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

    ملاقات میں امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز،بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگرامور پر گفتگو ہوئی، ،ڈاکٹرذاکر نے کہا کہ پاکستان کےلوگ بہت محبت کرنےوالےہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کرقرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونےکی ضرورت ہے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں، امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذاکرنائیک کی دنیا میں اسلام کےامن ،محبت کےپیغام کو عام کرنے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔

    اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے ، پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

    معروف اسکالر نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن ، محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

    معروف اسکالر نے اتحاد بین المسلمین اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کیلئےپاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان  پہنچ گئے

    معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک اسلام آباد پہنچ گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    دورے کے دوران معروف اسکالر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔

    پاکستان میں قیام کے دوران عروف اسکالر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکالر نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سےآنے سے قاصر تھے۔